Tag: موٹر وے بند

  • سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں آندھی اور تیز بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، طوفان سے موٹر وے بھی مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر شہر اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، بارش اور آندھی کی وجہ سے سیپکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے سکھر ملتان ایم 5 موٹر وے مختلف مقامات پر بند ہو گئی، تاہم موٹر وے پولیس نے شاہراہ کو بحال کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سکھر سے ملتان ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹر وے پنو عاقل ٹول پلازہ، اقبال آباد ٹول پلازہ، روہڑی ٹول پلازہ، گھوٹکی ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے بحال ہے، پولیس نے وضاحت جاری کی ہے کہ موٹر وے کو تیز ہواؤں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔

  • لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: شدید دھند ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے اور لاہور ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ائیر پورٹ حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، لاہور موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر جو گاڑیاں موجود ہیں، انہیں قافلوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔