Tag: مکانات کی تعمیر

  • حکومت کا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر سے متعلق بڑا اعلان

    حکومت کا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں ۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سول اسپتال کے برنس وارڈ کا دورہ کیا ، عمران اسماعیل کےہمراہ خرم شیرزمان،جمال صدیقی و دیگر بھی اسپتال پہنچے، گورنر سندھ نے طیارہ حادثے میں جھلسنے والوں کی عیادت کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کےذریعے میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈی این اے کی فائنل رپورٹ آنے میں 10سے15دن لگتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ نہیں آئی ہے، حادثے کے بار ے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ایسی خبروں سے گریز کیا جائے اور انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جبکہ کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے۔

  • مکانات کی تعمیر کیلئے شہریوں سے آئندہ ماہ درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    مکانات کی تعمیر کیلئے شہریوں سے آئندہ ماہ درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    کراچی : حکومت نے مکانات کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، درخواست گزاروں سے3سوالات پوچھے جائیں گے، شہر میں نجی شراکت سے80 بسیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے وزیر اعظم کی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستے مکانات کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، درخواست گزاروں سے3سوالات پوچھےجائیں گے۔

    پہلا یہ کہ مکان کس شہرمیں چاہیے؟ دوسرا، تنخواہ کتنی ہے اور تیسرا سوال کہ ادائیگی کتنے سال میں کرسکیں گے؟ ذرائع کے مطابق مکانات فکس معاوضے پر دیئے جائیں گے، ہاؤس فنانسنگ کی میعاد کم ازکم20 سال رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نے گرین لائن بس منصوبے کو6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، گرین لائن بس منصوبہ کا بقیہ حصہ وفاقی حکومت مکمل کرے گی۔

    کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے پہلے مرحلے میں نجی شراکت سے80 بسیں چلائی جائیں گی، کنٹریکٹر معاہدہ ختم کرنے کےبعد80نئی بسیں فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔