Tag: موٹر سائیکل چور

  • کراچی :  پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والا دادا گرفتار

    کراچی : پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والا دادا گرفتار

    کراچی : پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا گیا، 10 سالہ بچے کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے عباس گوٹھ میں چھاپہ مار کر پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ بچے کی خالہ کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے 10 سال کے شاہ زیب کو موٹر سائیکل چوری کرنا سکھائی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم سیف اللہ کےمطابق وہ چیکو باغ بلوچستان میں موٹر سائیکل بیچتا تھا۔

    طارق مستوئی نے کہا کہ 10 سالہ بچے نے بتایا تھا 5 منٹ میں موٹرسائیکل چوری کر لیتا ہے تاہم گرفتار بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا کہ شاہ زیب نے پولیس کو بتایا تھا وہ آئس کا نشہ بھی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 10 سالہ بچہ گرفتار

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر سمیت 6 رکنی لفٹر گروہ گرفتار کو گرفتار کیا تھا۔

    گلشن معمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 10 سالہ شاہ زیب کو گرفتار کیا جبکہ بچے کی نشاندہی پر خاتون سمیت 5 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان میں حماد، مزمل، رفیق عرف رئیس، محمد انس، شاہ زیب اور زینب شامل تھے۔

    پولیس نے ملزمان سے 14 موٹرسائیکلیں، 7 چیچس، 9 انجن اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

  • موٹر سائیکل چور گینگ میں شامل بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا

    موٹر سائیکل چور گینگ میں شامل بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا

    پیرمحل : ہاؤسنگ کالونی میں گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری کرنے والے بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں بچوں پر مشتمل موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن سی سی ٹی وی کیمروں سے پکڑا گیا۔

    پیرمحل میں کم عمر بچوں نے موٹر سائیکل چور گینگ بنا لیا، موٹر سائیکل چور بچہ گینگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بچے کے پکڑے جانے کے بعد یہ گینگ سامنے آیا۔

    گینگ میں شامل چھوٹی عمر کے بچے موٹر سائیکل چوری کرتے مگر لوگ بچہ سمجھ کر چھوڑ دیتے موٹر سائیکل چور بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

  • کراچی: پی ایس پی کارکنان کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: پی ایس پی کارکنان کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے قلندریہ چوک سے پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے قتل کے الزام میں ایک اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر کاررائیوں میں پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل اور رکشے خریدنے اور بیچنے والے تین ملزمان بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلندریہ چوک سے ٹارگٹ کلر اویس صادق کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے 2017 میں پی ایس پی کے 2 کارکنوں کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کارکنان کے قتل میں ملوث ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی گرفتار ہیں، ملزم اویس صادق نے پولیس مخبر مانی کو بھی اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں موٹرسائیکلیں کتنے سیکنڈز میں چوری ہوتی ہیں

    دیگر 2 کارروائیوں میں اے وی ایل سی پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جو چوری کی موٹر سائیکلیں اور رکشوں کی خریداری میں ملوث ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلیں اور رکشے بلوچستان بھیجا کرتے تھے۔

    ایک اور کارروائی میں اے وی ایل سی نے موٹر سائیکل چھیننے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے، ملزم موٹر سائیکل مکینک ہے، پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینتا تھا، گرفتار ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور رکشے بھی برآمد کیے گئے۔