Tag: مکسڈ مارشل آرٹس

  • مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

    مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

    پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو متعارف کرانے والے اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ان کی اہلیہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، ان کی اہلیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ نے کہا کہ اشرف طائی کو شوگر بھی ہے، گردے کا بھی مسئلہ ہے،کسی حکومتی شخصیت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروا رہے ہیں۔

    ثمینہ شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، کراچی کے مخیر حضرات، صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اشرف طائی کے علاج معالجے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔

  • مکسڈ مارشل آرٹس، پاکستانی کھلاڑیوں نے کانسی کے 2 تمغے اپنے نام کر لیے

    مکسڈ مارشل آرٹس، پاکستانی کھلاڑیوں نے کانسی کے 2 تمغے اپنے نام کر لیے

    پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک، تھائی لینڈ میں ورلڈ ایم ایم چیمپین شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہ زیب خان نے 83.9 کے جی میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، اس چیمپئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔

    صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارک باد دی۔ انھوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔