Tag: موڈیز

  • پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت سے مستحکم کر دیا ہے اور کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی گئی۔

    ریٹنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آؤٹ لک بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت، بیرونی بفرز اور مالیاتی استحکام کو بھی ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

    موڈیز نے مزید کہا کہ ملک کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری اور مضبوط مالی صورتحال کی وجہ سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ممکن ہوا، جو پاکستان کی مالی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیدیا

    خیال رہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات سے بیرونی قرضوں کی پوزیشن بہتر ہوئی، جس سے بیرونی قرضوں اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید بہتری کا امکان ہے۔ پاکستان کی بیرونی پوزیشن مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل مارچ میں ریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت قرار دیا تھا۔

    بین الاقوامی ایجنسی کا کہنا تھا کہ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔

  • پاکستان نے معیشت کی بازی پلٹ دی، دنیا کا اعتراف

    پاکستان نے معیشت کی بازی پلٹ دی، دنیا کا اعتراف

    پاکستان نے معیشت کی بازی پلٹ دی، اب اس بات کا اعتراف آئی ایم ایف، آئی ایف سی، موڈیز، پی ڈبلیو سی و دیگر بڑے ادارے کررہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایف سی کے مطابق پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، ایم ڈی انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن نے کہا کہ ہر سال 2 ارب ڈالرز پاکستان کو دیں گے۔

    معاشی بہتری پر فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آؤٹ لک مثبت کیا۔

    پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے آئپسوس کے مطابق صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے۔

    پی ڈبلیو سی نے کہا کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا، 49 فیصد سے بڑھ کر 85 چیف ایگزیکٹیوز ملکی ترقی کے حوالے سے پُرامید ہیں

    او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5 سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگیا جبکہ گیلپ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-pakistans-defense-priorities-imf/

  • موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیدیا

    موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیدیا

    کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت قرار دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔ پاکستانی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

    موڈیر کی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا اور اس پروگرام کے بعد دیگرممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے۔

    رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی کہ مشکل اصلاحات کو نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری

    موڈیز کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں جب کہ مالی سال 27-2026 کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر کی مالی ضرورت ہوگی۔

  • موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

    موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

    جنگی جنون نے اسرائیل کی معیشت تباہ کر دی، موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی معیشت پر غزہ اور اب لبنان کی جنگ کے شدید منفی اثرات پڑنے لگے ہیں، یہاں تک کہ ’موڈیز‘ نے اس سال دوسری مرتبہ اس کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی ہے۔

    امریکی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اس مرتبہ دو وجوہ پر کٹوتی کی ہے، ایک لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدت کے ساتھ جنگ شروع کرنے پر اور دوسری یہ کہ جنگ کو ختم کرنے کی اسرائیل نے کوئی پالیسی ترتیب نہیں دی ہے۔

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کا اسکور A2 سے کم کر کے Baa1 کر دیا ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت پر مزید منفی اثر پڑے گا، اور اسرائیل کو مستقبل میں قرض لینے کے مسئلہ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    شدید نقصان سے دوچار حزب اللہ نے دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی

    کم کریڈٹ ریٹنگ کی وجہ سے حکومت کو قرض لینے کے لیے زیادہ سود کی ادائیگی کرنی پڑے گی، اور یوں اسرائیل کو جنگ بندی کے لیے مثبت پہل نہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک طرف اسرائیل کو جنگ کی لاگت پورا کرنے کے لیے ابھی اربوں شیکلز کی ضرورت ہے، اور دوسری طرف جنگ کی وجہ سے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خطرہ محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں قرض لینا اس کے لیے مزید مہنگا ثابت ہوگا۔

    7 اکتوبر کو شروع ہوئی لڑائی کے بعد سے اسرائیل کی براہ راست جنگی لاگت بڑھ کر 67.6 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق جنگ میں شدت آنے کی وجہ سے اسرائیل میں تیز اور مستحکم اقتصادی اصلاح کی امید نہیں ہے، اس لیے معیشت بھی دھیمی رفتار سے آگے بڑھے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اس سے قبل سال کے شروع میں اسرائیل کے آؤٹ لک کو گھٹا دیا تھا، اور خبردار کیا تھا کہ مجوزہ عدالتی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کم کریں گی، اور طویل مدتی سیاسی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے والے چیک اور بیلنس کو کمزور کر دیں گی، اور اسرائیل کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچے گا۔

  • پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

    پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 بڑے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈیپازٹ ریٹنگ کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے، تمام بینکوں کی ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کر سی ڈبل اے ٹو کردی گئی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ تمام بینکوں کیلیے آؤٹ لک کو بھی مستحکم سے مثبت کردیا ہے، جبکہ فیصلہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی اور معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی اور ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کرسی ڈبل اے ٹو کرتے پاکستان کی معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

    منی بجٹ کے خطرات منڈ لانے لگے

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہو گیا، پاکستان کے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر معاہدے سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چند دنوں میں 7 ارب ڈالر کی منظوری دے گا۔

  • وزیراعظم کا موڈیز کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرنے پر اظہارِ اطمینان

    وزیراعظم کا موڈیز کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرنے پر اظہارِ اطمینان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈکرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پرجائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سےمعاشی ٹیم کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، قومی مفادات کوسیاسی مصلحتوں پر ترجیح دینے کی پالیسی اپنائی، ڈیفالٹ سے بچایا، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسی کےمثبت اثرات اب معیشت پر نظر آنےلگےہیں، امیدہےمعیشت اسی رفتارسےمثبت سمت میں آگےبڑھتی رہےگی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کوسی اے اے ٹوریٹنگ دیاجاناپالیسیوں کےدرست ہونےکابین الاقوامی اعتراف ہے، مجموعی معاشی بہترصورت حال کےحوالےسےوزیرخزانہ،ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کا سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کاروبار وسرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، تمام وزرا، متعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

    اجلاس کوسی پیک کےدوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : موڈیز  نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی اور معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی اور ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کرسی ڈبل اے ٹو کرتے پاکستان کی معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہو گیا، پاکستان کےآئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر معاہدے سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈچند دنوں میں 7ارب ڈالر کی منظوری دے گا۔

    ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائربیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنےکیلئے درکارحد سےکم ہیں، بیرونی قرض کی ذمےداریوں کو پورا کرنے کیلئے بروقت فنانسنگ پرانحصارہوگا۔

    ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی انتہائی کمزور قرض کی استطاعت کی عکاسی کرتی ہے، جس سے قرضوں کی پائیداری کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، توقع ہے سود کی ادائیگیوں کیلئے تین سال میں تقریباً آدھا حکومتی ٹیکس خرچ ہوگا۔

  • پاکستان کا بجٹ : موڈیز نے بڑی پیش گوئی کردی

    پاکستان کا بجٹ : موڈیز نے بڑی پیش گوئی کردی

    انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیش گوئی کی ہے پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف قرض پروگرام مذاکرات میں مددگار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا۔.

    انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ شرح نموکا ہدف 3.6فیصد رکھ کرآئی ایم ایف کوخوش کرنےکی کوشش کی گئی۔

    ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ مالی استحکام کیلئے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا، آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا۔

    رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اصلاحات پر قائم رہناہی بجٹ اہداف کے حصول کے لیے اہم ہوگا، حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات مشکل ہونگی۔

    ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ملک میں مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤدوبارہ پیدا ہوسکتا ہے اور اصلاحات کے پروگرام پربھی اثر ہوسکتا ہے۔

    ریونیو میں 40فیصد اضافہ ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سےہے، پاکستان نےتوانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے 1.4ٹریلین روپے سبسڈی رکھے ہیں۔

  • موڈیز نے امریکی قرضوں کی درجہ بندی کو منفی قرار دے دیا

    موڈیز نے امریکی قرضوں کی درجہ بندی کو منفی قرار دے دیا

    واشنگٹن : بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکی قرضوں سے متعلق درجہ بندی کو منفی قرار دے دیا ہے جسے قبل ازیں مستحکم کا درجہ حاصل تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق موڈیز کے اس فیصلے سے خطے کی کریڈیٹ ریٹنگ کم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے جو اس وقت ٹرپل اے ہے۔

    کانگریس میں بجٹ کے اہم مذاکرات سے ایک ہفتہ قبل موڈیز کی جانب سے امریکی قرضوں پر اپنے نقطہ نظر کو مستحکم سے منفی کردیا، تاہم ایجنسی نے امریکی حکومت کے قرض پر اپنی ٹرپل اے کی درجہ بندی فی الحال برقرار رکھی ہے۔

    ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ شرح سود کے تناظر میں حکومتی اخراجات کو کم کرنے یا محصولات میں اضافے کے لیے مؤثر مالیاتی پالیسی اقدامات کے بغیر موڈیز کو توقع ہے کہ امریکہ کا مالیاتی خسارہ بہت بڑا رہے گا، جس سے قرضوں کی استطاعت میں نمایاں کمی آئے گی۔

    یو ایس ٹریژری نے فوری طور پر موڈیز کے اس فیصلے سے اپنے اختلاف کا اظہار کیا ہے ٹریژری کے ڈپٹی سکریٹری ویلی ایڈیمو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی معیشت بدستور مضبوط ہے اور ٹریژری سیکیورٹیز دنیا کا سب سے اہم محفوظ اور مائع اثاثہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 30ستمبر کو ختم ہونے والے 2023 کے مالی سال کے لیے گزشتہ ماہ شائع ہونے والا امریکی بجٹ خسارہ 1.7 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

    مہنگائی کو روکنے کے لیے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی وجہ سے امریکا کے لیے قرض کی لاگت بڑھ گئی ہے، واشنگٹن نے 2022 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال میں سود کے لیے 162 بلین ڈالر زیادہ ادا کیے۔

    واضح رہے کہ موڈیز واحد عالمی ایجنسی ہے جس نے امریکی خودمختار قرضوں کے لیے اپنی درجہ بندی کو اپنی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا ہے۔ نہ تو ڈیموکریٹک کنٹرول والی سینیٹ اور نہ ہی ریپبلکن زیرقیادت ایوان نمائندگان نے حکومتی فنڈنگ میں توسیع کا بل منظور کیا ہے، جس کی میعاد اگلے جمعہ سے ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے۔

  • ‘آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں ناکامی، پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا’

    ‘آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں ناکامی، پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا’

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں ناکامی سے پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کار نے بلومبرگ پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے سات 6.7 ارب ڈالر بیل آوٹ پروگرام دوبارہ شروع ہوتا نظر نہیں آتا۔

    تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ چھ ارب ستر کروڑ ڈالربیل آؤٹ پروگرام کی بحالی میں ناکامی کے خطرے سے دوچار ہے۔

    موڈیز نے امریکی نیوزایجنسی بلومبرگ کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک مکمل نہیں کرسکے گا، پاکستان اپنی آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کی آخری کوشش کر رہا ہے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دو ارب ڈالرکی فنانسنگ گیپ اور ایکسچینج ریٹ معاہدے میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔