Tag: موہنجو دڑو ایکسپریس

  • پاکستان ریلوے نے موہنجو دڑو ایکسپریس کا آغاز کر دیا

    پاکستان ریلوے نے موہنجو دڑو ایکسپریس کا آغاز کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر موہنجوداڑو ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ سکھر میں ڈی ایس ریلوے  محمود الرحمان لاکھو نے سکھر ریلوے اسٹیشن پر افتتاح  کیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پر  موہنجود ڑو ایکسپریس سکھر سے سیہون تک چلے گی جس سے عوام روہڑی سے سکھر، لاکاڑنہ، دادو، سیہون شریف اور کوٹری تک سفر کرسکیں گے۔

     اس کے ساتھ ساتھ موہنجوداڑو ایکسپریس براستہ روہڑی ،سکھر ،حبیب کورٹ، رُک ریلوے اسٹیشن، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو، لاڑکانہ، باقرانی، موئنجودڑو، رادھن، بالی شاہ، رحمانی نگر، پھلجی،  پیارو گوٹھ، دادو، سیہون شریف، کوٹری تک چلے گی۔

    ڈویژنل سپریڈنٹنٹ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجودڑو ایکسپریس کے ذریعے سینکڑوں مسافر سستی اور معیاری سہولت سےمستفید ہو سکیں گے۔

    ڈویژنل سپریڈنٹنٹ پاکستان ریلوے سکھر   محمود الرحمان لاکھو کا کہنا تھا کہ ریلوے کے اس عمل کو سراہتے ہیں یہ عوام کی درینہ خواہش تھی۔

    انیوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے موہنجودڑو ایکسپریس بحال کرنے کی ہدایت جاری کیں کوشش کریں گے کہ باقی بند ٹرینیں بھی جلد بحال کر دی جائیں۔

  • ریلوے مسافروں کے لیے ایک اور خوش خبری

    ریلوے مسافروں کے لیے ایک اور خوش خبری

    کراچی: پاکستان ریلوے نے 10 نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے دس نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا، یہ ٹرین کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی وجہ سے7 ماہ قبل بندکی گئی تھی۔

    موہن جو دڑو ایکسپرس کا پرانا روٹ کراچی سے روہڑی تھا جسے اب تبدیل کر دیاگیا ہے، اب یہ ایکسپریس کوٹری سے براستہ دادو روہڑی کے درمیان چلے گی۔

    پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو پسنجر سے اندرون سندھ کے مسافروں کو بروقت سواری میسر آئے گی، یہ ٹرین کوٹری سے صبح 7 بجے، اور سکھر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

    محکمہ ریلوے کے مطابق موہن جو دڑو پسنجر میں کرونا بچاؤ کے لیے حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، ٹرین عملے اور مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چار دن قبل بھی محکمہ ریلوے کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا گیا جب کہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔