Tag: موٹر وے بند

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 دھند کی وجہ سے بند ہے، اس کے علاوہ لاہور سے عبد الحکیم موٹروے ایم 3 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 5 ملتان سکھر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے، اوکاڑہ شہر اورگردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے۔

    چونیاں شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند ہے، جس کے باعث حدنگاہ 3 سے 4 میٹرتک محدود ہوگئی ہے، قصور اور گردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں حد نگاہ انتہائی کم : موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں حد نگاہ انتہائی کم : موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث شہر اور گرد و نواح میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وےایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹر وے ایم فائیو شیرشاہ ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، سفر کرنےوالے شہری دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

    موٹروے پولیس نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند کے باعث لاہور موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک۔ ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ساہیوال ، میاں چنوں ، چیچہ وطنی ،خانیوال ،ملتان، لودھراں ،بہاولپور، احمد پور شرقیہ ،رحیم یار خان، صادق آ باد سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دُھند کے موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں اور موجودہ موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں اور محدود فاصلے تک سفر کریں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن تاللہ انٹر چینج تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابوصابو تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک۔ موٹر وے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2 دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم 1 دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے روہڑی تک دھند کے باعٖث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    شدید دھند سے فضائی شیڈول درہم برہم، آج بھی 25 پروازیں منسوخ

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز بند

    ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز بند

    ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک دھند کے باعث بند ہے۔ سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے چکدرہ تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے شاہ مقصود تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے نیلا دلہا تک دھند کے باعث بند ہے۔

    ایم 14 ہکلہ سے یارک تک شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، اس کے علاوہ ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

    موٹروے ایم 4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے، جبکہ قومی شاہراؤں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے سے بڑھ گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پاکستان سے متعلق کینیڈین حکومت کی سفری ہدایات جاری

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • شدید دھند کے باعث ایم 14 موٹر وے بند کردیا گیا

    شدید دھند کے باعث ایم 14 موٹر وے بند کردیا گیا

    بنوں: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث ایم 14 موٹر وے کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے کیلئے بند کر دیا ہے۔ جبکہ سی پیک روٹ موٹروے کوعیسٰی خیل انٹر چینج سے بند کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹر وے ایم 3فیض پور سے درخانہ بھی دھند کے باعث بند ہے۔

    اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    بھارت اور افغانستان کی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

    ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے اور موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 لاہور ملتان دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔

    گجرات شہر اور گردو نواح میں شدید دھند ہے، پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، اس کے علاوہ پھالیہ شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے، کوٹ رادھا کشن شہر اور گردنواح میں شدیددھند کا راج ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: ملک کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک بند ہے۔

    موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک، موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات پیش گوئی

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔