Tag: مکلی

  • مکلی میں باہر سے منگوائی بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر

    مکلی میں باہر سے منگوائی بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر

    کراچی (24 اگست 2025): صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں مضر صحت بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں مکلی کے قریب مضر صحت بریانی کھانے سے خاتون اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی، اہل خانہ نے بتایا کہ بریانی باہر سے خرید کر کھائی تھی۔

    متاثرہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون اور 3 بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بریانی باہر سے منگوائی گئی تھی جس کے کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔

    شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی، فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مضر صحت شوارما کھانے سے 3 فیمیلیوں کے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں، جو سول اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلی چیکنگ کے بعد شوارما پوائنٹ کو سیل کر دیا، 40 کلو گوشت، 16 لٹر آئل، 15 کلو مایونیز، بھاری مقدار میں فرائز اور سلاد کو تلف کر دیا گیا۔

  • جعلی ایکسائز افسر کی تلاش شروع، بھتہ وصولی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

    جعلی ایکسائز افسر کی تلاش شروع، بھتہ وصولی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

    ٹھٹھہ: پولیس نے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قصبے مکلی میں وارداتیں کرنے والے جعلی ایکسائز افسر کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مکلی میں جعلی ایکسائز افسر کی بھتہ وصولی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کئی دنوں سے چیکنگ کے بہانے گاڑیاں روک کر مختلف بہانوں سے بھتہ وصول کر رہا تھا۔

    اس طرح کی ایک واردات کے دوران شہری نے جعلی ایکسائز افسر کی ویڈیو بنانی شروع کی تو جعلی افسر اور اہلکار موقع سے فرار ہو گئے، تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر جعل سازی کرنے والے ملزم کے لیے مصیبت بن گئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر جیل خانہ جات اور وزیر ایکسائز نے معاملے کا نوٹس لے لیا، وزیرجیل خانہ جات حاجی علی حسن نے کہا مسافروں پر مظالم برداشت نہیں کریں گے، انھوں نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔


    بہاولنگر میں‌ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ انکشاف


    ادھر وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔