Tag: موٹر سائیکل

  • دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھیں

    دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھیں

    دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئیں، ان کی زندگی کی آخری لمحات کی ویڈیو بھی انھوں نے خود ہی ریکارڈ کی۔

    کولمبیا میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکیاں حادثے شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھیں، ان کے دنیا سے جانے کے آخری لمحے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کافی خوش ہیں مگر اگلے ہی لمحے بائیک درخت سے ٹکرا جاتی ہے۔

    دونوں لڑکیاں اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی جبکہ یہ واقعہ کولمبیا کے علاقے کوئنڈیومیں پیش آیا۔ حادثے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے 19 سالہ کیتھرین کیوبیوس موٹر سائیکل چلا رہی ہے، اسکی سہیلی 19 سالہ سیلینا ویلنٹینا اس کے پیچھے بیٹھی ہے۔

    ’پیئبلو تاپاو‘ قصبے سے ’مونٹی نیگرو‘ جاتے ہوئے دنوں بائیک پر ویڈیو ریکارڈ کرہی تھیں، دنوں نے اس دوران ہیلمنٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

    لڑکیاں موٹرسائیکل پر شور مچاتی رہیں اور موبائل فون کے کیمرے کی طرف دیکھ کر چیختی رہیں اور مسکراتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے اچانک کیمرے سے غائب ہوجاتی ہیں۔

    جائے حادثہ سے گزرتے ہوئے راہ گیروں اور ڈرائیوروں نے دونوں لڑکیوں کو زمین پر پڑے دیکھا، جائے وقوع پر ہی انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ مذکورہ واقعہ 26 مئی کو پیش آیا جبکہ ویڈیو گذشتہ جمعہ کو آن لائن شیئر کی گئی۔

    کوئنڈیو حکام نے مئی میں موٹر سائیکل سواروں کی کم از کم 10 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ مونٹی نیگرین حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا سڑک کی حالت یا موٹر سائیکل کی رفتار اس حادثے کی وجہ بنی۔

  • گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاہور: پولیس نے گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سییف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پیچھے سے ٹکر ماری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، کار سوار کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی، جب گشت پر مامور ڈولفن اہلکار پہنچے تو ڈاکو نے فرار ہونے کی کوشش کی، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں سے ٹریس کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل لفٹر گینگ نے اپنی مجرمانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب واقع کچی آبادی میں بھی موٹر سائیکل چوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

    ایک کم عمر لڑکے کے ذریعے مسروقہ موٹر سائیکل کا چیچس کچرے میں ڈالے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے کچی آبادی میں لا کر کھول دیتے ہیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل کے پارٹس کباڑ میں فروخت کرتے ہیں اور چیچس کچرے میں پھینک دیتے ہیں، دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور کچھ دیر کے لیے وہاں سے چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو خوف کے مارے چیخ اٹھا کیوں کہ ایک بڑا سانپ موٹر سائیکل پر قبضہ جما چکا تھا۔

    ایک صحافی کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اطمینان سے فیول ٹینک اور ہینڈل پر حرکت کر رہا ہے، اور آس پاس جمع شدہ ہجوم کی پرواہ نہیں کر رہا، جب کہ ہجوم میں لوگ چیخ چیخ کر اسے کسی چھڑی سے بھگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    اس قبل بھی ایسا ہی واقعہ تلنگانہ میں بھی پیش آیا تھا جب 2021 میں IFS آفیسر سوسنتا نندا نے اسکوٹر کی ہیڈلائٹس کے پیچھے چھپے سانپ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اسکوٹر باہر سے نارمل لگ رہا تھا لیکن جب سانپ پکڑنے والے نے ہیڈلائٹس ہٹائی گئی تو سانپ دکھائی دیا۔

    واضح رہے کہ جنگلی حیات کے ماہرین عوام کو خبردار کرتے رہتے ہیں کہ مناسب تربیت نہ ہو تو کسی سانپ کو پکڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس طرح کے خطرناک اقدامات تربیت یافتہ پیشہ ور افراد پر چھوڑ دینے چاہیئں۔ خیال رہے کہ بھارت میں سانپ کو مارنا قانون کے خلاف ہے، کیوں کہ سانپوں کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

  • غریب کی سواری مہنگی، موٹر سائیکل کی فروخت میں 80 فیصد کمی

    غریب کی سواری مہنگی، موٹر سائیکل کی فروخت میں 80 فیصد کمی

    کراچی: پاکستان میں غریب کی سواری مہنگی ہوگئی، موٹرسا ئیکل قسطوں اور نقد فروخت کرنے والے ڈیلرز کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹرسا ئیکل قسطوں اور نقد فروخت کرنے والے ڈیلرز کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے، ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی کے باوجود کمپینوں نے موٹر سائیکل کے ریٹ کم نہیں کیے۔

    موٹر سائکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد احسان گجر نے کہا کہ گزشتہ سال ہر مہینے 30 ہزار موٹر سائیکل فروخت کرتے تھے، ایکسائز کے اعدادوشمار کے مطابق گزستہ سال ہر مہینے میں 30ہزار سے زائد موٹرسائکلیں رجسٹرڈ ہوجاتی تھیں۔

    ڈیلرز چیئرمین نے بتایا کہ ڈالر اور موٹرسائکل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے موٹر سائیکل کی فروخت ہر ماہ 6 ہزار تک آگئی، گزشتہ سال 70 سی سی موٹر سائیکل 62 ہزار کی تھی۔

    ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد 70 سی سی موٹرسائکل کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار سے 1 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے، 60 سے 65 فیصد شہری قسطوں پر موٹر سائیکل خریدتے تھے ۔

    دوسری جانب موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عقیل شیخ نے کہا کہ موٹر سائیکل مہنگی ہونے کی وجہ سے قسطوں پر کاروبار ختم ہو گیا ہے، مارکیٹ میں کاروبار نہ ہونے کے وجہ سے موٹرسائیکل ڈیلرز کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔

    صدر عقیل شیخ نے کہا کہ مارکیٹ میں پرانی موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کی وجہ سے دکاندار اپنا خرچہ نکال لیتے ہیں۔

    اس کے علاوہ امپورٹر عبداللہ لاشاری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے شہریوں کا الیکٹرک موٹر سائیکل خر یدنے کی طرف رحجان ہے، ڈالر بڑھنے کی وجہ سے الیکٹرک موٹر سائیکل کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

    امپورٹر نے بتایا کہ خواتین زیادہ ترجیح الیکٹرک موٹر سائیکل کو دیتی ہیں اور پاکستان میں بین القوامی میعار کی الیکٹرک موٹر سائیکل درآمد نہیں کی جارہی ہے، پاکستان میں آنے والی الیکٹرک چارجیبل موٹر سائیکل کی بیٹریاں بھی غیر معیاری ہیں۔

  • موٹر سائیکل ٹھیک نہ کرنے پر 3 افراد کے مبینہ تشدد سے کاریگر جاں بحق

    موٹر سائیکل ٹھیک نہ کرنے پر 3 افراد کے مبینہ تشدد سے کاریگر جاں بحق

    چنیوٹ: موٹر سائیکل ٹھیک نہ کرنے پر 3 افراد کے مبینہ تشدد سے کاریگر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ٹھیک نہ کرنے پر 3 افراد کے مبینہ تشدد سے کاریگر جاں بحق ہوگیا، لواحقین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طاہر عباس سے خضر حیات، پٹھانہ اور تصور نے موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کا کہا، بیٹے طاہر نے چھٹی کا وقت کہہ کر معذرت کی تو ملزمان غصے میں آگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے طاہر پر تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا، لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    چنیوٹ پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • اسلام آباد ریڈ زون میں موٹر سائیکل کا داخلہ بند

    اسلام آباد ریڈ زون میں موٹر سائیکل کا داخلہ بند

    اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی وجوہات پر ریڈزون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام میں انتہائی حساس ریڈ زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں داخلے کیلئے 3 پوائنٹس سے شٹل سروس چلائی گئی ہے، شٹل سروس سرینا چوک، پریڈ ایونیو اور میریٹ چوک سے چلائی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پابندی 12محرم الحرام تک لگائی گئی ہے، شہریوں سے گزارش ہے تعاون کریں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بھارت میں آئے روز ٹریفک حادثات کے واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چونکا دینے والے واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد کے شہر ونستھلی پورم میں پیش آیا، جہاں کار بائیک سے ٹکرانے کے بعد ہوٹل میں جاگھسی۔

    دلخراش واقعہ ہوٹل کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار کی زد میں آنے والا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب زیر علاج ہے۔

    عینی شاہدی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ تیز رفتار کا بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور بعد ازاں ہوٹل میں گھس گئی، واقعے میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا پولیس حکام کے مطابق ویڈیو کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

  • خاتون نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    خاتون نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون نے چلتے پھرتے موٹرسائیکل کو آگ لگادی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ جمعہ کی صبح جنوب مشرقی دہلی سے پیش آیا منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے موٹرسائیکل کی پیٹرول لائن منقطع کرتی ہے اور جب پیٹرول زمین پر پھیل گیا تو موٹر سائیکل کو ماچس جلا کر  آگ لگا دیتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب خاتون نے دوسری موٹر سائیکل کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کی اس انتہائی اقدام کے پیچھے کیا وجہ تھی۔

    تاہم پولیس خاتون سے اس کی شناخت کررہی ہے اور پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: کراچی کی سڑک پر 30 سیکنڈ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات

    ویڈیو: کراچی کی سڑک پر 30 سیکنڈ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آئی، شہریوں سے چھینا جھپٹی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اسنیچنگ کی وارداتیں بھی عروج پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے علاقے سعود آباد میں سڑک پر لٹیروں نے ایک شہری سے محض 30 سیکنڈ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی، اور فرار ہو گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، لٹیروں نے واردات میں شہری کو بالکل نئی موٹر سائیکل سے محروم کیا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 کریمنلز نے چلتی موٹر سائیکل کو بیچ سڑک روک دیا۔

    فوٹیج کے مطابق 2 لٹیروں نے اتر کر شہری سے بیگ اور موٹر سائیکل چھینی، یہ واردات سعود آباد تھانے کی حدود ملت گارڈن میں گزشتہ روز پیش آئی ہے۔