Tag: مکان پر چھاپہ

  • کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں رینجرز نے مکان پر چھاپے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں مکان پر رینجرز نے چھاپہ مارا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے مکان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق مکان میں کھدائی بھی کی گئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، گزشتہ رات دو بجے مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت کزرنے کے بعد بھی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ رینجز کی لیڈی سرچر بھی موجود ہیں۔

    علاقے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔

  • خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبر ایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے آش خیل میں سکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، کارروائی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملنے پر کی گئی۔

      برآمد ہونے والے اسلحے میں دو بھاری گنز ،ایک عدد 75آر آر گن ، گولے ،ایک آر ٹی جی سیون ، فورٹی سیون بم اور کئی اقسام کےبموں کے علاوہ بھاری اسلحہ شامل ہے ۔

     ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش شروع جاری ہے، گرفتار افراد میں ایک افغانی اور دو مقامی شامل ہیں۔