Tag: مٹھائی

  • بھارت میں ہولی پر ’’سونے‘‘ سے تیار مٹھائی، قیمت ہوش اڑا دے گی!

    بھارت میں ہولی پر ’’سونے‘‘ سے تیار مٹھائی، قیمت ہوش اڑا دے گی!

    بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے اس موقع پر پڑوسی ملک میں سونے والی مٹھائی کے چرچے ہیں۔

    بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہندو مذہب کے پیروکار مقیم ہیں وہ آج اپنا تہوار ہولی اپنے مذہبی عقائد کے مطابق منا رہے ہیں۔

    رنگوں کے اس تہوار میں جہاں وہ ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کرتے ہیں۔ وہیں ایک دوسرے کو بطور تحفہ مٹھائی بھی پیش کی جاتی ہے۔

    بھارت میں اس تہوار کے موقع پر انتہائی بیش قیمت مٹھائی کی دھوم مچی ہوئی ہے جس پر سونے کی تہہ چڑھی ہوئی ہے اور اس کی قیمت 50 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ روپے) ہے۔

    بھارتی میدیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر گوندا میں واقع ایک مٹھائی کی دکان پر منفرد گجیا تیار کی گئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار روپے (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی) فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ گجیا کے صرف ایک پیس کی قیمت بھی 1300 روپے بھارتی (پاکستانی لگ بھگ 4 ہزار روپے) ہے۔

    اس مٹھائی کے بیش قیمت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس گولڈن گجیا پر خالص 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے جب کہ اس کے اندر ایک خاص قسم کا ڈرائی فروٹ ڈالا گیا ہے جس نے اس کو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ انتہائی بیش قیمت بھی بنا دیا ہے۔

    دوسری جانب ہولی کے موقع پر ہی لکھنو میں ایک دکاندار نے 25 انچ لمبی اور 6 کلو وزنی گجیا بنا کر انڈیا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

  • بھارت: رس گلوں کی وجہ سے درجنوں ٹرینیں 40 گھنٹے تاخیر کا شکار

    بھارت: رس گلوں کی وجہ سے درجنوں ٹرینیں 40 گھنٹے تاخیر کا شکار

    مٹھائی کے شوقین افراد کو رس گلا بے حد پسند ہوتا ہے، تاہم بھارت میں ان رس گلوں کی وجہ سے 40 گھنٹوں تک متعدد ٹرینیں تاخیر اور معطلی کا شکار ہوگئیں۔

    بھارتی ریاست بہار کے شہر برہیہ میں درجنوں افراد نے ریلوے ٹریکس پر دھرنا دے کر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی۔ اس دھرنے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ 100 سے زائد ٹرینوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

    دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ برہیہ کو ریلوے اسٹاپ قرار دیا جائے اور یہاں پر ٹرینیں روکی جائیں۔

    برہیہ اپنے لذیذ رس گلوں کی وجہ سے بے حد مشہور ہے اور اس چھوٹے سے ٹاؤن میں رس گلوں کی 200 سے زائد دکانیں موجود ہیں۔

    دھرنے پر بیٹھے مظاہرین میں بڑی تعداد رس گلے بیچنے والوں کی ہی تھی اور ان کا مطالبہ تھا کہ چونکہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران ان کے کاروبار کو خاصا نقصان پہنچا ہے لہٰذا اب یہاں پر ٹرینیں روکی جائیں تاکہ لوگ اتر کر رس گلے خریدیں اور ان کے کاروبار کو کچھ سہارا مل سکے۔

    ریلوے حکام نے فی الحال ایک ٹرین کو برہیہ پر روکنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس بات کا بھی یقین دلایا ہے کہ کچھ ماہ کے اندر اس ٹاؤن کو باقاعدہ ریلوے اسٹاپ قرار دے دیا جائے گا جس کے بعد یہاں ٹرینیں رکنے لگیں گی۔

    حکام کی جانب سے یقین دہانی کروائے جانے کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کردیا اور 40 گھنٹوں بعد معمول کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہوئی۔

  • بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    میڈرڈ: اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسپین کی متعلقہ وزارت نے ان اشیا کو مضر صحت قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اسپین کی موجودہ حکومت میں صارفین کے امور کے وزیر آلبیرٹو گارسیون نے بچوں کے کھلونوں کی مارکیٹنگ کے شعبے میں جنس کی بنیاد پر ترتیب دی گئی تجارتی اور تشہیری ترجیحات کے خلاف اپنی مہم گزشتہ برس شروع کی تھی، جو اب کامیاب ہو گئی ہے۔

    انہوں نے ماضی میں بچوں کے لیے میٹھی اشیائے خوراک کی تشہیر پر بھی یہ کہہ کر پابندی لگا دی تھی کہ ایسے اشتہارات بچوں کی صحت کے منافی ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے ہسپانوی عوام سے یہ مطالبہ بھی کر دیا تھا کہ انہیں گوشت کم کھانا چاہیئے، اپنے ایسے ہی اقدامات کی وجہ سے وہ ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کا موضوع بھی بنتے رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے بچوں کے کھلونے تیار کرنے والے ملکی اداروں کے ساتھ ایک ایسا نیا اور بہت منفرد معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد کھلونوں کے اشتہارات تک میں روایتی صنفی تفریق اور نفسیاتی رجحان کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد اسپین میں پیداواری اور تجارتی اداروں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے جینڈر سٹیریو ٹائپس کو استعمال کرنے کی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    میڈرڈ حکومت اور کھلونوں کے تیار کنندہ ہسپانوی اداروں کے مابین اتفاق رائے سے طے پانے والے کوڈ آف کنڈکٹ میں اب خاص طور پر اشتہارات کے شعبے میں ایسی روایتی صنفی تخصیص کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

  • کھوپرا برفی گھر میں تیار کرنا بہت آسان

    کھوپرا برفی گھر میں تیار کرنا بہت آسان

    اکثر لوگوں کا خیال ہے مٹھائیاں اور خصوصاً برفی گھر پر بنانا کافی مشکل ہے لیکن آج ہم آپ کو کھوپرا برفی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    یہ نہ صرف کم وقت میں تیار ہوسکتی ہے بلکہ کھانے میں بھی بے حد مزیدار ہوتی ہے۔

    اجزا

    کھوپرا: 200 گرام

    سفید چاکلیٹ چپ: 100 گرام

    چینی: 300 گرام

    پانی: آدھا کپ

    خشک دودھ: 100 گرام

    گھی: 100 گرام

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک کڑاہی میں پانی ڈال کراس میں چینی شامل کریں اور دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں۔

    جب چینی حل ہو کر شیرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں گھی، خشک دودھ اور چاکلیٹ چپ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

    چمچ چلاتے رہیں اور پھر کھوپرا شامل کریں۔

    تھوڑی دیر بعد اسے کسی ٹرے میں نکال لیں، مزیدار کھوپرا برفی تیار ہے۔

  • سعودی عرب: مٹھائی میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سعودی عرب: مٹھائی میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ریاض: سعودی کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی کسٹم حکام کے مطابق اسمگلرز نے انتہائی مہارت سے مٹھائیوں کے اندر نشہ آور گولیاں چھپائی تھیں۔ملزمان نے مٹھائی کے پیکٹس کو انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے منشیات اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

    محکمہ کسٹم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھیجی جانے والی منشیات کی کھیپ میں 31 لاکھ 6 ہزار 214 گولیاں برآمد ہوئی جنہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ کارگو وصول کرنے کے لیے آنے والے پانچوں افراد کو حراست میں لے کر انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

  • دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا

    دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا

    ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا بنا کر ترک شیفس نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا۔

    بکلاوا مشرق وسطیٰ اور ترکی میں کھائی جانے والی مشہور مٹھائی ہے۔ تہہ در تہہ بنائی جانے والی اس مٹھائی کو شہد کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

    ترکی کے شہر انقرہ میں بنائی جانے والی اس مٹھائی کا وزن 700 پاؤنڈز تھا۔ اسے بنانے کے لیے 330 پاؤنڈز مکھن اور 175 پاؤنڈز اخروٹ استعمال ہوئے۔

    جس ٹرے میں اسے بیک کیا گیا وہ 8 فٹ چوڑی اور 25 فٹ طویل تھی۔

    بکلاوے کو 14 شیفس نے 5 گھنٹوں میں تیار کیا اور اسے انقرہ میں ہونے والے ایک سمٹ میں پیش کیا گیا۔

    اس مزیدار مٹھائی کے اصل خطے کے بارے میں متضاد آرا پائی جاتی ہیں۔ یونان اور ترکی دونوں ہی اسے اپنی سوغات مانتے ہیں۔

    جانیں بکلاوا بنانے کی ترکیب

  • مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کھانا چاہیں گے؟

    مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کھانا چاہیں گے؟

    بکلاوا مشرق وسطیٰ اور ترکی میں کھائی جانے والی مشہور مٹھائی ہے۔ تہہ در تہہ بنائی جانے والی اس مٹھائی کو شہد کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو اسے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس کے بعد آپ باآسانی اسے گھر پر بھی تیار کرسکیں گے۔


    اجزا

    پف پیسٹری: آدھا کلو

    مکھن پگھلا ہوا: 100 گرام

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پستے باریک کٹے ہوئے: آدھا پاؤ

    چینی: 1 پاؤ

    پانی: آدھا کپ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    شہد: 2 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    پہلے مکھن اور تیل کو اچھی طرح ایک ساتھ ملالیں۔

    اب پف پیسٹری کو چار حصوں میں کاٹ کر اسے بیلنا شروع کر دیں۔

    تیل اور مکھن کے مکسچر سے ایک اوون پروف ڈش کو گریس کر لیں۔

    پف پسٹری کی پہلی تہہ اس میں بچھا دیں۔

    برش کی مدد سے اس کے اوپر مکھن اور تیل کی پالش کریں۔

    پھر تھوڑے سے باریک کٹے پستے پھیلائیں۔

    اب اس پر دوسری پف پیسٹری کی تہہ رکھیں اور باقی سارا عمل دہرائیں۔

    اس طرح 4 تہیں لگالیں۔

    جب تمام تہیں مکمل ہو جائیں تو اس پر چھری کی مدد سے ڈائمنڈ کی شکل میں کٹ لگائیں۔

    اب اسے اوون میں 200 ڈگری پر 30 سے 35 منٹ تک بیک کر لیں یہاں تک کہ سنہرا رنگ آجائے۔

    ایک کڑاہی میں چینی، آدھا کپ پانی، لیموں کا رس اور شہد شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکالیں۔

    سیرپ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے تو اسے پیالے میں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

    بکلاوا تیار ہو جائے تو اسے اوون سے نکال لیں اور اس پر تیار سیرپ پھیلا کر ڈالیں۔

    تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد ڈائمنڈ کی شکل میں کاٹ کے سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیشہ کی طرح شفاف کیک کھانا چاہیں گے؟

    شیشہ کی طرح شفاف کیک کھانا چاہیں گے؟

    آپ نے لذیذ کیک تو بے شمار دیکھے ہوں گے جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے ایسے کیک دیکھے ہیں جنہیں کھانے کے بجائے سجاوٹ کے لیے رکھنے کا دل چاہے؟

    روس کی رہائشی مٹھائیاں تیار کرنے والی حلوائی اولگا ایسے کیک تیار کرتی ہیں جو سنگ مرمر کی طرح شفاف ہیں۔

    10

    9

    13

    8

    وہ کہتی ہیں انہیں میکرونز (میٹھے بسکٹ) بہت پسند ہیں اور انہی کو ملا کر یہ منفرد کیک تیار کیے گئے ہیں۔

    7

    4

    6

    5

    3

    شیشے کی طرح چمکتے ان کیکس میں کیا خاص اجزا ملائے جاتے ہیں؟ اولگا ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس سوال کا جواب دینے سے گریز کرتی ہیں۔

    2

    1

    11

    12

    عام مٹھائیاں بنانے کے بعد اب یہ کیک اولگا کی شہرت اور دولت کا سبب بن چکے ہیں اور لوگ دور دور سے ان کے کیک خریدنے آتے ہیں۔