Tag: مکان کی چھت گرگئی

  • کراچی: مکان کی چھت گرنے سے خاتون، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    کراچی: مکان کی چھت گرنے سے خاتون، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    کراچی: مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، اندوہناک واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مکان کی چھت گرنے سے وہاں موجود 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، مرنے والوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کراچی: لیاری میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

    پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے سے 5 خاتون، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے کی شکار فیملی کا تعلق بنوں سے ہے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشیں نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ لینٹرکی چھت کو مضبوط کرنے کیلئے کام جاری تھا، گھر کی چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی، جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ متاثرہ فیملی اپنے ماموں کے گھر ٹھہرنے آئی تھی، جاں بحق بچیوں میں 7 سال کی ایشل، 8 سال کی نسرین، 7 سال کی عائشہ شامل ہے، حادثے کے 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    علاقہ مکین نے بتایا کہ گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا اس دوران حادثہ پیش آیا، چھت گرنے سے گھر میں موجود لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔
    https://urdu.arynews.tv/bannu-2-women-died-roof-collapsed-due-to-lightning/

  • بنوں :  آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ، 2 خواتین جاں بحق

    بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ، 2 خواتین جاں بحق

    بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی۔

    جس کے نتیجے مین دوخواتین ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں جبکہ افسوس ناک واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر ،سماہنی اور گردواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اپراور لوئرچترال کے درجنوں دیہات دریا کے کٹاو کی زد میں ہیں، سیلابی صورتحال سے وادی ریشن شدید متاثرہے، مکانات اورفصلیں پانی میں بہہ گئیں، جس سے سیکڑوں افراد گھربارسے محروم ہوگئے۔

  • سیالکوٹ: بارش سے مکان کی چھت گرگئی،ایک شخص ہلاک،16زخمی

    سیالکوٹ: بارش سے مکان کی چھت گرگئی،ایک شخص ہلاک،16زخمی

    سیالکوٹ : بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے سولہ افراد زخمی اور ایک دم توڑگیا۔

    سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی آرائیاں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، مختلف شہروں سے سیالکوٹ میں رہنے والے مزدوروں کے مکان کی چھت تیز بارش کی وجہ سے گرگئی، جس میں متعدد افراد زخمی اور ایک شخص دم توڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب مکان میں موجود تمام مزدور سو رہےتھے کہ تیز بارش کی وجہ سے اچانک مکان کی چھت گر گئی۔

    اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔