Tag: موٹر سائیکل

  • ویڈیو: کیبل اچانک ٹوٹ کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ

    ویڈیو: کیبل اچانک ٹوٹ کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مصروف سڑک پر اچانک کیبل ٹوٹ کر گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر لٹکتی تاریں بعض اوقات خطرناک حادثات کا سبب بن جایا کرتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ 5 اپریل کو بنکاک میں پیش آیا، جب ایک ٹینکر کی ٹکر سے ٹوٹنے والا کیبل بائیک رائڈر کے لیے دل دہلا دینے والے حادثے کا سبب بن گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کی تار تیز رفتار بائیک میں الجھی اور سوار بری طرح روڈ پر آ گرا۔

    خوش قسمتی سے ہیلمٹ کی وجہ سے اسے سر پر چوٹ نہیں آئی اور وہ بڑے نقصان سے بچ گیا، تاہم حادثے کی وجہ سے اس کے تمام جسم میں چوٹیں لگ گئی تھیں، جس پر اسے طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

  • بے تحاشہ مہنگائی نے بائیک بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی

    بے تحاشہ مہنگائی نے بائیک بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی

    موٹر سائیکل کو غریب کی سواری سمجھا جاتا ہے لیکن ڈالر کی قیمتوں اور معاشی تنزلی نے اس سواری کو بھی غریب سے دور کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عقیل شیخ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور بائیک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بتایا۔

    محمد عقیل شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 سے 7 ماہ میں موٹر سائیکل کی قیمت 50 ہزار سے چھلانگ لگا کر 1 لاکھ سے بھی اوپر پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہے۔

    عقیل شیخ نے بتایا کہ بائیکس کی زیادہ تر مینو فیکچرنگ مقامی سطح پر ہو رہی ہے لیکن اس کا خام مال بیرون ملک سے امپورٹ کیا جاتا ہے اور اس پر لگنے والے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وجہ سے بھی بائیکوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے اچھے خاصے مالدار لوگ بھی گاڑیاں فروخت کر کے موٹر سائیکل پر آگئے ہیں لیکن غریب موٹر سائیکل خریدنے سے بھی قاصر ہوتا جارہا ہے۔

  • نوجوان نے 10 سیٹر والی موٹر سائیکل بنا کر سب کو حیران کردیا

    اس بائیک کو دیکھ کر آپ کی آنکھوں کے سامنے بائیک کی جانی پہچانی تصویر بدل جائے گی، ہو سکتا ہے اس موٹر سائیکل کو دیکھنے کے بعد فور وہیلر خریدنے کا ادارہ بھی آپ کے ذہن سے نکل جائے۔

     بھارت کے درگاپور شہر کے گوپال مٹھ بردوان میں ایک نوجوان نے 10 سیٹر والی موٹر سائیکل بنا کر سب کو حیران کردیا۔

     نوجوان گھوش نے دس سواری کو ایک ساتھ بٹھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرک موٹر بائیک بنائی ہے، چار پہیوں والی گاڑیاں بھی اس موٹر سائیکل کے سامنے ہار جاتی ہیں۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق یہ موٹر سائیکل ایک بار چارج کرنے پر سو کلو میٹر چلے گی،  اس کے لیے صرف آٹھ روپے خرچ ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ اس الیکٹرک بائیک کو 10 لوگوں نے صرف 22 دن میں بنایا ہے، بائیک بنانے کے لیے پرانے پہیوں اور پرزوں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے  اس پر 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے بھی ایسی موٹر سائیکل بنائی تھی، لیکن پولیس نے اُس موٹر سائیکل پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن اس نے جو نئی موٹر سائیکل بنائی ہے وہ بیٹری سے چلنے والی ہے۔

  • کار کا دروازہ اچانک کھلا اور موٹر سائیکل سوار چلتے ٹینکر کے نیچے آگیا، پھر کیا ہوا؟

    کہتے ہیں کہ نیکی کا بدلہ کہیں نہ کہیں نیکہ سے ہی ملتا ہی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو ہے جس میں موٹر سائیکل سوار کو اسکی کسی اچھائی کا بدلہ ملا ہے۔

    سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہونے ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی موٹر بائیک میں سامنے سے آتا ہے اورایک طرف کار کھڑی ہوئی ہے ساتھ ہی موٹر سائیکل سوارکے برابر سے ٹرالر کو بھی آتا دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار والا اچانک کار کا دروزہ  کھولتا ہے جسے موٹر سائیکل سوار ٹکرا کر چلتے ٹرالر کے نیچے آ جاتا ہے۔

    https://twitter.com/ShockingClip/status/1606128558857850880?s=20&t=Gg0Ke3djEMdri0BVA2fudA

    ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور نے وقت پربریک لگایا جس کی وجہ سے آدمی ٹرالرکی زد میں آگیا تاہم وہ محفوظ رہا اور اس کی جان بھی بچ گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ آدمی خوش قسمت رہا جو سے ٹرالر کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گیا۔

  • موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، ویڈیو وائرل

    ایک موٹر سائیکل سوار کی بائیک سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹائر شاپ کے باہر ایک شہری موٹر سائیکل ریورس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری دکان سے نکلا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسے ریورس کرنے لگا۔ پیچھے ایک گڑھا تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ شہری اس سے واقف تھا۔

    شہری نے اپنی طرف سے احتیاط کی اور محتاط طریقے سے بائیک اپنی ٹانگوں کے ذریعے پیچھے کی، لیکن پچھلا ٹائر گڑھے کے کنارے پر پہنچنے کے بعد موٹر سائیکل سوار اسے سنبھال نہ سکا۔

    اندازے کی معمولی غلطی کے باعث بائیک شہری کے قابو سے باہر ہو گئی اور اگلے لمحے موٹر سائیکل پیچھے پھسلتی ہوئی گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گئی۔

    ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس جون میں بھی پیش آیا تھا جب ایک جوڑا اپنی اسکوٹی سمیت سیلابی گڑھے میں گر گیا تھا، یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقے کشن پور میں پیش آیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو میں پولیس افسر دیانند سنگھ اتری اور ان کی بیوی انجو اتری کو سیلاب زدہ سڑک پر اسکوٹی کی پچھلی سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    موٹر سائیکل اس وقت کھائی میں گر گئی جب پولیس اہل کار نے بائیک کو پارکنگ کی جگہ پر کھڑا کرنا چاہا۔

  • 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی

    2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس میں ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا، حادثے کے قریب ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے، دونوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں رواں سال جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، رواں برس گزشتہ برس کے مقابلے میں سینکڑوں زائد مقدمات درج کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کا زائد اندراج فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو ظاہر کرتا ہے، سائلین کو ماضی کی طرح ایف آئی آر کے اندراج میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

  • موٹر سائیکل سے کیا برآمد ہوا؟

    موٹر سائیکل سے کیا برآمد ہوا؟

    کراچی: حب سے کراچی منشیات لانے کا ایک انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے، منشیات فروش موٹر سائیکل سیٹ میں چھپا کر اسمگلنگ کرنے لگے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بن قاسم پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو 5 کلو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے، یہ ملزمان موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر منشیات چھپا کر کراچی لا رہے تھے۔

    معلوم ہوا ہے کہ ملزمان منشیات کی موٹر سائیکل سمیت ڈیلوری دیتے ہیں، ساکران چیکو باغ سے منشیات لاکر کراچی شہر میں فروخت کر دیتے ہیں۔

    بن قاسم پولیس نے شک کے تحت ایک موٹر سائیکل کو روکا تو تلاشی کے دوران اس کی سیٹ کے نیچے سے چرس برآمد ہو گئی، جس کا وزن 5600 گرام تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد عرف شدو اور عارف کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان بلوچستان کے علاقے ساکران سے چرس لا کر کراچی میں فروخت کرتے ہیں۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • بازاروں میں پارک موٹر سائیکل، مشکوک سامان دیکھیں تو فوری اطلاع دیں

    بازاروں میں پارک موٹر سائیکل، مشکوک سامان دیکھیں تو فوری اطلاع دیں

    کراچی: شہر قائد میں دھماکوں کی حالیہ لہر نے حکام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، شہر میں خود کش اور پلانٹڈ دھماکوں کے بعد پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    پولیس حکام نے شہر میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اہل کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سادہ لباس میں بھی موٹر سائیکل پر گشت کریں، اور گشت کے دوران پولیس موبائل سے رابطے میں رہیں۔

    دکان داروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دکان کے آگے غیر متعلقہ شخص کو پارکنگ کی اجازت نہ دیں، کوئی دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے چلا جائے تو فوری اطلاع دیں، کوئی خود گاڑی کھڑی کر کے چلا جائے تو پارکنگ نمائندہ پولیس کو اطلاع دے۔

    کراچی: مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، صدر دھماکے میں ملوث ہونے کا امکان

    بازاروں میں پارک موٹر سائیکل، مشکوک سامان دیکھیں تو فوری اطلاع دیں، کرائے داری ایکٹ پر بھی سخت عمل درآمد کیا جائے۔

    اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ کلیئرنس کے بعد ہی دھماکے کے مقام پر سیاسی شخصیات کا دورہ ہو سکے گا، نیز سیاسی شخصیات اور پولیس افسران دھماکے کے مقام سے فاصلے پر میڈیا ٹاک کریں گے۔

    دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لینے کی ذمہ داری متعلقہ ایس ایس پی کی ہوگی، زخمیوں کو اسپتال میں علاج کی نگرانی ڈی ایس پی، ایس ایچ او کی ہوگی۔

    شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مشکوک موٹر سائیکل، سائیکل، بیگ موجودگی پر مددگار 15 پر اطلاع دیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکوک اشیا کی موجودگی پر مساجد سے بھی اعلان کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ 21 روز میں 3 دھماکے ہو چکے ہیں، 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا ہوا، 12 مئی کو صدر جب کہ 16 مئی کو کھارادر میں پلانٹڈ دھماکا ہوا۔

  • صرف 2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف

    صرف 2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف

    کراچی: موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم نے صرف 2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف کیا، ملزم کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا ملزم حفیظ کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم کا ساتھی جمیل موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم کا پہلے بھی گرفتار ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے بیان میں بتایا کہ بلوچستان سے کوسٹر میں بیٹھ کر کراچی آتا ہوں اور ساتھی جمیل موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے ساتھ لے جاتا ہے، ایک موٹرسائیکل منتقل کرنے کے 2 ہزار ملتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے شناختی کارڈ کی الیکٹرونک چپ بھی نکال رکھی تھی تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بے صبرے بائیکر کی بھاری بھرکم ٹرکوں کے درمیان سے بائیک گزارنے کی کوشش

    بے صبرے بائیکر کی بھاری بھرکم ٹرکوں کے درمیان سے بائیک گزارنے کی کوشش

    برازیل میں ایک سرپھرے اور بے صبرے بائیکر نے اپنی بائیک سڑک پر راستہ روکے کھڑے دو ہیوی ٹرکوں کے درمیان سے گزارنی چاہی لیکن جیسے ہی وہ دونوں ٹرکوں کے بیچ میں پہنچا ٹرک حرکت کرنے لگے۔

    برازیل میں پیش آنے والا یہ واقعہ بائیکر کے ہیلمٹ کیمرے میں ریکارڈ ہوا، وہ اس کیمرے کو اپنی ولاگنگ کے لیے استعمال کر رہا تھا کیونکہ اس دوران وہ کمنٹری کرتا بھی سنائی دے رہا ہے۔

    سڑک پر کافی سارے ٹرک موجود ہیں جو آہستہ روی سے حرکت کر رہے ہیں اور بائیکر ان کے درمیان سے جگہ بناتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔

    ایک موقع پر دو ٹرک ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے درمیان معمولی سا فاصلہ ہے، بائیکر کچھ دیر رکنے کے بعد ان کے درمیان سے بائیک گزارنے کا فیصلہ کرتا ہے اور تیزی سے بائیک کو ٹرکوں کے درمیان لے جاتا ہے۔

    جیسے ہی وہ بالکل بیچ میں پہنچتا ہے ایک ٹرک ذرا سی حرکت کرتا ہے جس سے بائیک کا ایک پہیہ ٹرک کے بھاری بھرکم پہیے کے نیچے آجاتا ہے۔

    ٹرک ڈرائیور ریئر مر رمیں بائیک سوار کو دیکھ لیتا ہے اور وہ فوراً ٹرک روک لیتا ہے، اس کے بعد وہ ٹرک کو ریورس کرتا ہے تاکہ بائیک کا پہیہ آزاد ہوسکے جس سے موٹر سائیکل کو مزید نقصان پہنچتا ہے۔

    اس دوران بائیکر نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے افسوس کرتا سنائی دیتا ہے۔

    یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے بائیکر کے بے صبرے پن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قسمت اچھی تھی کہ اس کی جان بچ گئی ورنہ وہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو سکتا تھا۔