Tag: موٹر وے ایم 2

  • موٹر وے ایم 2 پر خوف ناک بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    موٹر وے ایم 2 پر خوف ناک بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: موٹر وے ایم 2 بلکسر انٹر چینج کے قریب ایک بس حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا تھا جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

    اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، معلوم ہوا کہ بس کا فرنٹ بایاں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید امدادی کارروائی بھی جاری ہے۔

    حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے افراد کو موٹر وے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


    کراچی میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق


    ادھر سندھ کے شہر جامشورو میں ایم نائن موٹر وے نوری آباد کے قریب ایک مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی ہے، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دیے گئے ہیں، 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جنھیں ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، جسے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔