Tag: موہالی

  • میچ سے قبل بھارتی ٹیم پچ سےخوش نہیں تھی،اس لئےتبدیل کیاگیا، بھارتی میڈیا

    میچ سے قبل بھارتی ٹیم پچ سےخوش نہیں تھی،اس لئےتبدیل کیاگیا، بھارتی میڈیا

    موہالی: آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی بورڈ کی من مانیاں جاری ہیں، انڈین ٹیم کےکہنے پربھارت اورآسٹریلیاکے میچ کی پچ بیٹنگ سے بولنگ ٹریک میں بدل دی گئی ۔

    موہالی میں بھارت اورآسٹریلیا کامیچ کوارٹرفائنل کی حیثیت اختیار کرگیا، بھارتی بورڈنے ضدکرکے ڈو اینڈ ڈائی میچ کیلئے پچ تبدیل کردی۔

    بھارتی اخبار کے مطابق آج کا میچ پاکستان اور آسٹریلیا والی پچ پر ہونا تھا،جو بیٹنگ ٹریک ہے، لیکن بھارتی بورڈ اورٹیم منیجمنٹ نے پچ بیٹنگ سے بولنگ ٹریک میں بدلوادی۔

    بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی ٹیم بیٹنگ وکٹ سے خوش نہیں تھی، اس لئے اسے تبدیل کیا گیا۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔

  • شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    موہالی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا کیلئے چودہ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے۔

    شین واٹسن نے گزشتہ سال کے اختتام پر ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، اسی دوران انھوں نے کسی ون ڈے میچ میں بھی حصہ نہیں لیا، اب وہ ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر ہوکر کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

    انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹیج آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کیلئے یہ بہترین وقت ہے، جن لوگوں کے ساتھ ساری زندگی کرکٹ کھیلی وہ سب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن آسٹریلیا کے تمام فارمیٹس میں کھیلنے والے آخری کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال دوہزار سے پہلے ڈیبیو کیا تھا۔