Tag: مچھ کلیئرنس آپریشن

  • مچھ کلیئرنس آپریشن :  لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنےکی سازش  بے نقاب

    مچھ کلیئرنس آپریشن : لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنےکی سازش بے نقاب

    اسلام آباد : مچھ کلیئرنس آپریشن کے دوران لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنےکی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد عبدالودودساتکزئی کو لاپتا افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مچھ حملے میں مارےجانےوالےدہشت گردوں کی مزیدتصاویرمنظر عام پر آ گئیں ، دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب "مچھ کلیئرنس آپریشن”مکمل ہوچکا ہے۔

    سیکیورٹی فورسزکی بروقت جوابی کارروائی سے تمام حملوں کوناکام بنا دیا گیا اور "مچھ کلیئرنس آپریشن”میں مجموعی طورپر 24 دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا گیا۔

    مچھ کلیئرنس آپریشن کے دوران لاپتا افراد کے نام پر ملک کوبدنام کرنےکی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، بے نقاب سازش کی واضح مثال مچھ حملے میں ہلاک ایک دہشت گردکی شناخت ہے۔

    عبدالودودساتکزئی کو لاپتا افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا ، دہشت گرد عبدالودودساتکزئی مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔

    اس سےقبل دہشت گردامتیازاحمدبھی لا پتاافرادکی فہرست میں تھا جوکارروائی میں ماراگیا، لاپتاافرادکاپروپیگنڈاکرنیوالےاوربلوچستان کےدہشت گردایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

    عبدالودودساتکزئی کی ہلاکت ریاست پاکستان کیخلاف حملہ آورہونےکاواضح ثبوت ہے ، عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12اگست2021سےبھائی کی گمشدگی کاراگ الاپ رہی تھی۔

    حالیہ لاپتاافراد کےنام پرسیاست کرنیوالےعناصربیرونی قوتوں کی ایماپربدامنی،انتشارپھیلا رہےہیں ، بیرونی قوتوں کی ایماپربدامنی اور انتشار پھیلانے کا مقصد بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے۔

    ایران میں جوابی حملےکےدوران بھی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کےدہشت گردہلاک ہوئے ، انسانی حقو ق کےعلمبرداروں کی طرف سےکبھی کالعدم تنظیموں کی مذمت نہیں کی گئی، سال 2023 میں دہشت گردوں نے تربت میں 158 کارروائیوں میں 66 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی کئے۔

  • مچھ کلیئرنس آپریشن : ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

    مچھ کلیئرنس آپریشن : ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

    مچھ : سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں مزید بارہ دہشت گرد ہلاک کردیے، کلیئرنس آپریشن میں اب تک اکیس دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے ، کلیئرنس آپریشن میں مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، فورسز کے بروقت رسپانس نے حملوں کو ناکام بنایا، دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    دہشت گردوں کیخلاف 30 جنوری کو آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے، آخری دہشت گرد کے خاتمےتک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

    یاد رہے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے تھے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔

    بعد ازاں مچھ میں دہشت گردی کے ناکام حملے میں ’’را‘‘سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات سامنے آئے، حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے فوری قبول کی تھی۔

  • مچھ کلیئرنس آپریشن :  کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

    مچھ کلیئرنس آپریشن : کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

    مچھ : بولان کے شہر مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک دہشت گرد کی لاش مل گئی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مچھ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہیں، شہریوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے کالعدم بی ایل اے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، مسلح افواج کا لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جرأت کا مظاہرہ قابل تعریف ہے۔

    یاد رہے رات گئے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔