Tag: مکمل ہڑتال

  • مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، وادی میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، وادی میں مکمل ہڑتال

    5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے تاہم حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے مزید نفری تعینات کردی، حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بندکر دیا گیا، محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے وادی میں حالات معمول پر لانے کے دعوے جھوٹے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 792 کشمیری شہید 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، قابض بھارتی فوج نے 4 سال کے دوران 21 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا اور ان  4 سال کے دوران کشمیریوں کی 1100 سے زیادہ املاک کو نقصان پہنچایا۔

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال

    سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

    مودی سرکار نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل کر دی، حریت رہنماؤں نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، جگہ جگہ جی ٹوئنٹی اجلاس بائیکاٹ کے پوسٹر لگا دیے گئے ہیں۔

    بھارت کے لیے بڑا دھچکا یہ ہے کہ چین نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے، جب کہ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے کیوں کہ ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔

    جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں گرفتاریاں، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

    ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، انھوں نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں سے اظہار یک جتہی کے لیے آیا ہوں، جی ٹوئنٹی اجلاس جیسے اقدامات سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آتا ہے، بھارت عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

  • دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

    دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

    سری نگر: حریت رہنماؤں کی جانب سے یوم سیاہ پر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل عوام مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں گے، ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

    کل جماعتی حریت نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیریوں سے کہا ہے کہ وہ کل دنیا کو یہ باور کرا دیں کہ وہ جموں و کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

     بیان میں عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتاکر جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔

  • نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کی کال حریت کانفرنس اوردیگرجماعتوں نے دی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نریندر مودی اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پرسیکورٹٰی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے، انتظامیہ نے کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے انتخابی ڈھونگ میں حصہ لینے والوں کوکشمیریوں کا دشمن قراردیا ہے۔