Tag: مٹیاری

  • مٹیاری کے2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران  کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سعید غنی

    مٹیاری کے2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سعید غنی

    کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز سامنے آنے پر ضلع مٹیاری کے دونوں کالجز کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پشاور : اسکول کھلنے کا دوسرا روز ، 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    اس سے قبل گزشتہ روز پشاور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راشکئی کے آٹھ اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد تمام متاثرہ اساتذہ کو 15 دن کی چھٹی پرگھر بھیج دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلیٰ ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی تھیں۔

  • مٹیاری: فائرنگ سے 6 افراد قتل، اعزا نے لاشوں کے ساتھ دھرنا دے دیا

    مٹیاری: فائرنگ سے 6 افراد قتل، اعزا نے لاشوں کے ساتھ دھرنا دے دیا

    مٹیاری: صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں سالار تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 6 افراد قتل جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیاری کی تحصیل ہالہ کے سالارو کچے کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر بروہی برادری اور رند برادری کے درمیان تصادم میں 3 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، اے آر وائی نیوز کو ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ بتایا کہ بروہی برادری کے مسلح افراد نے گھروں پر حملے کر کے 3 خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کیا، کچے کے علاقے میں صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ایس ایس پی مٹیاری سمیت طلب کر لی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی حیدر آباد نے فون پر بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شادی کے تنازع پر ہوا، رند برادری نے بروہی برادری کو لڑکی کا رشتے دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر مشتعل افراد نے رات گئے ہالہ کے کچے کے علاقے سالارو میں رند برادری کے گھروں پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد رند برادری اور بروہی برادری کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، دونوں برادریوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف مقتولین کے عزیز و اقارب نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے، احتجاج کے باعث بھٹ اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، پولیس اور رند برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثا نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس تحویل میں دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں علاقے میں ایمبولینس نہ ہونے کے سبب ورثا لاشیں ٹریکٹر ٹرالی میں رکھ کر شاہراہ پر لائے۔

  • سندھ حکومت کا کتوں کو اینٹی رے بیز انجکشن لگانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کتوں کو اینٹی رے بیز انجکشن لگانے کا فیصلہ

    کراچی/مٹیاری: سندھ حکومت نے کتوں کو اینٹی رے بیز انجکشن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں آوارہ کتوں کو پکڑنے اور انھیں انجکشن لگانے کے لیے بلدیاتی عملے کی ٹریننگ کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے رے بیز سے ہونے والی اموات کے پیش نظر آوارہ کتوں کو اینٹی رے بیز کے انجکشن لگانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، سندھ حکومت آوارہ کتوں کےمجوزہ منصوبے پر 30 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

    آوارہ کتوں کو پکڑنے اور انھیں انجکش لگانے کے لیے افریقی تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز سندھ کی بلدیاتی کونسلز میں عملے کو ٹریننگ دیں گے، آوارہ کتوں کے لیے ہر ضلع میں 2 سے 3 سینٹرز بنائے جائیں گے۔

    سندھ حکومت نے آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنا بھی ممنوع قرار دے دیا ہے، منصوبے کے تحت 7 سال میں آوارہ کتوں کی نسل ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاگل کتے کے کاٹے سے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد اسپتال پہنچ گئے

    ادھر آوارہ کتوں کے کاٹے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، سندھ کے ضلع مٹیاری میں آوارہ کتوں نے 3 بچیوں سمیت 10 افراد کو کاٹ لیا، تمام زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ہالا میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

    دو دن قبل سگ گزیدگی کا شکار 55 سالہ خاتون جناح اسپتال کراچی میں دوران علاج دم توڑ گئی تھیں، حور بی بی کا تعلق نواب شاہ سے تھا۔

    چند دن قبل کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں 12 افراد ایک پاگل کتے کے کاٹے کا شکار ہو گئے تھے، جن میں کراچی پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل تھا۔

  • دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے،چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

    دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے،چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

    مٹیاری : دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے،چھ افراد کی لاشیں  نکال لی گئیں، ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں، گورنر سندھ اور بلاول بھٹو نے ہلاک افراد کےخاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں جب کہ 8 افراد کی تلاش جاری ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کررہے ہیں تاہم رات کے اندھیرے کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق انڑپور کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 8افراد تاحال لاپتا ہیں، دریا سے برآمد ہونے والی لاشوں میں2خواتین بھی شامل ہیں۔

    حادثہ مٹیاری ضلع کی حدود میں ہوا، کشتی مٹیاری سے جامشورو ضلع کے علاقے دڑا ماچھی آ رہی تھی اور اس میں خواتین و بچوں سمیت 14مسافر سوار تھے، تیزہواﺅں اور خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی اور اس میں سوار افراد لاپتا ہوگئے۔

    خبر ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کررہے ہیں تاہم رات کے اندھیرے کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنےسے ہونے والی اموات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک حادثے کی خبر میرے لیے باعث صدمہ ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ریسکیو آپریشن کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائےجائیں۔

    علاوہ ازیں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی حادثےمیں ہلاک افراد کےخاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجامشورو کو امدادی کارروائیاں تیز کرنےکی ہدایت دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مددفراہم کی جائے۔

  • حیدر آباد: بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    حیدر آباد: بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    حیدر آباد: سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہیر آباد میں بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے شخص سمیر قریشی کو حراست میں لے لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”خصوصی ٹیم بھیج کر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈی ایچ او مٹیاری”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر قریشی نے نہ صرف بچے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا بلکہ پولیو ٹیم سے بد تمیزی بھی کی۔

    اے آر وائی رپورٹر کے مطابق سمیر قریشی ٹنڈو الہٰیار کا رہائشی ہے اور ہیر آباد میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔

    دریں اثنا سندھ کے ایک اور شہر ہالہ کے نواحی گاؤں کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ انھیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ضلع مٹیاری میں واقع ہالہ کے گاؤں کے مکینوں نے کہا کہ انھیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تک پولیو مہم کا بائیکاٹ رہے گا۔

    دوسری طرف ڈی ایچ او مٹیاری نے میڈیا کو بتایا کہ ہالہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیم بھیجی جائے گی، اور قطرے ضرور پلائے جائیں گے۔

  • زرداری دورمیں‌ بہت ظلم ہوا، سندھ کو پنجاب بناؤں‌ گا، چاہے جان چلی جائے: شہباز شریف

    زرداری دورمیں‌ بہت ظلم ہوا، سندھ کو پنجاب بناؤں‌ گا، چاہے جان چلی جائے: شہباز شریف

    مٹیاری: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ترقی نہیں کرسکتا، تو پاکستان بھی ترقی نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مٹیاری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین اور پاکستان کاعظیم خطہ ہے، شاہ لطیف بھٹائی کی سرزمین پر یہ میرا پہلا جلسہ ہے۔ 

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرداری کےزمانے میں سندھ کےعوام کے ساتھ بہت ظلم ہوا، آصف زرداری نے صرف اپنے محلات بنائے، الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیا، تو سندھ کو پنجاب بنادوں گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں 100ارب روپے کی سڑکیں بنائیں، سندھ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سندھ کی ترقی کے ساتھ پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی نہ تو پی پی کی ہے، نہ ہی پی ٹی آئی کی ہے، یہ دھرتی صوفیوں کی ہے، پاکستان کی ہے، آج سندھ بے حال اور صرف زرداری خوشحال ہے، پنجے گاڑے زرداری ہے، بے بس کسان وہاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ظالموں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، سندھ کےاسپتالوں،اسکولزمیں سہولت نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ کی دھرتی پر اب بار بار آؤں گا، اسے پنجاب جیسا بنا کر دکھاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ زرداری اوربنی گالہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، یہ اکٹھےہو چکے ہیں، یہ لوگ سندھ کے اربوں روپے کھا کر دبئی لے گئےہیں، واسکٹ پہن کر بھاشن دیتے ہیں کہ کرپشن ختم کریں گے، پنجاب آپ کا اور سندھ میرا ہے، مل کر پاکستان کو بنانا ہے۔ سندھ کو سب سے بڑا صوبہ بنا کر دم لوں گا، چاہے جان چلی جائے۔


    ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، خواجہ سعد رفیق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    مٹیاری: ہالہ اولڈ سندھو دریا پر سیلفی لینے کے شوقین تین نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دریا میں جا گرے دو نوجوان ہلاک جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ہالہ اولڈ سندھو دریا پر تین نوجوان تفریح کے غرض آئے تھے،پکنک کیے دوران تینوں نوجوانوں نے سیلفی لینا شروع کیں کہ پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے۔

    ریسکیو اداروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دریا میں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی، تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو بآحفاظت نکال لیا گیا تا ہم دو نوجوان دریا میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

    مٹیاری پولیس کے مطابق تینونوں نوجوان دوست تھے اور مٹیاری کے ایک ہی محلے میں رہتے تھے نوجوان سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تینوں دوست دریا میں بہہ گئے جہاں ریسکیو ادروں نے ایک دوست کو بچالیا ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    علاقہ مینوں کا کہنا ہے کہ عید مے موقع کئی نوجوان تفریح کی غرض سے دریا کا رخ کرتے ہیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ علاقہ کے واحد تفریح گاہ پر حفاظتی اقدام کیے جائیں تا کہ لوگ بآسانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح منانے آسکیں۔

  • مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری: نیشنل ہائی وےپرٹرک بےقابوہوکر کارپراُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حادثہ نیوسعید آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سےبےقابو ہوکر کار پرالٹ گیا،حادثے کے نتیجےمیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی.

    حادثے میں کار میں موجود تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    ریسکیو کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا.

  • میٹاری میں ٹرین کی زد میں آکر 6افراد جاں بحق

    میٹاری میں ٹرین کی زد میں آکر 6افراد جاں بحق

    مٹیاری: ٹرین کی زد میں آکر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جسکانی پھاٹک پر ایک کار کے ڈرائیور نے جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی  مگر کار ٹرین کی زد میں آگئی، اور تمام افراد موقع پر ہی ہلا ک ہوگئے ۔

    جاں بحق ہونے والے افراد ٹنڈو اللہ یار کے رہائشی تھے۔

  • سند ھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت

    سند ھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت

    اسلام آباد: پی پی ایل نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع مٹیاری، صوبہ سند ھ میں آدم ویسٹ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق ہالہ بلاک میں65 فیصد اور 35 فیصد حصہ ماری پیٹرولیم کمپنی کاہے۔

    نئے دریافت ہونے والے کنوئیں آ د م ویسٹ کی کھدائی کا آغاز مئی کو ہوا۔ پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 18.6MMscf گیس اور31 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہو گا۔

    آد م ویسٹ سے حاصل ہونے والی موجودہ پیداوار کی صلاحیت تقریباً یومیہ 3,200 بیرل تیل کے مساوی ہے،جس سے یومیہ ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔