Tag: مٹھی

  • میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    خیر پور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر جنگ اورجیوکےمالک میرشکیل اوردیگرملزمان کےپانچویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    خیرپور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر بخاری نے جنگ اور جیو کے خلاف چار مقدمات کی سماعت کی ،ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا تو عدالت کو بتا یا گیا کہ پولیس پارٹی کراچی میں جیو اور جنگ کے دفتر پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے بیان پر عدالت کے جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ وہ پولیس کے جواب سے مطمئین نہیں ہیں،اگر ملزمان کو اگلی پیشی پر گرفتار کرکے پیش نہ کیا گیا تو عدالت کاروائی کو آگے بڑھائےگی، جیو اور جنگ کے خلاف درخواست میں میرشکیل الرحمان،نجم سیٹھی،عامرلیاقت حسین، شائستہ لودہی، انصار عباسی،ویناملک اور اسد خٹک کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے عدالت نے ایس ایس پی خیرپور کو ملزمان کو اٹھائیس نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    مٹھی : سندھ کابینہ کے اجلاس سے پہلے ایک کتا سرکٹ ہاؤس میں گھس آیا۔ جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ مٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد سے پہلے ایسا واقعہ ہوا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

    سائیں کی آمد سے پہلے انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک کتا بھی آن پہنچا ، جسے دیکھ کرپولیس مشکل میں پڑگئی۔مگر کتا بھی کم نہ تھا کبھی یہاں کبھی وہاں بھاگتا رہا۔جھاڑیوں کے پیچھے بھی چھپنے کی کوشش کی ،لیکن آخر کار پولیس کے مستعد افسر نے تن تنہا ہی اسے مار بھگایا۔

    تب ہی سکون ملا۔اس سے قبل بھی  سندھ اسمبلی میں بھی  ایک کتے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی تھیں۔ مگرکتوں کی اس بے جا مداخلت پر سندھ انتظامیہ سوچ میں پڑ گئی ہے۔ کہ اب ان کا کچھ انتظام۔ کرنا پڑے گا ۔کیونکہ آئین نہ قانون اورنہ سرکاری عمارتوں کے باہرکہیں لکھاہے کہ کتوں کا داخلہ منع ہے

  • مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا

    مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا

    تھر پارکر: مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔

    ضلع تھر پار کر کے اسپتالوں میں حکومتی اعلانات کے باوجود خاطر خواہ اقدامات نظر نہ آئے بلکہ آئینہ دکھانے کے باوجود حکومت پر کوئی اثر نہ ہوا، ضلع ہیڈ کواٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق بیالیس دن میں مٹھی کے سول اسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد پچاس تک جا پہنچی ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکاون بچے تاحال زیرِ علاج ہے جبکہ دو بچوں کو حیدر آباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • صحرائے تھر:ایک اوربچہ چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی

    صحرائے تھر:ایک اوربچہ چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی

    مٹھی: تھر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج بھی سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد اب تک پینتالیس ہو چکی ہے۔

    تھر میں قحط سالی سے تھرتھراتی زندگی بچوں کے لئے موت کا پیغام بن رہی ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے غذائی اجناس کی قلت کو ختم کرنے دعوؤں کے باوجود موت کا کھیل جاری ہے ۔

    آج بھی سول اسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث ایک اور نومولود نے دم توڑ دیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پچپن بچے اسپتال میں اب بھی زیر علاج ہیں۔ قحط سالی کے باعث سوا ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد پینتالیس ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت اور حکومت سندھ نے تھر میں ایک سو پانچ ڈسپنسریز میں سےصرف بائیس ڈسپینسریز کو فنڈز فراہم کئے ہیں۔

  • مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی : عدالت نے مسلسل غیرحاضری پرجیوٹی وی کے مالک میر شکیل کی جائیدادضبط کرنےکا نوٹس جاری کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے میرشکیل اور نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی، بار بار نوٹس جاری کرنے پربھی میرشکیل پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس جاری کردیا، میرشکیل اور دیگر پر توہین آمیز پروگرام نشرکرنے پر مقدمہ درج ہے۔میرشکیل کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پر مقدمات زیرسماعت ہیں اورنامزد ملزمان کے وارنٹ بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

  • مٹھی: قحط سالی سے ایک اور بچی دم توڑ گئی

    مٹھی: قحط سالی سے ایک اور بچی دم توڑ گئی

    مٹھی: سرکاری اسپتال میں آج ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔

    تھر میں قحط سالی کی صورت حال برقرار ہے، آج ایک اور بچی سول اسپتال مٹھی میں پانی کی قلت اور صحت کے ناقص انتظامات کی نظر ہوگئی، جس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد چھتیس تک جا پہنچی ہے۔

    سول اسپتال مٹھی کے ڈاکٹر دیال کےمطابق صرف ان کے اسپتال میں اکتالیس بچے زیرِ علاج ہیں، اس کے علاوہ مٹھی کے دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی سینکڑوں بچے علاج کی غرض سے داخل کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت نے پینے کے صاف پانی کے ٹینکرز تھر کے مختلف علاقوں میں روانہ کردیئے ہیں جبکہ پاکستان ریلیف فاونڈیشن کے سربراہ حلیم عادل شیخ بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے تھر پہنچ گئے۔

  • تھرمیں تین دن کا بچہ دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی

    تھرمیں تین دن کا بچہ دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی

    مٹھی: سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث تین دن کا بچہ دم توڑ گیا اورہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی۔

    سندھ کی صوبائی حکومت کےاعلانات اوراحکامات کے باوجود غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مٹھی کےسول اسپتال میں مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو لایا جارہا ہے۔

    تھرپارکرمیں خشک سالی انتہائی سطح تک پہنچ چکی ہے اورصحرائے تھرمیں موت کے سائے منڈلارہے ہیں ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔

    مٹھی سول اسپتال میں چھیالیس بچے زیرعلاج ہیں جن میں سے تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے جو وعدے تھر پارکر کے عوام سے کئے تھے وہ سب خام خیالی ثابت ہوئےتھرواسیوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہ آسکی مٹھی کے اسپتال میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

    مٹھی میں ہرگزرتا دن کسی معصوم کی دنیا سے رخصتی کے بعد اختتام پذیرہوتا ہے۔

  • مٹھی :غذائی قلت سےایک خاتون اورایک بچہ دم توڑ گیا

    مٹھی :غذائی قلت سےایک خاتون اورایک بچہ دم توڑ گیا

    مٹھی :سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت سےایک خاتون اورایک بچہ دم توڑ گیا۔ ڈیڑھ ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ،صحرائے تھرمیں قحط سالی لوگوں کی جان کے در پہ ہے ۔ خوراک کی کمی اور مناسب طبی سہولیات کے نہ ہونے کے باعث کئی افراد موت کی نیند سوگئے

    سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے ایک خاتون اورایک بچہ آج پھر دم توڑ گیا ،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ۔ مٹھی میں انسان تو انسان جانور اور مویشی بھی اس قلت کی نظر ہورہے ہیں ۔

    انتطامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔