Tag: مچل اسٹارک

  • مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مچل اسٹارک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی بہت زیادہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں۔

    آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مینجمنٹ پلان کے تحت پیٹ کمنز سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

    آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

  • وسیم اکرم نے کسے دور حاضر کا عظیم کرکٹر قرار دیا؟

    وسیم اکرم نے کسے دور حاضر کا عظیم کرکٹر قرار دیا؟

    کراچی: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر دور جدید کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا ہے۔

    سابق قومی کپتان جن کی بولنگ کی آج بھی ایک دنیا دیوانی ہے اور وہ عظیم ترین کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں انھوں نے آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دور جدید کا عظیم کرکٹر قرار دیا ہے جنھوں نے ٹیسٹ میچز میں شرکت کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔

    کینگرو پیسر نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں شرکت کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا، وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے مبارکباد پیش کی اور انھیں سراہا۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

    لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، موجودہ دور میں یہ واقعی بڑی بات ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کی سنچری ثابت کرتی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کیریئر میں کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں، میرے نزدیک مچل اسٹارک جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔

    سابق قومی کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر ٹیسٹ فارمیٹ کافی مستقل مزاجی سے کھیلتے رہے ہیں، وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mitchell-starc-registers-multiple-records-with-fighting-wtc-final-half-century/

  • آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور اس وقت وہاں ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود آئی پی ایل میں شرکت کریں گے، جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجر بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر آئی پی ایل 2025 کو گذشتہ جمعہ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور اب لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔

    بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ اور سی ایس اے کے سی ای او آئی پی ایل حکام سے بات کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا موقف تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

  • فل سالٹ نے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں دو چھکے اور تین چوکے لگا دیے

    فل سالٹ نے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں دو چھکے اور تین چوکے لگا دیے

    آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے انگلش کھلاڑی فل سالٹ نے دہلی کیپیٹلز کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ایک اوور میں دو چھکے اور تین چھکے لگا دیے۔

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 24ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشڑ پٹیل نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    دہلی کی جانب سے مچل اسٹارک نے پہلا اوور کیا جبکہ بنگلورو کے ویرات کوہلی اور فل سالٹ اننگز کا آغاز کرنے آئے۔

    مچل اسٹارک نے پہلے اوور میں سات رنز دیے جن میں پانچ وائیڈز شامل تھے۔

    تاہم مچل اسٹارک کے دوسرے اوور میں آر سی بی کے فل سالٹ نے دو چھکے اور تین چوکے جڑ دیے۔

    انگلش کھلاڑی نے اسٹارک کی پہلی گیند پر مڈ وکٹ پر چھکا لگایا اس کے بعد ایک نوبال سمیت تین گیندوں پر تین چوکے مارے پھر ایک اور چھکا لگادیا۔

    فاسٹ بولر کی ایک گیند پر فل سالٹ سے سنگل لیا اور ویرات کوہلی اسٹرائیک پر آئے اور لیگ بائی کی باؤنڈری حاصل کی۔

    مچل اسٹارک کے ایک اوور میں اس طرح 30 رنز بنے۔ اس سے قبل آئی پی ایل میں مچل اسٹارک نے سب سے مہنگا اوور 25 رنز کا کیا تھا۔

    فل سالٹ کی اننگز کا خاتمہ چوتھے اور میں ہوا جب وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، 61 پر ایک وکٹ گرنے کے بعد آر سی بی کی بیٹنگ لائن بکھر گئی اور 12.2 اوورز میں 102 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

    ٹم ڈیوڈ نے ناٹ آؤٹ 37 رنز کی بدولت بنگلورو نے 20 اوورز میں 163 رنز بنائے، 164 رنز کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • مچل اسٹارک نے چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ کینگرو پیسر کا اہم انکشاف

    مچل اسٹارک نے چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ کینگرو پیسر کا اہم انکشاف

    مچل اسٹارک چیمپئنزٹرافی سے اپنا نام کیوں واپس لیا تھا، آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے پوڈ کاسٹ میں اس حوالے سے سب کچھ بتادیا۔

    پاکستان میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی 2025 سے قبل مچل اسٹارک نے نجی وجوہات کی بنا پر ایونٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا، نہ صرف اسٹارک بلکہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیز ووڈ کی خدمات بھی حاصل نہیں تھیں۔

    اب ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران کینگرو پیسر نے اس حوالے سے لب کشائی کی ہے کہ انھوں نے کس وجہ سے چیمپئنزٹرافی میں شرکت نہیں کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Willow Talk (@willowtalkpodcast)

    میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی تو وہ کونسی ایسی ذاتی وجہ تھی، جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے بتایا کہ اس کی مختلف وجوہات تھیں اور میرا ذاتی نظریہ بھی تھا۔

    مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے میں درد کی شکایت تھی، ذہن میں یہ بھی تھا کہ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا ٹور ہے اور آئی پی ایل بھی ہے لیکن میرے ذہن میں ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تھا کہ مجھے اس کے لیے فٹ رہنا ہے۔

    ان سب چیزوں کے درمیان میرے لے سب سے اہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرا جسم ٹھیک رہے اور میں آنے والے مہینوں میں بہتر طریقے سے کرکٹ کھیل سکوں اور سب سے بڑھ کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیل سکوں۔

    https://urdu.arynews.tv/mitchell-starcs-delivery-indian-batter-ball-of-the-century-unplayable/

  • محمد شامی نے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    محمد شامی نے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارتی پیسر محمد شامی نے آسٹریلیا کے مچل اسٹار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

    دبئی میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد شامی نے شاندا بولنگ کا مظاہرہ کی اور اپنے کوٹے کے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی، انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے اس میچ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

    محمد شامی نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 5126 بالز کرتے ہوئے 200 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا اور آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    شامی نے کم گیندوں پر 200 وکٹیں لینے کے لحاظ سے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے تیزترین 200 وکٹیں لینے والے بولر بھی بنے۔

    بھارتی پیسر نے سب سے کم میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    انھوں نے 104 ون ڈے کھیل کر وکٹوں کا یہ ہندہ عبور کیا ہے جبکہ مچل اسٹارک نے 200 وکٹیں لینے کے لیے 102 میچز کھیلے تھے، وہ پاکستان کے ثقلین مشتاق کی ہم عصری کرتے ہوئے دوسرے 104 میچز میں 200 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/muhammad-rizwan-6-catches-one-step-away-from-world-record/

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

    چیمپئینز ٹرافی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، تاہم کینگروز کی ٹیم سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دستبرادر ہوگئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کے باعث ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، فاسٹ بولر نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم میں نہیں ہیں، جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیمپئینز ٹرافی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسٹیو اسمتھ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔

    ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جیک فریزر میکگرک، جوش انگلس اور سپینسر جانسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی کے مطابق ابتدائی اسکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کے باعث متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں۔

    جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

  • بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    بھارت کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔

    بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کمر کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے بولنگ کی تھی۔

    واضح رہے جکہ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  184 رنز سے شکست دے دی۔

    یہ پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

    340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

  • ’پرتھ کو ہم نے پرتھ میں ہی چھوڑ دیا تھا!‘ مچل اسٹارک کا جیت کے بعد بڑا بیان

    ’پرتھ کو ہم نے پرتھ میں ہی چھوڑ دیا تھا!‘ مچل اسٹارک کا جیت کے بعد بڑا بیان

    مچل اسٹارک نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی تباہ کن بولنگ سے بھارتی بیٹرز کو نشانہ بنایا تھا، اب انھوں نے پرتھ ٹیسٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں بھارت کی تباہی میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹارک نے میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتھ ٹیسٹ کی ہار کے بعد باہر سے بہت شور مچ رہاتھا لیکن ہم نے پرتھ کو پرتھ میں ہی چھوڑ دیا تھا، واقعی میں اس شور کو اپنی انگلی سے خاموش نہیں کرواسکتا تھا۔

    پنک بال کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے کہا کہ میرے حاسب سے کچھ بھی نہیں بدلا ہے، شاید ہمیں فل لینتھ پر بالز کرنا پڑیں، یہ پنک بال بھی ریڈ بال اور وائٹ بال کی طرح ہی ہے۔

    کیا مچل اسٹارک نے ایڈیلیڈ میں بھارت کےخلاف ’بال آف دی سنچری‘ کرائی؟

    کینگرو بولر نے کہا کہ ہم بلے اور گیند دونوں کے ساتھ واقعی مثبت تھے اور ہمیں اسکا انعام ملا، جب گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے تو اچھا لگتا ہے۔

    مچل اسٹارک نے اپنے کپتان پیٹ کمنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے سات سالوں سے پیٹ کمنز سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ اس لیے میں نے اپنے ترکش میں کئی تیر شامل کیے ہیں۔

    بھارت بیٹرز پر قہر برسانے والے پیسر نے کہا کہ مجھے ہوا کی رفتار اور سوئنگ سے مدد ملی، گزرنے والے سالوں کے دوران مجھے اپنی بولنگ کی درستگی کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی۔

    کمنز نے بھی اسٹارک کے بارے میں کہا کہ وہ حیرت انگیز بولر ہے، وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایسا کر رہا ہے۔ ہماری ٹیم میں وہ شامل ہے اس پر میں خود کو بہت خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/starc-reveals-plan-behind-jaiswals-dismissal/

  • جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلیے کیا پلان بنایا تھا؟ اسٹارک نے بتا دیا

    جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلیے کیا پلان بنایا تھا؟ اسٹارک نے بتا دیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کے لیے بنایا گیا پلان بتا دیا۔

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

    نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تاہم میچ کے بعد جب مچل اسٹارک سے ان سے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص پلان نہیں تھا بس گیند کو اسٹمپس اور پیڈ پر مارنا تھا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ابتدائی اوور پر ہمیشہ سے ہی اسٹمپ کو نشانہ بنانا میرا طریقہ ہے۔

    مچل اسٹارک نے کہا کہ میرا مقصد اسٹمپ پر حملہ کرنا اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، یہ بڑا ٹیسٹ میچ اور بڑی سیریز ہے۔