Tag: مکھی

  • اڑنے والی روبوٹک مکھی

    اڑنے والی روبوٹک مکھی

    پیرس: ڈرون طیاروں اور مختلف روبوٹک جانوروں کے بعد اڑنے والی روبوٹک مکھی بھی تیار کرلی گئی جسے میٹا فلائی کا نام دیا گیا ہے۔

    فرانس کے ایرو ناٹیکل انجینئر ایڈون وان رایومبکے نے اڑنے والی روبوٹک مکھی تیار کی ہے، یہ وہی انجینئر ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اڑنے والا روبوٹک پرندہ بھی تیار کیا تھا۔

    میٹا فلائی نامی اس روبوٹک مکھی کا وزن 10 گرام اور لمبائی ساڑھے 7 انچ ہے۔ اس کے پر مرکزی ڈھانچے میں لگی کورلیس موٹر کے ذریعے حرکت کرتے ہیں۔

    پروں کی حرکت سے پیدا ہونے والی حرارت جذب کرنے کے لیے مکھی میں ایلومینیئم ہیٹ سنک بھی لگایا گیا ہے۔

    یہ روبوٹ زیادہ سے زیادہ 100 میٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ 15 منٹ کے ریچارج پر یہ 8 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔

    روبوٹک مکھی کا سر، دھڑ اور ٹانگیں کاربن فائبر سے بنائی گئی ہیں اور لچکدار ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی چیز سے ٹکرانے پر یہ نہ تو خود ٹوٹتا ہے نہ کسی اور شے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

  • شہد کی مکھیاں فٹبال کھیلنے کی صلاحیت کی حامل

    شہد کی مکھیاں فٹبال کھیلنے کی صلاحیت کی حامل

    کیا آپ جانتے ہیں شہد کی مکھیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں اور گول بھی کر سکتی ہیں؟

    سننے میں یہ بات بہت حیران کن لگتی ہے مگر یہ حقیقت ہے۔ دراصل شہد کی مکھیاں اپنے جیسے دیگر اڑنے والے کیڑوں سے کہیں زیادہ ذہین اور چالاک ہوتی ہیں اور ان میں بہت تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

    ان کی آواز اور حرکت جسے ہم ان کا اڑنا اور بھنبھناہٹ سمجھتے ہیں، دراصل دوسری مکھیوں کے لیے اشارہ ہے کہ انہیں کہاں سے زیادہ غذا ملے گی۔

    حال ہی میں ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ ایک ننھے بیج سے بھی کم جسامت کا دماغ رکھنے والی شہد کی مکھی فٹبال بھی کھیل سکتی ہے۔

    bee-2

    تحقیق کے لیے مکھی کی جسامت سے مطابقت رکھتی ایک چھوٹی سی گیند اور اتنا ہی گراؤنڈ بنایا گیا۔ بعد ازاں ایک مکھی کو فٹبال کھیلنے کی تربیت دی گئی۔ اس کے لیے اسے گیند کی سمت بتائی گئی اور صحیح حرکت پر اسے انعام میں چینی کا ایک ٹکڑا دیا گیا۔

    مکھی نے بہت جلد بتائی گئی مووز کو سیکھ لیا۔

    اس کے بعد اس مکھی کو دیکھ کر ہر مکھی نے فٹبال کھیلنا سیکھی، کھیلی اور گول کیا۔

    bee-3

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں میں سیکھنے کی حد درجہ صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہی خوبی اسے دوسرے کیڑوں سے ممتاز بناتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فضا میں اڑنے اور پانی میں تیرنے والی روبوٹک مکھی

    فضا میں اڑنے اور پانی میں تیرنے والی روبوٹک مکھی

    امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ایسی روبوٹک مکھی تخلیق کی ہے جو نہ صرف فضا میں اڑ سکتی ہے بلکہ سمندر میں غوطہ لگا کر وہاں سے بھی معلومات اکٹھی کرسکتی ہے۔

    روبو بی کے نام سے یہ روبوٹک مکھی ہارورڈ نے سنہ 2013 میں تیار کی تھی تاہم گزشتہ برس اس کو اپ گریڈ کیا گیا جس کے بعد یہ دیوار پر چپکنے کے قابل ہوگئی ہے۔

    اب اس روبوٹک مکھی کو مزید جدید بنایا گیا ہے اور اب یہ پانی میں بھی غوطہ لگا سکتی ہے۔ 2 سے ڈھائی سینٹی میٹر سائز کی اس مکھی میں اڑنے کے لیے ننھے ننھے راکٹس نصب کیے گئے ہیں اور یہ بمشکل انگلی کے ایک پور برابر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک مکھیاں تلاشی کے مشنز میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

    انہیں کسی جگہ نصب کر کے وہاں کی نگرانی بھی کی جاسکے گی جبکہ یہ مختلف تحقیقاتی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔