Tag: مچل اسٹارک

  • ’گیند سلو آرہی ہے‘ مچل اسٹارک نے جیسوال سے بدلہ لے لیا

    ’گیند سلو آرہی ہے‘ مچل اسٹارک نے جیسوال سے بدلہ لے لیا

    پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک کو کہا تھا کہ ’گیند سلو آرہی ہے۔‘ جس کا بدلہ فاسٹ بولر ان سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں گولڈن ڈک پر آؤٹ کرکے لیا ہے۔

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

    نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تاہم پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک پر جملے کسنے والے بھارتی بیٹر جیسوال کی فاسٹ بولر کے آگے ایک نہ چلی۔

    ہوا کچھ یوں کہ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں مستحکم پوزیشن پر تھی، جیسوال نے شاندار 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اس اننگز کے دوران جیسوال نے اسٹارک کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ’ آپ کی گیند بہت آہستہ آرہی ہے’، یہ الفاظ اسٹمپ مائیک کے ذریعے ناظرین نے بھی سنے تاہم اسٹارک نے مسکرا کر اسے نظر انداز کردیا تھا۔

    لیکن اب ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے  ٹیسٹ میں اسٹارک نے جیسوال کو میچ شروع ہوتے ہی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    سوشل میڈیا پر جیسوال کو کافی ٹرول کیا جارہا ہے جبکہ اسٹاک کی تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے کھیل سے بھارتی بیٹر کو جواب دیا اور کسی بھی بولر کا سب سے بہترین بدلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بیٹر کی وکٹ لے جیسا کہ اسٹارک نے کیا۔

    اسٹارک نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    پہلے ٹیسٹ کے بعد ایک انٹرویو میں اسٹارک نے جیسوال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سنائی ہی نہیں دیا کہ اس نے کیا کہا،ہاں ماضی میں فیلڈ پر کافی بولتا تھا پر میں آج کل زیادہ بات نہیں کرتا۔

  • شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم

    شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم

    پاکستان اور آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک نے ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔

    شاہین نے اسٹارک کے ساتھ سیلفی بھی لی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں دنیائے کرکٹ کے دونوں مشہور پیسرز کی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نظر آئی اور دنیا بھر سے مداحوں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔

    اسٹارک اور شاہین دونوں ہی اپنی سوئنگ بولنگ کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، پاکستانی اور کینگرو کرکٹر نے میلبرن گراؤنڈ میں ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 4 نومبر سے ہورہا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا مہمان سائیڈ کا امتحان لے گا۔

    خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان اور میزبان سائیڈ 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی20 میچز میں مدمقابل آئیں گے جو 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

  • روہت شرما کے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے!

    روہت شرما کے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے!

    بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جم کر دھلائی کرڈالی، فاسٹ بولر کے ایک اوور میں 29 رنز بٹور لیے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کپتان نے میچ کے تیسرے اوور میں دنیا کے مانے ہوئے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی درگت بنا ڈالی، انھوں نے کینگرو بولر کو ایک اوور میں چار چھکے جڑے۔

    روہت نے پہلی بال پر اسٹارک کو آف سائیڈ پر چھکا لگایا، دوسری بال بھی انھوں نے اسی اسٹائل میں باؤنڈری کی جانب پھینکی۔

    تیسری گیند پر روہت شرما نے لانگ آن پر چوکا مارا جبکہ چوتھی بال پھر ایک شاندار چھکے کی صوت میں گراؤنڈ سے باہر گئی، ایسے میں گھبرا کر مچل اسٹارک نے ایک وائیڈ بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)


    بھارتی کپتان روہت نے اوور کی آخری بال پر بھی اسٹارک کو نہ بخشا اور فل ٹاس گیند ان بلے کا کنارہ لیتی ہوئے چھکے کے لیے اسٹینڈز میں چلی گئی، یوں مچل اسٹارک کو ایک اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکے پڑے اور انھوں نے 29 رنز دیے۔

    روہت نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 بالز پر اپنی ففٹی اسکور کی، ان کی اب تک کی 51 رنز کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گی، افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔

  • مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ نے اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا!

    مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ نے اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا!

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ان کی کرکٹر اہلیہ ایلیسا ہیلی نے مطلوبہ رقم نہ ملنے پر اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مچل اور ایلیسا نے اپنا خوابوں کا گھر رعایتی قیمت میں فروخت کیا ہے کیوں کہ گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اتنی قیمت نہ ملنے پر اسے 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز کے عوض فروخت کردیا گیا۔

    پاکستانی کرنسی میں اس کی گھر کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زائد بنتی۔ آسٹریلوی کرکٹر جوڑے کا یہ گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل میں واقع ہے۔

    گزشتہ نومبر میں پانچ بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر نیلامی کے دوران فروخت نہیں ہو سکا تھا، جوڑے نے یہ شاندار گھر 2016 میں 5.5 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔

    سب سے سے اس گھر کو سابق مس یونیورس جینیفر ہاکنز اور ان کے شوہر جیک وال نے معروف آرکیٹیکٹ سے بنوایا تھا۔

    اسٹارک اور اہلیہ ہیلی نے سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں گزشتہ برس 24.5 ملین ڈالر میں ایک لگژری گھر خریدا ہے جبکہ گھر کی قیمت نے لوکل مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

    اس کے علاوہ میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم کے نئے اوپنر اسٹیو اسمتھ نے بھی 6.7 ملین ڈالرز کا اپنا گھر فروخت کردیا ہے۔

  • میدان سے باہر کوہلی کس طرح کی شخصیت ہیں؟ اسٹارک نے سچ بتا دیا

    میدان سے باہر کوہلی کس طرح کی شخصیت ہیں؟ اسٹارک نے سچ بتا دیا

    فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کی شخصیت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے آف دی فیلڈ ان کے رویے کے بارے میں بتادیا۔

    اس سال آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے پلیئر مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ وہ دو سال مجھے اچھی طرح یاد ہیں جو میں نے رائل چیلنرز بنگلور کی ٹیم میں ویرات کوہلی کے ساتھ گزارے۔ اس وقت وہ ٹیم کے کپتان بھی تھے۔

    آسٹریلوی باؤلر نے کہا کہ میں نے اس دوران انھیں اچھی طرح سے جانا، خاص طور پر میدان کے باہر وہ کافی مختلف شخص ہیں۔ میدان سے باہر وہ کافی شائستہ اور گرم جوش شخصیت کے مالک ہیں جبکہ وہ فیلڈ میں ایک سخت جان مخالف ہیں۔

    اسٹارک اس بار کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ پیسر تقریباً نو سال بعد اس لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

    لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 2014 اور 2015 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی، اس بار کولکتہ نے انھیں حیران کن طور پر 24 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں خریدا ہے۔

  • اسٹارک نامور بولرز کے کلب میں شامل ہونے والے نئے رکن بن گئے

    اسٹارک نامور بولرز کے کلب میں شامل ہونے والے نئے رکن بن گئے

    آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ نامور بولرز کے کلب میں شامل ہونے والے نئے رکن بن گئے۔

    برسبین میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مچل اسٹارک نے 350 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام درج کروایا۔

    لیفٹ آرم پیسر نے 22 ویں اوور میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک ایتھنزے کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں آسٹریلوی کرکٹر بھی بن گئے۔

    اسٹارک نے اس میچ میں عمدہ پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

    32 سالہ پیسر 350 وکٹوں کے کلب میں شامل ہونے والے تیسرے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں، ان سے قبل صرف لیجنڈری وسیم اکرم (414) اور سری لنکن چمندا واس (355) اس کلب کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ مچل کے ہم وطن شین وارن، گلین میک گرا، نیتھن لیون، اور ڈینس للی ٹیسٹ میچز میں وکٹیں حاصل کرنے کی دوڑ میں ان سے آگے ہیں۔

    اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 87 ٹیسٹ میچوں میں 14 بار پانچ وکٹیں اور دو بار 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • مچل اسٹارک پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار دیکھ کر حیران!

    مچل اسٹارک پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار دیکھ کر حیران!

    کینگرو لیفٹ آرم پیسر مچل اسٹارک آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پیس اٹیک دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی پیسرز کی رفتار ویسی نہیں تھی جیسی کہ ماضی میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے پاکستانی بولرز کی ہوا کرتی تھی۔ اس بات نے نہ صرف شائقین بلکہ آسٹریلوی کیمپ کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی۔

    آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے پاکستان کے باؤلرز کی کم رفتار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی پاکستانی بولرز سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی توقع کر رہا تھا۔

    انھوں نے ایم سی جی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی باؤلرز کی کم رفتار پر سب ہی کافی حیران ہیں، کیوں کہ عام طور پر کئی پاکستانی بولرز 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارت سے گیند کراتے ہیں۔

    اسٹارک نے کھیل میں پیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا کہ رفتار ہی سب کچھ ہے لیکن یہ یقینی طور پر فرق پیدا کرتی ہے اور باؤلر کی مدد کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے نسیم شاہ کی عدم موجودگی اور حارث رؤف کے سیریز میں شرکت نہ کرنے کے باعث پاکستانی ٹیم میں 150 کلو میٹر کی تیز رفتار سے گیند کرنے والے بولرز کی کمی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے جیسی رفتار سے باؤلنگ کرنے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ خرم شہزاد، نعمان علی اور ابرار احمد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں۔

  • اسٹارک کی آئی پی ایل میں تاریخی نیلامی ملک کی خدمت کا صلہ ہے، اہلیہ ایلیسا

    اسٹارک کی آئی پی ایل میں تاریخی نیلامی ملک کی خدمت کا صلہ ہے، اہلیہ ایلیسا

    مچل اسٹارک کی اہلیہ اور آسٹریلین ویمنز ٹیم کی کپتان نے اپنے شوہر کے مہنگے ترین آئی پی ایل کھلاڑی بننے کے حوالے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ انھوں نے اسٹارک کے انڈین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بننے کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کی محنت کا صلہ ہے۔

    ایلیسا نے کہا کہ آسٹریلوی پیسر کی ریکارڈ قیمت ان کی اس سخت محنت کا صلہ ہے جو انھوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہوئے کی ہے۔

    اسٹارک کی اہلیہ نے کہا کہ مچل نے اپنے ملک کو ہمیشہ اولیت دی جس کا انھیں انعام ملا ہے۔ فاسٹ بولر نے 8 سال بہت محنت کی اور اپنے ملک کو ترجیع دی، انھوں نے آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں کامیابی دلانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

    مچل اسٹارک آٹھ سال کے وقفے کے بعد آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کا حصہ بنے تھے جہاں وہ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئے۔

    اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بے جہاں انھین کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگا کر خریدا۔

    اس سے قبل آئی پی ایل کی بولی میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں فروخت ہوئے تھے.

  • اسٹارک آؤٹ نہ ہونے کے باجود پریشانی میں گراؤنڈ چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    اسٹارک آؤٹ نہ ہونے کے باجود پریشانی میں گراؤنڈ چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    افغانستان کے خلاف مچل اسٹارک حیران کن انداز میں آؤٹ نہ ہونے کے باجود گراؤنڈ چھوڑ گئے، ری پلے میں بھی واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ میں ماہرین اور شائقین کو اس وقت حیرانی کا سامانا کرنا پڑا جب کینگرو بیٹر مچل اسٹارک ریویو لینے کا فیصلہ نہ کر پائے اور گیند بلے سے نہ لگنے کے باجود ایسے ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    راشد خان نے مچل اسٹارک کو گوگلی بال ڈالی جو آسٹریلوی بیٹر کو بیٹ کرتی ہوئی کیپر کے گلوز میں چلی گئی۔ اس دوران راشد اور افغانستان کے کرکٹرز نے زوردار اپیل کی اور امپائر نے اپنی انگلی کھڑی کرتے ہوئے آؤٹ کا اشارہ کیا۔

    اسٹارک اس صورتحال میں غیریقینی کا شکار نظر آئے، انھوں نے آف اسٹمپ پر بیٹ ہونے والی گیند پر ساتھی کھلاڑی میکس ویل سے مشورہ بھی کیا مگر وہ بھی انھیں درست صلاح دینے سے قاصر رہے۔

    اسی الجھن اور دباؤ میں اسٹارک نے گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے قدم بڑھادیے اور آؤٹ کو اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا۔

    شائقین کرکٹ اسٹارک کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ بلے میں گیند نہ لگنے کے باوجود انھوں نے ریویو کیوں نہ لیا اور پریشانی میں گراؤنڈ سے چلے گئے، بعد میں ری پلے نے بھی ان کی غلط فہمی کی تصدیق کی۔

  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

    مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ 71 اور مارنوس لبوشین 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین وکٹیں حاصل کیں، باس دی لیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او دود کی وکٹ حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنی 56 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

    مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور انہوں نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سابق اسپنر مرلی دھرن 68 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    لیستھ ملنگا 56 وکٹوں کے نقصان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔