Tag: مچل جانسن

  • مچل جانسن کا آئی پی ایل مخالف بیان بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا

    مچل جانسن کا آئی پی ایل مخالف بیان بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا

    سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کا انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق بیان بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھارت واپس جانے اور ٹورنامنٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو میرا جواب ”نہیں ” ہوتا کیونکہ جان سے زیادہ کچھ نہیں، کسی پر بھی اس کیلئے زورزبردستی نہیں کرنا چاہیے۔

    جانسن کا کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تو آئی پی ایل انتظامیہ کو لیگ کو آگے بڑھا کر دوسری ونڈو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو مالی نقصان بہرحال برداشت کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے بھی آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی کی تصدیق کردی

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور اس وقت وہاں ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔

  • کینڈائس وارنر نے شوہر کی شاندار سنچری کے بعد جانسن کیلئے پوسٹ شیئر کردی!

    کینڈائس وارنر نے شوہر کی شاندار سنچری کے بعد جانسن کیلئے پوسٹ شیئر کردی!

    ڈیوڈ وارنر کی جانب سے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے کے بعد ان کی اہلیہ نے مچل جانسن کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

    پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی شروعات سے قبل سابق کرکٹر مچل جانسن نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی تاریخ کے بدترین اسکینڈل میں ملوث پلیئرز کو ٹیسٹ میچ فیئرویل نہیں دینا چاہیے۔

    پرتھ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 164 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی اور اس نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈائس وارنر نے مچل جانسن کو چھیڑنے اور ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

    اپنے شوہر کی شاندار سنچری کے بعد انھوں نے ایکس پر وانر کی تصویر کے ساتھ خاموش کرانے کی ایموجی شیئر کی۔

    اس معنی خیز ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی شائقین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں اکثر شائقین کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا میں سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر مچل جانسن کو جواب ہے۔

  • مچل جانسن کی تنقید پر ڈیوڈ وارنر نے خاموشی توڑ دی

    مچل جانسن کی تنقید پر ڈیوڈ وارنر نے خاموشی توڑ دی

    آسٹریلوی اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کالم میں مچل جانسن نے لکھا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں پھنسنے والے اور مشکلات کا شکار اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کیوں ان کی خواہش کے مطابق فیئر ویل دیا جارہا ہے۔

    مچل جانسن کو اس بیان کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے لیے ٹرپل ایم کے کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا۔

    تاہم مچل جانسن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سابق کھلاڑیی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں، ہر کسی کو اپنی رائے کا حق ہے ہمیں اب آگے بڑھنا ہے، یہ سیزن ہیڈ لائن کے بغیر نہیں ہوگا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔

    دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز نے بھی کہا تھا کہ میرے خیال میں ہم ایک دوسرے کو بہت خیال رکھتے ہیں، ہم سالہا سال سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور اسمتھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 12 سال ہوگئے ہیں۔

    پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ ہم کامیاب سیزن کے لیے پرامید ہیں اور ہمارے پاس بہت مثبت چیزیں ہیں جن پر ہم فوکس کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

  • وارنر اور جانسن کی لڑائی ختم کرانے کے لیے پونٹنگ کی دلچسپ پیشکش

    وارنر اور جانسن کی لڑائی ختم کرانے کے لیے پونٹنگ کی دلچسپ پیشکش

    سابق ورلڈکپ فاتح کپتان رکی پونٹنگ اپنے ہم وطن کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن کی لڑائی ختم کرانے کے لیے میدان میں آگئے۔

    موجودہ کمنٹیٹر رکی پونٹنگ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شاید انھیں سابق فاسٹ باؤلر مچل جانسن اور موجودہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کے درمیان جاری تنازع میں مداخلت کرنا پڑے۔

    انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میڈیا میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے بجائے اس طرح کے مسائل کو آمنے سامنے بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

    آسٹریلوی ٹیم کو دو بار ورلڈ چیمپئن بنوانے والے کپتان نے کہا کہ مجھے کسی نہ کسی مرحلے پر ان دونوں کے درمیان آنا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے یہاں مجھے ثالث بننے کی ضرورت ہے۔ میں ان دنوں کو ایک کمرے میں بیٹھاؤں اور کہوں کہ میڈیا میں بات کرنے کی بجائے آمنے سامنے بات کرلیں۔

    پونٹنگ نے کہا کہ وہ دونوں ہی اچھے پلیئرز ہیں اور ہمیں پتہ کہ یہ مسئلہ چھ یا آٹھ ماہ پہلے ایشز کے لیے ہونے والی سلیکشن کے وقت سامنے آیا تھا۔ وہیں سے یہ سب شروع ہوا تھا۔

    یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دنوں کے ایک ساتھ بیٹھنے اور آمنے سامنے گفتگو کرنے سے حل ہوجائے گا اور میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو۔

    واضح رہے کہ 256 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے جانسن نے سوال اٹھایا تھا کہ 2018 میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا حصہ ہونے کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے وارنر کے ساتھ ایسا اچھا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

    جواب میں وارنر کے منیجر نے بھی انھیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ شکر ہے کہ جانسن آسٹریلوی سلیکٹر نہیں ہیں۔

  • شکر ہے مچل جانسن آسٹریلیا کے ٹیسٹ سلیکٹر نہیں ہیں، منیجر ڈیوڈ وارنر

    شکر ہے مچل جانسن آسٹریلیا کے ٹیسٹ سلیکٹر نہیں ہیں، منیجر ڈیوڈ وارنر

    مچل جانسن کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اوپنر کے منیجر نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو کرارا جواب دیدیا۔

    وارنر کے منیجر جیمز ایرکسین نے مچل جونس کو ان کے کالم پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شکر ہے مچل جانسن ٹیسٹ میچز کے سلیکٹر نہیں ہیں۔ سینئر آسٹریلوی بیٹر اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ ورلڈکپ 2023 میں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

    آسٹریلوی ذائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرکسین نے کہا کہ ’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی سرخیوں میں آسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وارنر کا انتخاب منطقی طور پر درست ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تین متبادل پلیئرز میتھیو رینشا، کیمرون بینکرافٹ اور مارکس ہیرس۔ تاہم وارنر کا تجربہ ان سے زیادہ ہے، وہ اچھی فارم میں بھی ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ مچل جانسن ٹیسٹ سلیکٹر نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق پیسر مچل جانسن کا کہنا تھا کہ وارنر کی خواہش پر انھیں ٹیسٹ فیئرویل دینا بالکل بھی مناسب نہیں بلکہ ٹیم کی بےعزتی کے مترادف ہے۔ ٹیسٹ میچز میں خراب فارم کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے انھیں منتخب کرلیا گیا۔