Tag: مٹر

  • چند گھریلو ٹپس جو ہر خاتون کو معلوم ہونی چاہئیں

    چند گھریلو ٹپس جو ہر خاتون کو معلوم ہونی چاہئیں

    اگر آپ کے گھر میں بھی مٹر شوق سے کھایا جاتا ہے تو یقیناً گھنٹوں بیٹھ کر مٹر چھیلنا بھی پڑتا ہوگا اسی طرح کئی ایسے کام ہوتے جس میں وقت اور محنت دونوں لگتی تو آج آپ کو کچھ ایسے ٹپس بتاتے ہیں جس سے آپ کا کام منٹوں میں ہوسکتا ہے۔

    مٹر کو پانی سے دھو کر پریشر ککر میں ڈال دیں، ہلکا سا پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر صرف 10 منٹ پکائیں، آپ ککر کا ڈھکن ہٹالیں مٹر نرم ہوچکے ہوں گے اور آپ کی انگلی کے ایک اشارے پر دانے باہر آجائیں گے۔

    اس کے بعد آپ چاہیں تو ان مٹر کو ٹھنڈے پانی کے پیالے میں ڈال کر چھلکا اور دانے الگ کرلیں۔

    سفید کپڑوں سے پیلاہٹ دور کرنے کے لئے نیل ڈالا جاتا ہے لیکن نیل اکثر کپڑوں پر جم جاتا ہے، اس کے لیے بالٹی میں پانی ڈالیں اور ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر نیل ڈال کر پانی اچھی طرح ہلائیں اور کپڑوں کو پانی میں ڈال دیں۔

    انڈے ابالتے ہوئے اکثر پھٹ جاتے ہیں اور خراب ہوجاتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے چند ماچس کی تیلیاں لیں اور انڈے ابالتے ہوئے پتیلی میں ڈال دیں، انڈے ٹوٹیں گے بھی نہیں اور ابالنے کے بعد ان کا چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے گا۔

    اگر بے احتیاطی کے سبب مصالحہ تھوڑا سا بھی جل جائے تو پورا سالن بدمزہ ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں بچا ہوا مصالحہ ایک صاف دیگچی میں منتقل کریں اور پھر فی کپ گریوی کے حساب سے ایک چائے کا چمچ پی نٹ شامل کرکے دوبارہ پکائیں، سالن کا ذائقہ جلا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔

    اگر براؤن شوگر کی گٹھلیاں بن جائیں تو جار میں تازہ ڈبل روٹی یا سیب کا ٹکڑا رکھ دیں گٹھلیاں نہیں بنیں گی ویسے براؤن شوگر کا جارا گرفریز میں رکھا جائے تو ابھی اس میں گٹھلیاں نہیں بنتیں۔

  • سردیوں میں مٹر کھانے کے حیران کُن فوائد

    سردیوں میں مٹر کھانے کے حیران کُن فوائد

    مٹر ایک ایسی چیز ہے جسے بچے ہوں یا بڑے سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں، مگر ہر کوئی یہ نہیں جانتا کہ مٹر آپ کی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔

    مٹر کا استعمال سردیوں میں عموماً زیادہ کیا جاتا ہے، کوئی اسے چاول کے ساتھ استعمال کرتا ہے تو کوئی اسے سالن میں استعمال کرتا ہے، یہی نہیں مٹر کی سلاد بھی تیار کی جاتی ہے۔

    آج ہم آپ کو مٹر کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں؟

    فائبر:

    مٹر میں وٹامن کے ساتھ فائبر کی بھی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے، اس کے علاوہ مٹر میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو جلد کی دلکشی کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    آئرن:

    مٹر میں آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پورے جسم میں آکسیجن کو زیادہ بہتر طریقے سے پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    وٹامن سی:

    چھوٹے چھوٹے مٹر کے دانوں میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    ذیابیطس اور بلڈ پریشر:

    مٹر میں کم مقدار میں گلی سیمک اور کم مقدار میں کیلوریز ہوتی ہے جو ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ہوتا ہے جب کہ ڈائٹ کرنے والے بھی مٹر کے استعمال سے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

  • وزن میں کمی کے لیے مٹر مفید یا نقصان دہ؟

    وزن میں کمی کے لیے مٹر مفید یا نقصان دہ؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹر کھانے کے فوائد اور نقصانات کیا کیا ہیں، اور وزن میں کمی کے لیے مٹر مفید ہے یا نقصان دہ؟

    لیکن آپ یہ ضرور جانتے ہوں گے کہ پھلیوں میں شمار کی جانے والی سبزی مٹر موسم سرما میں بہ آسانی دستیاب ہوتے ہیں، اور مٹر کے چھوٹے چھوٹے دانے صحت کے لحاظ سے نہایت فائدہ مند قرار دیے جاتے ہیں۔

    پاور فوڈ

    مٹر ایک ہری سبزی ہے، اور غذائی ماہرین اسے ’پاور فوڈ‘ بھی کہتے ہیں، اس میں کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔

    مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی پائے جاتے ہیں۔

    مٹر میں پروٹین 23 فی صد، کاربوہائیڈریٹس 50 فی صد، جب کہ وٹامن بی بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    مٹر میں سَلفر اور فاسفورس بھی دیگر اجزا کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

    مٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے، یہ جسم کو غذائیت پہنچا کر پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے۔

    وزن میں کمی

    یوں تو غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹر ہر عمر کے فرد کے لیے مفید سبزی ہے، مگر اسے وزن میں کمی لانے کے خواہش مند افراد کے لیے مفید قرار نہیں دیا جاتا۔

    فٹنس اور غذائی ماہرین کے مطابق مٹر میں غذائیت اور کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، اگر کوئی شخص ڈائیٹ پلان کے تحت سوپ یا سبزیوں پر مبنی کوئی سلاد کھا رہا ہے، تو ایسے میں مٹر کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔

    ایسی صورت میں مٹر کا استعمال کرنا مطلوبہ وزن میں کمی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔