Tag: مڈٹرم الیکشن

  • امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلہ

    امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلہ

    واشنگٹن : امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن آج ہوگا ، جس میں امریکی ایوان نمائندگان کی تمام اور سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کانگریس میں اکثریت کیلئے کوشاں ہیں۔

    ڈیموکریٹس نے اپنے حامیوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کیلئے بڑی مہم چلائی، ری پبلکنز کی انتخابی مہم کی سابق صدرٹرمپ نے قیادت کی، کئی جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    صدربائیڈن کے ہمراہ سابق صدراوباما نےبھی ڈیمرکریٹس کی ریلیوں میں شرکت کیا۔

    ٹرمپ کیخلاف متعدد تحقیقات کے باوجود ری پبلکنز عوامی سروے رپورٹس میں ڈیموکریٹس سے آگے ہیں۔

    ڈیموکریٹس رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

    ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث لوگ ڈیموکریٹس کیخلاف ووٹ کاسٹ کریں گے۔

  • امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی کو سزا

    امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی کو سزا

    واشنگٹن: امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کو سزا مل گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین کے جرم میں 4 ماہ قید اور ساڑھے 6 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے طلبی کے لیے جاری سمن کی حکم عدولی کی تھی، اسٹیو بینن کیپٹل حملے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کو بھی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے سمن جاری کر دیا ہے، ٹرمپ پر گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے لیے کارکنو ں کو اکسانے کا الزام ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ ری پبلکن کو انتخابات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

  • امریکا میں پرائمری الیکشن کے نتائج، ٹرمپ نے حیران کر دیا

    امریکا میں پرائمری الیکشن کے نتائج، ٹرمپ نے حیران کر دیا

    واشنگٹن: امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، پرائمری الیکشن کے نتائج بھی سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرائمری الیکشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی تمام ری پبلکن امیدوار کامیاب ہو گئے، ٹرمپ نے گزشتہ سال 8 نومبر کو الیکشن کے لیے 55 امیدواروں کو منتخب کیا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ٹرمپ کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ری پبلکن امیدوار حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

    ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی جانب سے پرائمری الیکشن میں سینکڑوں امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پرائمری الیکشن میں کامیاب امیدوار مڈ ٹرم الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لے سکیں گے۔

    خیال رہے کہ مڈ ٹرم الیکشن ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ہوگا۔

  • مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والےکس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں؟۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، اب انہیں 4 سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدارکی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیررہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔

    اپوزیشن اراکین نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی ناکام کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی بہت کوشش کی، یہ پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ سیشن تھا۔