Tag: مکسڈ ڈبلز

  • ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ثانیہ مرزا نے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔

    راولپنڈی میں شعیب ملک کی ٹیم کمال کررہی ہے اور ادھر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فتح کے جھنڈے گاڑدیئے،ومبلڈن کے بعد ثانیہ بھابھی نے ایک اور گرینڈ سلم اپنے نام کرلیا۔

     ثانیہ مرزا نے نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر دوسرا اہم ایونٹ بھی جیت لیا، ٹاپ سیڈ جوڑی نے ٹائٹل معرکے میں با آسانی کامیابی حاصل کی۔

    ثانیہ اور ہنگز کی جوڑی نے رواں سیزن دو گرینڈ سلم کے علاوہ تین اے ٹی پی کے ٹائٹل بھی حاصل کئے، ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز میں بھی تین عالمی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

    انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے یو ایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

    یو ایس اوپن چیمپیئن شپ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے بازیلین پارٹنر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت اور برازیلین جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایک چھ سے کامیابی سمیٹی، فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور انکے پارٹنر نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے سیٹ گیارہ نو سے اپنے نام کیااور پہلی مرتبہ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔