Tag: مکان کا تنازع

  • مکان کا تنازع، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا

    مکان کا تنازع، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا

    کراچی : مکان کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا تاہم پولیس نے ملزم کو لیاری بغدادی سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کرلیا، جس میں بتایا کہ بہن نےاطلاع دی تھی کہ مجیب نے اپنے بڑے بھائی خلیل کو قتل کردیا ہے۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ بہن نے کہا کہ مجیب میرے گھر آیا تھا اور اس کے پاس اسلحہ تھا، میرے پوچھنے پراس نے کہا کہ میں نے خلیل کو قتل کردیا لیکن جب اسپتال پہنچاتوخلیل دم توڑچکا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ میرے بھائی خلیل الرحمان کوچھوٹے بھائی مجیب الرحمان نےمکان کے تنازع پر قتل کیا۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزم کو لیاری بغدادی سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔