Tag: مچھر مار اسپرے

  • سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اہم اقدام

    سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اہم اقدام

    کراچی: صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں مچھر مار اسپرے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا، تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں میں لاروا اور مچھر مار اسپرے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 9 سیلاب زدہ اضلاع میں مچھر مار اسپرے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 5 ہزار کلو مچھر مار پاؤڈر موصول ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ہزار کلو مچھر مار اسپرے پی ڈی ایم اے جامشورو ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 3 ہزار کلو مچھر مار اسپرے پی ڈی ایم اے سکھر ویئر ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے 9 سیلاب زدہ اضلاع میں لاروا اور مچھر مار اسپرے کیا جائے گا، ان اضلاع میں میرپور خاص، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، دادو، نوشہرو فیروز اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔

    تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں میں لاروا اور مچھر مار اسپرے کرے گی، تمام اضلاع میں 500، 500 کلو مچھر مار اسپرے فراہم کیا جائے گا۔

    انسداد لاروا کے لیے مقامی تیار کردہ بی ٹی آئی پی کے پاؤڈر استعمال ہوگا، پاؤڈر میں موجود بیکٹیریا خشکی اور پانی میں لاروا کی افزائش روکتا ہے۔

  • گھر میں مچھرمار اسپرے کرنے سے دو بچے جاں بحق

    گھر میں مچھرمار اسپرے کرنے سے دو بچے جاں بحق

    کراچی : کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں مچھر مارا سپرے کرنے کے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں اہل خانہ نے مچھروں کی بہتات سے تنگ آ کرمچھر مار اسپرے کروایا جس کے باعث دو بچے جاں بحق اور ایک کی حالت تشیشناک ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مچھر مار اسپرے کروانے کے دوران اسپرے اس دوران گھر میں بچے بھی موجود تھے احتیاط نہ برتنے کے باعث بچوں پر اسپرے کی مقدار کا اثر ہوگیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تینوں بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں لائے گئے تینوں بچوں کو طبی امداد دی جارہی تھی کہ ایک 6 ماہ کی بچی مہر اور 8 ماہ کا بچہ عزیز جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے بچے 6 سالہ عمیر کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں میونسپل کارہوریشن کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث علاقہ میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے بعد سے مختلف قسم کے کیڑوں نے نے کھڑے پانی کا آماجگاہ بنالیا ہے جس کے باعث کئی لوگ ڈینگی جیسے مرض میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔