Tag: موہن جو دڑو ایکسپریس

  • روٹ ترمیم کے بعد موہن جو دڑو ایکسپریس بحال

    روٹ ترمیم کے بعد موہن جو دڑو ایکسپریس بحال

    کراچی: موہن جو دڑو ایکسپریس کو روٹ میں ترمیم کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے 213 اپ موہن جو دڑو ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے ٹرین آپریشن کی معطلی سے قبل یہ ٹرین کوٹری اور روہڑی کے درمیان براستہ دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور سکھر چلتی تھی۔

    کوئٹہ جیکب آباد کے مسافروں کی سہولت کے لیے اب یہ ٹرین بحال ہونے کے بعد کراچی سے براستہ کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، کشمور، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔

    موہن جو دڑو ایکسپریس 7 اکانومی کوچز پر مشتمل ہے جن کی مجموعی گنجائش 616 مسافروں کی ہے۔

    موہن جو دڑو ایکسپریس

    اس ٹرین کے روٹ تبدیل کرنے سے کراچی میں کام کرنے والے اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس کراچی ارشد سلام خٹک نے کہا کہ یہ ٹرین نئی نہیں ہے بلکہ اس کے روٹ اور اسٹیشنوں کو صرف لوگوں کی سہولت کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس ٹرین میں کراچی سے ملتان تک کا 1000 کلو میٹر سفر سستے ترین کرائے یعنی صرف 920 روپے میں مکمل ہوگا۔

  • وزیرریلوے شیخ رشید نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    وزیرریلوے شیخ رشید نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    سکھر : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سلمان صادق شیخ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

    موہن جو دڑوایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موہن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سےکوٹری تک چلے گی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا، 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا، ریلوے کے مزدوروں کومراعات دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سکھرمیں دیکھی اتنی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، بڑے لوگوں کے جیل جانے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریبوں کا ریلوے منسٹرہوں، میری موجودگی میں کسی کچی آبادی کونہیں ہٹایا جائے گا۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے میں جہاں کوئی غلطی ہوگی ذمہ دار ڈی ایس ہوگا۔

    رواں ماہ موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ رواں ماہ یکم اکتوبرکو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب کے لیے 100 روپے ٹکٹ کم کرنا پڑا تو کروں گا۔