Tag: مکمل سورج گرہن

  • مکمل سورج گرہن کا آغاز ہو گیا، لائیو ویڈیو دیکھیں

    مکمل سورج گرہن کا آغاز ہو گیا، لائیو ویڈیو دیکھیں


    دنیا بھر میں مکمل سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو سے ہو گیا۔

    آج دنیا کے کئی ملکوں میں سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جائے گا، جس کا شمالی میکسیکو سے آغاز ہو گیا ہے، میکسیکو کے بعد امریکا اور کینیڈا میں دیکھا جا سکے گا۔

    سورج گرہن کے سلسلے میں امریکا کی 15 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، سورج گرہن میکسیکو سے شروع ہو کر ٹیکساس میں داخل ہوگا، اور پھر اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوینیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر اور مین سے ہو کر گزرے گا۔

    مکمل سورج گرہن میں، چاند سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے سیارے کی سطح پر ایک خاص مقام پر سورج چھپ جاتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا، واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن اس سے پہلے 4 جنوری 1925 کو دیکھا گیا تھا۔

  • صدی کے بعد شمالی امریکا میں آج مکمل سورج گرہن، 15 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    صدی کے بعد شمالی امریکا میں آج مکمل سورج گرہن، 15 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    ایک صدی کے بعد آج شمالی امریکہ میں سورج کو مکمل گرہن لگے گا، جس کے باعث امریکا کی پندرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ایک صدی کے بعد شمالی امریکہ میں سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہوگا اور وہاں سے یہ پورے شمالی امریکا پر محیط ہوگا۔

    سورج کے سامنے چاند پوری طرح آجائے گا اور متعلقہ خطوں پر کچھ دیر کے لیے مکمل تاریکی چھا جائے گی۔

    میکسیکو کے ایک بڑے حصے کے علاوہ امریکا میں سورج گرہن 15 سے زیادہ ریاستوں میں دکھائی دے گا، اس موقع پر امریکا کی پندرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    تین گھنٹے تینتیس منٹ تک جاری رہنے والا سورج گرہن دوپہر دو بجے کینیڈا کی حدود میں داخل ہوگا۔

    اس سے قبل مکمل سورج گرہن چوبیس جنوری انیس سو پچیس کو دیکھا گیا تھا اور مستقبل میں 25 اکتوبر4144 میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

  • پاکستانی وقت کے مطابق آج مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    پاکستانی وقت کے مطابق آج مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ نظارہ نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، جس کا نظارہ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر شروع ہوگا، جو رات گیارہ بج کر سترہ منٹ پر عروج پر ہوگا اور ایک بجکر باون منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

    اس سے قبل مکمل سورج گرہن چوبیس جنوری انیس سو پچیس کو دیکھا گیا تھا، مستقبل میں چھبیس اکتوبر اکیس سو چوالیس میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا.

    خیال رہے درحقیقت ہر سال دو سے چار مرتبہ سورج کو گرہن لگتا ہے لیکن ایک مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ یقیناً نادر موقع ہے۔

    مکمل سورج گرہن کیا ہوتا ہے؟

    مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان رکاوٹ بنتا ہے اور سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے۔

    کچھ سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر اندھیرا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے رات کا وقت ہو، مکمل سورج گرہن چاند پوری طرح سورج کو چھپا لیتا ہے اور سورج کی روشنی ایک ہالے کی طرح نظر آتی ہے

  • سورج کو گرہن کب لگے گا؟

    سورج کو گرہن کب لگے گا؟

    اسلام آباد: سال 2019 کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو ہونے جارہا ہے، مکمل سورج گرہن کا نظارہ یورپ، ایشیا (بشمول پاکستان)، آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا۔

    سنہ 2019 کا آخری سورج گرہن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ 118 برس بعد ہونے جارہا ہے، یہ گرہن اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہوگا۔

    آئندہ اس طرح کا سورج گرہن 84 برس بعد سنہ 2102 میں دیکھا جا سکے گا۔ گرہن کا دورانیہ 12 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوگا۔

    گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 37 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، گرہن دوپہر 1 بج کر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

    یہ سورج گرہن رواں برس کا چوتھا سورج گرہن ہے۔ سال 2019 میں پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوا تھا جو جزوی تھا۔

    سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کو ہوا تھا۔ پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

    سورج گرہن کے دوران مندرجہ ذیل احتیاطیں کی جانی ضروری ہیں:

    گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف نہ دیکھیں اور سولر فلٹر استعمال کریں ورنہ آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

    عام سن گلاسز کے بجائے خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں۔

    کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔