Tag: مویشی منڈیوں

  • عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد

    عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد

    لاہور : عید الاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل صوبے بھر کی مویشی منڈیوں کے باہر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سمیت دریاؤں، نہروں اور ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی نافذ کردی۔

    جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کومین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ پنجاب بھر میں اتوار 23 جون تک کیاگیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا

    صوبہ بھر میں دفعہ  23 جون بروز اتوار تک نافذ ہے، دفعہ کا نفاذ امن و امان برقرار رکھنے، ماحولیات اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

    خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی، عید الاضحیٰ جسے عید قرباں اور عام طور پر بڑی عید بھی کہا جاتا ہے۔

    اسلامی مہینے ذوالحجہ کی دسویں تاریخ کو پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

  • مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد : مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سےبچاؤ کیلئےایڈوائزری جاری کردی گئی، جس میں منڈی میں بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید قربان کے موقع پر مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سےبچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں شہرسے2 سے5 کلومیٹرکے فاصلے پر لگائی جائیں اور منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستےعلیحدہ ہوں۔

    ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایک گاڑی میں صرف 2 لوگ آئیں، پارکنگ کاکشادہ انتظام کیاجائے تاہم سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد،بزرگ، بچےمنڈی نہ آئیں۔

    جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو منڈی میں ماسک کے بغیر داخلےکی اجازت نہ دی جائے اور منڈی میں مویشی بھی فاصلے سے رکھے جائیں جبکہ منڈی میں ہاتھ ملانےاور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔

    منڈی میں ایک جگہ پر5سے زائدافراد کے اکٹھاہونے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوپاری، اشیاکےاسٹال لگانےوالوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں اور جانوروں کوہاتھ لگانےسےپہلے دستانے پہنے جائیں۔

  • مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مویشی منڈیوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر  منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامویشی منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے منڈیوں کےداخلی راستوں پرکوروناکاؤنٹرلگانےکاحکم دیا جبکہ ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نےٹیسٹنگ پروٹوکول کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ منڈی آنیوالےتمام بیوپاریوں اور گاہکوں کی اسکریننگ کی جائےگی، اسکریننگ میں علامات پرمتعلقہ فردکاسیمپل لیبارٹری بھجوایاجائے گا۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق نتائج آنے تک علامات والے شخص کو کورنٹین رہنے کی ہدایت کی جائے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو اسپتال یا ہوم کورنٹین کردیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بغیراسکریننگ منڈیوں میں داخلےپرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

  • عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری

    عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری

    لاہور :پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردی گئی، جس میں منڈیوں میں بچوں کے آنے پرپابندی عائد کی گئی ہے  اور آنیوالے افراد کیلئے ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردی ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ایس او پیز جاری کئے۔

    ایس اوپیز کے مطابق مویشی منڈیا ں شہر سے 2 سے 5 کلومیٹردورلگائی جائیں گی اور مویشی منڈیوں میں بچوں کے آنے پر پابندی ہوگی جبکہ مویشی منڈی میں ڈس انفیکٹ ٹنل نصب کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں کھانے کے اسٹالز نہیں لگیں گے اور منڈی آنیوالے افراد کو ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ منڈیوں کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکریننگ ہوگی اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

    دوسری جانب لاہور میں ضلعی حکومت نے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی ہے تاہم بچوں اور 50 سال سے زائدعمر کے افراد کو مویشی منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی ذمہ داری فروخت کنندگان پر ہوگی،مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔

  • مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام  کیلئے کمیٹی قائم

    مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم

    لاہور : پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی مویشی منڈی پرحتمی سفارشات دےگی ، کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری زراعت،لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی شہر کی حدود سے باہر مویشی منڈیوں کے قیام اور مویشی منڈیوں میں کورونا سےبچاؤکے تمام اقدامات سے متعلق سفارشات دے گی جبکہ کمیٹی ماسک،گلوز ،سماجی فاصلے اور قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت سےمتعلق بھی سفارشات پیش کرے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہرکے اندر مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد کرچکے ہیں اور کہا تھا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے ، شہر میں مویشی منڈیوں پر پابند شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔

    خیال رہے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد منصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔