Tag: مکھن

  • مکھن کے عام سے جار سے کیا نکلا؟ پولیس حیران

    مکھن کے عام سے جار سے کیا نکلا؟ پولیس حیران

    واشنگٹن: امریکی پولیس نے مکھن کے ڈبے میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گرفتار ملزم مکھن کے جار میں منشیات(کوکین) کی ترسیل یقینی بنانا چاہتا تھا، پولیس نے ملزم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم پوسٹل(ڈاک) کمپنی کے ذریعے کوکین کو مطلوبہ مقام تک پہنچانا چاہتا تھا، گرفتار شخص نے پوسٹل کمپنی اور پولیس کو چکما دینے کے لیے بڑی مہارت سے منشیات کو مکھن کے جار میں چھپانے کی کوشش کی۔

    ملزم نے پلاسٹ کے دو چھوٹے بیگز میں منشیات چھپا رکھی تھی  جبکہ اوپری حصہ مکھن سے ڈھنکا ہوا تھا۔

    پولیس نے 39 سالہ ’ڈونلڈ تھارھچر‘ نامی شخص کو گرفتار کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گرفتار شہری کے خلاف غیرقانونی طور پر منشیات رکھنے اور اس کی فروخت کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • ڈبل روٹی پر مکھن لگانے والی یہ مشین آپ کی زندگی آسان بنا دے گی

    ڈبل روٹی پر مکھن لگانے والی یہ مشین آپ کی زندگی آسان بنا دے گی

    ڈبل روٹی اور مکھن تقریباً ہر شخص کے ناشتے کا لازمی جز ہے، حال ہی میں ایسی پورٹیبل مشین تیار کرلی گئی ہے جو نہایت کم وقت میں ڈبل روٹی کے بہت سارے سلائسز پر مکھن لگا سکتی ہے۔

    یہ مشین جسے اوفنڈو کا نام دیا گیا ہے چھری سے 5 گنا زیادہ تیزی سے ڈبل روٹی پر مکھن لگا سکتی ہے۔

    یہ مشین اسٹین لیس اسٹیل سے بنائی گئی ہے جب کہ پلاسٹک میں بھی دستیاب ہے۔

    اوفنڈو ایک گھنٹے میں ڈبل روٹی کے 80 سلائس پر مکھن لگا سکتا ہے۔ یہ مشین 11 سینٹی میٹر چوڑی ہے جبکہ وزن میں بھی نہایت ہلکی پھلکی ہے۔

    صبح کی بھاگ دوڑ میں جلدی ناشتہ تیار کرنے کے لیے یہ مشین نہایت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

  • مکھن بننے کے حیران کن مراحل

    مکھن بننے کے حیران کن مراحل

    مکھن ہم سب کی روزمرہ کی عام غذا ہے۔ مکھن دودھ کی بالائی سے بنایا جاتا ہے۔

    زیر نظر ویڈیو میں ایک آسٹریلوی کمپنی میں بنائے جانے والے مکھن کی تیاری کے مختلف مراحل دکھائے جارہے ہیں جنہیں دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    اور ہاں آپ کو یہ بھی بتاتے جائیں کہ مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین موجود ہوتی ہے جو جسم کو صحت مند رکھتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں دودھ، دہی اور مکھن۔

  • گوشت کھانے کا خطرناک نقصان

    گوشت کھانے کا خطرناک نقصان

    کیا آپ بہت زیادہ گوشت کھانے کے عادی ہیں اور گوشت کے بنا آپ کو کھانا ادھورا لگتا ہے؟ تو پھر آپ اپنے پھیپھڑوں کے لیے کینسر کو دعوت دے رہے ہیں۔

    امریکی ریاست ٹینسی کی ونڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سیچوریٹڈ چکنائی یا چربی کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں کے کینسر میں 14 فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔

    یہ چکنائی مختلف اقسام کے گوشت اور مکھن وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ خطرہ ان افراد میں مزید بڑھ جاتا ہے جو تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ گو کہ چکنائی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جسم کو امراض قلب سمیت بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔

    ماہرین نے تجویز دی کہ ان بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ متوازن غذا کو اپنایا جائے اور صرف گوشت پر انحصار کرنے کے بجائے سبزیوں، پھلوں، دالوں اور مچھلی وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنایا جائے۔

    تحقیق میں شامل ایک پروفیسر کے مطابق ایسا نہیں کہ آپ گوشت سے بالکل دور ہوجائیں اور اسے کھانا چھوڑ دیں، تاہم گوشت کا استعمال ہفتے میں صرف ایک بار بہتر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔