Tag: مچل سینٹنر

  • مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنج قرار دے دیا

    مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنج قرار دے دیا

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنج قرار دے دیا۔

    دبئی میں فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت اگر تین اسپنرز کے ساتھ جاتا ہے تو انہیں کھیلنا بڑا چیلنج ہے، وہ موجودہ کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کل کے میچ کے لیے تیار ہیں۔

    مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم تھوڑی اور فوٹیج دیکھیں گے، مجھے لگتا ہے کہ ہم واضح طور پر جانتے ہیں اب ان کی حکمت عملی کیا ہے، وہ 115 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آرم گیند تھی جس نے مجھے پکڑ لیا۔

    کیوی کپتان نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ دبئی کی کنڈٰشن کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم بھی اچھا کھیل رہے ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ کنڈیشن ہمارے لیے مختلف ہے۔

    مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ دبئی کی وکٹ سلو ہوگی، بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ورون چکرورتی اور دیگر بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی کے بیٹرز اسپنرز کو بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے، فائنل کی پیچ کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    کیوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہنری کے بارے میں فیصلہ کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

  • ہم نے سوچا تھا 280 رنز تک بنائیں گے مگر… کیوی کپتان سینٹنر نے کیا کہا؟

    ہم نے سوچا تھا 280 رنز تک بنائیں گے مگر… کیوی کپتان سینٹنر نے کیا کہا؟

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کے خلاف جیت کے بعد کہا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز کا ٹارگٹ سوچا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا 280 رنز تک بنائیں گے، مڈل میں ہماری اچھی شراکت بنی جس سے آخر میں زیادہ رنز بنے۔

    مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان کے بولرز نے اچھی بولنگ کی، پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ہمارے بولرز نے لگاتار ڈاٹ بالز کیں جس کا دباؤ پاکستان پر بنا۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ٹام لیتھم نے کہا کہ بیٹنگ کیلئےآیا تو ول ینگ کےساتھ شراکت بنانے کی کوشش کی، نچلے نمبروں پر بیٹنگ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش ہوتی ہے۔

    دریں اثنا پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہت اچھا اسکور بنایا، ہم سوچ رہے تھے 260 رنز بنیں گے، ٹام لیتھم اور ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کی۔

    محمد رضوان نے کہا کہ پچ بلےبازی کیلئے اتنی آسان نہیں تھی، فخر زمان کی انجری سےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، پاکستان دفاعی چیمپئن ہے جس کا ہم پر اضافی دباؤ تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-vs-nz-champions-trophy-2025-update/

  • پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا

    پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ کا شکار ہوگئے۔

    نیوی لینڈ مینجمنٹ کے مطابق مچل سینٹنر کورونا کے باعث پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ  نہیں کھیلیں گے، متاثرہ کھلاڑی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اکیلے ہی گھر کے لیے ہیملٹن روانہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان ورلڈکپ کی غیر متوقع ٹیم ہے، مقابلہ آسان نہیں، مچل سینٹنر

    پاکستان ورلڈکپ کی غیر متوقع ٹیم ہے، مقابلہ آسان نہیں، مچل سینٹنر

    برمنگھم: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کی غیر متوقع ٹیم ہے، اُس کے خلاف میچ کھیلنا ہمارے لیے کوئی آسان کام نہیں ہے۔

    برمنگھم میں کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’’ہماری ٹیم کو معلوم ہے کہ پاکستان اس قدر خطرناک ٹیم ہے کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہے‘‘۔

    پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال سے وہ بہت خطرناک ٹیم ہے کیونکہ اُن کے حیران کُن منفرد ریکارڈز ہیں، انہوں نے ایک سال قبل چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی اور گزشتہ میچ میں ساؤتھ افریقا کو بھی آؤٹ کلاس کیا‘‘۔

    ’’ہم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہیں مگر کل کے میچ کا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا اس لیے ہماری ٹیم بھرپور انداز سے تیاری کررہی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے: اظہر محمود

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال سے پاکستانی ٹیم میدان میں کل فتح کا عزم لے کر ہی میدان میں اترے گی، وہ چاہیں گے کہ ہماری ٹیم کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں‘‘۔

    آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس انداز سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو شکست دی وہ تمام ٹیموں کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ وہ جب جیت کے جذبے میں سے میدان میں آئیں تو مزاج جارحانہ رکھتے ہیں اور آسانی سے کسی بھی ٹیم کو پچھاڑ دیتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو کل بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور دفاع اور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک بہت مضبوط ہے مگر ہمیں اُن کی دیگر خامیوں کا بھی اچھی طرح سے علم ہے‘‘۔