Tag: مٹی کا تیل

  • پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

    پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

    اسلام آباد: پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، مٹی کا تیل بھی 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مٹی کا تیل 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    یاد رہے گذشتہ رات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا، وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے اناسی پیسے فی لیٹرہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا اور ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت272 روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی شامل کردی گئی۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد عوام کے لئے نئی مشکل

    پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد عوام کے لئے نئی مشکل

    اسلام آباد : پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں چار روپےاسی پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور پٹرول کی نئی قیمت دو سو اٹھاون روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے پچانوے پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت دو سو باسٹھ روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا، اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔

  • پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل حسب معمول 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اضافہ، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی آج سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، ذرائع نے امکان ظاہر کیا تھا کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے پانچ روپے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کر دی تھی۔

  • الاؤ سے مشعل، چراغ اور ایمی ارگینڈ کے لیمپ تک روشنی کا سفر

    الاؤ سے مشعل، چراغ اور ایمی ارگینڈ کے لیمپ تک روشنی کا سفر

    نجانے انسان نے کب آگ جلانا سیکھا، کب الاؤ روشن کیا اور بعد میں وہ مشعل اور چراغ کی صورت اپنی کُٹیا اور راستوں کو روشن رکھنا بھی سیکھ گیا۔ ہر دور میں انسان نے اپنی عقل، ذہانت، قدرتی وسائل اور مادّی اشیا کی مدد سے ترقی کی اور مصنوع و ایجاد کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔

    کسی زمانے میں نباتات کا روغن اور مختلف اقسام کا تیل مشعل اور چراغ کو روشن رکھتا تھا، لیکن دریافت و ایجاد اور صنعت و حرفت میدان میں‌ ترقی کے بعد "کیروسین آئل” بھی اس کے ہاتھ لگا اور لیمپ بھی تیار ہوا، تاہم اس وقت تک کسی بھی قسم کے تیل کی صفائی کا بہتر طریقہ موجود نہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ چراغ اور لیمپ وغیرہ سے تیل کا دھواں اور ناگوار بُو اٹھتی رہتی تھی۔

    اسی عرصہ میں سوئٹزر لینڈ کے ایک باسی ایمی ارگینڈ نے بھی دماغ لڑایا اور 1781 میں ایک ایسا لیمپ ایجاد کیا جس کی بتّی روئی کی نہ تھی بلکہ ٹاٹ جیسی بنی ہوئی تھی، یہ پیتل کی ایک موصلی کے گرد لپٹی رہتی تھی جس کے پہلو میں ایک پیچ لگا ہوا تھا، اس پیچ کی مدد سے اُس بتّی کو اوپر نیچے حرکت دی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ موصلی اندر سے کھوکھلی تھی اور نیچے سے اس میں ہوا داخل ہوتی تھی۔ اس طرح گویا بتّی کو ہر وقت تازہ آکسیجن پہنچتی رہتی تھی۔ اس موصلی اور بتّی نے خوب کام دیا لیکن ایک نقص رہ گیا کہ اس کا شعلہ کسی قدر دھندلا رہتا تھا اور بھرپور طریقے سے روشن نظر نہ آتا تھا۔

    ایک دن اس اختراع باز کے چھوٹے بھائی نے جو ہمیشہ اسے کام کرتا دیکھتا رہتا تھا، ایک ٹوٹی ہوئی بوتل لے کر اس لیمپ کے اوپر رکھ دی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شعلہ نہایت روشن نظر آنے لگا۔ لیمپ میں‌ یہ اضافہ خوب کارگر رہا اور اسی کی بنیاد پر بعد میں‌ اس میں مزید اختراعات اور ڈیزائن میں‌ ترامیم ہوتی رہیں جس سے لوگوں کو قدرے سہولت ہوگئی۔

    ایمی ارگینڈ کی اختراع کا خوب چرچا ہوا اور اسی کے مطابق کارخانوں‌ میں کاریگروں نے بڑی تعداد میں‌ لیمپ تیار کیے اور یہ خوب فروخت ہوئے۔ مشہور ہے کہ لیمپ متعارف کروا کے دوسروں کی زندگی آسان بنانے والے ایمی ارگینڈ کی زندگی مفلسی اور غربت نے اجیرن کردی تھی اور اسی عالم میں‌ وہ ہمیشہ کے لیے دنیا سے چلا گیا۔

    (بحوالہ "ایجادات” از عبدالمجید سالک)

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے دس روپے تک کمی کی سمری تیار کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق پ ٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیا سال شرو ع ہونے سے قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرول 9 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    حکومت نے اس سمری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی تھی ، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی تھی ۔مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی تھی۔

    اس سے قبل اوگرا کی جانب اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی جس کے برعکس عمل کرتے ہوئے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ادھار دیئے گئے تھے جبکہ آئندہ تین سال کے لیے ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار دیا گیا تھا جس سے معیشت میں بہتری میں مدد ملی ہے۔