Tag: مچل اسٹارک

  • اسٹارک نے پریرا کو منکڈ کے بجائے وارننگ دیکر چھوڑدیا! ویڈیو وائرل

    اسٹارک نے پریرا کو منکڈ کے بجائے وارننگ دیکر چھوڑدیا! ویڈیو وائرل

    مچل اسٹارک کی جانب سے کوشل پریرا کو وارننگ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آسٹریلوی پیسر نے انھیں کریز سے باہر ہونے کے باجود منکڈ کرنے سے گریز کیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اہم میچ میں مچل اسٹارک بولنگ کررہے تھے، جس دوران وہ دوڑتے ہوئے گیند پھینکنے آئے تو انھوں نے دیکھا کہ سری لنکن بیٹر کوشل پریرا ڈیلیوری سے قبل ہی کریز سے باہر موجود ہیں۔

    کینگرو بولر بولنگ کرانے سے گریز کرتے ہوئے وہیں رک گئے اور کریز چھوڑنے کی کوشش پر سری لنکن بیٹر کو وارننگ دے ڈالی جس کی ویڈی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    لیفٹ آرم پیسر نے کوشل کو منکڈ کرنے سے گریز کیا، اس دوران اسٹارک نے امپائر کے پاس جاکر ان سے بھی کچھ گفتگو کی جس کے بعد وہ دوبارہ سے رن اپ لینے کے لیے چلے گئے۔


    واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کو ورلڈکپ کے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم کینگروز نے سری لنکا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی ہے۔ آئی لینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز اسکور کیے تھے، آسٹریلیا نے باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر مذکورہ ہدف حاصل کرلیا۔

  • ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا مطلوبہ ہدف کینگروز نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مچل اسٹارک نے دس اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ملان کو شاندار 134 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے 86 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ٹریسو ہیڈ نے بھی 69 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جیسن رائے کو ان سوئنگ گیند پر بولڈ کیا جس نے شاہین شاہین آفریدی کے بولڈ کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک نے جیسن روئے کو بالکل اسی انداز میں پویلین کی راہ دکھائی جیسے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ہیلز کی وکٹیں اڑائی تھیں۔

  • آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

    انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔

    اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔

    سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

  • آسٹریلین فاسٹ باؤلراسٹارک نے ثقلین مشتاق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    آسٹریلین فاسٹ باؤلراسٹارک نے ثقلین مشتاق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کولمبو: آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں مچل اسٹارک نے دھننجیا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے 51ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا.

    آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔ ثقلین نے بھی اپنی 100 ویں وکٹ 1997 میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی.

    ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں 53 ایک روزہ میچوں میں حاصل کی تھیں.تاہم سٹارک نے 19 سال بعد یہ ریکارڈ ان سے لے لیا ہے.

    اگرچہ سٹارک نے 100 وکٹیں 51 ویں میچ میں حاصل کی ہیں لیکن ان کو ایسا کرنے میں پانچ سال لگے.اس کی بڑی وجہ ہے کہ سٹارک اکثر انجریز کا شکار رہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں صرف ڈیڑھ سال میں حاصل کی تھیں.