Tag: مٹی کے طوفان

  • کراچی  میں مٹی کا طوفان

    کراچی میں مٹی کا طوفان

    کراچی : شہر قائد میں مٹی کے طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں حدنگاہ میں کم ہوگئیں جبکہ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں تیزہواؤں کے جھکڑ چلے اور مٹی کا طوفان آگیا۔

    شہر میں مٹی کے طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں حدنگاہ میں کمی ہوئی، سچل، اسکیم 33، گلشن حدید، شاہ لطیف ٹاؤن اور رزاق آباد میں بارش جبکہ سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں مٹی کا طوفان آیا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کےسبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے آدھے گھنٹے تک شہر  کے دیگر علاقوں پر بھی بادل اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

  • کراچی میں مٹی کے طوفان  کے بعد  بارش

    کراچی میں مٹی کے طوفان کے بعد بارش

    کراچی : سہراب گوٹھ میں مٹی کے طوفان سے حد نگاہ کم ہوگئی تاہم مٹی کے طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان’ بپر جوائے‘اثر دکھانے لگا، کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مٹی کے طوفان سے حد نگاہ کم ہوگئی، جس کے باعث سپرہائی وے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    مٹی کے طوفان کے بعد سہراب گوٹھ پر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جن میں ڈرگ روڈ،نارتھ کراچی،عائشہ منزل،لیاقت آباد،گلشن اقبال،ابراہیم حیدری ،شارع فیصل اوراطراف کےعلاقے شامل ہیں۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے آج موسم گرم رہنے کے ساتھ شام میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے تاہم شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب40 سے 50 فیصد ہو سکتا ہے۔

    خیال رہے سمندری طوفان بیپرجوئے کا کراچی اورٹھٹہ سےفاصلہ مزید کم ہوگیا ہے، بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپرجوائے کی شدت برقرار ہے اور اسکا فاصلہ کراچی کے جنوب سے 470 کلومیٹراورٹھٹہ سے 460 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چودہ جون کی صبح تک طوفان مزید شمال ۔ شمال مشرق کی جانب رخ کرسکتا ہے اور پندرہ جون کی سہ پہرکو کیٹی بندراور بھارت کےشہرگجرات کے ساحل سےگزرے گا۔

    بدھ اورجمعرات کوکراچی اور حیدرآباد میں تیز بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر کراچی کے ساحل پردفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے اور سمندرمیں نہانے، کشتی رانی اورماہی گیری پرمکمل پابندی ہے۔