Tag: مکمل پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

  • کراچی کے تھانوں کو مکمل طور پر پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے تھانوں کو مکمل طور پر پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

    کراچی: تھانوں اور شعبہ تفتیش سے دستاویزی اندراج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، چند ماہ میں تھانہ جات کو مکمل پیپرلیس کرنے کی کوشش جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آن لائن پی ایس آر ایم ایس سسٹم مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی کے تمام تھانے ایک ماہ میں پی ایس آر ایم ایس پر منتقل ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دیگر ڈویژنز 2 ماہ میں مکمل ڈیجیٹلائز ہوں گے، اگلے چند ماہ میں تھانہ جات وشعبہ تفتیش کو مکمل پیپرلیس کرنے کی کوشش کرینگے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس سلسلے میں افسران اور عملے کیلئے ٹریننگ کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کی۔

    غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کیس ڈیٹیکشن کی شرح میں بہتری کی امید ہے جبکہ انھوں نے نئے بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز کو تفتیشی شعبے میں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-first-time-police-station-on-wheels-and-online-women-police-station-stablished/