Tag: موٹر ویز بند

  • پنجاب میں دھند برقرار : موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    پنجاب میں دھند برقرار : موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    لاہور : پنجاب میں شدید دھند کی صورتحال کے پیش نظر موٹر ویز ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن سمیت مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق عبد الحکیم موٹر وے ایم 3 جبکہ ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پرٹریفک معطل ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹر وے نے بتایا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    موٹر وے بند

    ان کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، موٹر ویز پر سفر کرنے والے شہری دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    ترجمان موٹروے نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر ویز بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • لاہور میں شدید دھند، دو موٹر ویز بند کردی گئیں

    لاہور میں شدید دھند، دو موٹر ویز بند کردی گئیں

    لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری ٹریفک کیلیے مکمل بند کردی گئیں، فیصلہ عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹر وےایم3 کو بھی لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

    شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفرکرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10سے شام6بجے تک سفر کرنے کے بہترین اوقات ہیں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز بند

    لاہور: موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث بند کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 1 شدید پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں اور حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موٹروے ایم فور شیرشاہ سے فیصل آباد دھند کی وجہ سے بند کردیا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک بند کردیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔