Tag: مکہ

  • سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سے منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

    سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سے منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

    سعودی عرب میں سیکیورٹی اداروں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو الگ کارروائیوں میں منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر نشہ آور مواد ضبط کرلیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں روڈ سیکیورٹی فورس کی سپیشل ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 7905 نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ’گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین تھے جن میں سے ایک کے پاس اقامہ تھا جبکہ دوسرا درانداز تھا‘۔

    مذکورہ افراد ابھی تفتیش کے مراحل سے گزر رہے ہیں، جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

    محکمہ انسداد منشیات نے مدینہ منورہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں دو پاکستانی تارکین وطن اور ایک سعودی شہری ہے۔

    مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے اور یہ لوگ شہر میں منشیات فروخت کر رہے تھے، تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کرگیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی نقل و حمل یا ان کی تجارت کرنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے انتہائی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ سعودی قوانین کے مطابق، منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کی صورت میں درج ذیل سزائیں ہو سکتی ہیں:

    موت کی سزا:

    مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ یا بڑی مقدار میں منشیات رکھنے پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ سزا زیادہ تر اس وقت دی جاتی ہے جب کسی شخص کو 50 گرام سے زیادہ ہیروئن، کوکین، یا دیگر منشیات کے ساتھ پکڑا جائے۔

    طویل قید:

    اگر کسی شخص کو منشیات کے ساتھ پکڑا جائے لیکن مقدار کم ہو، تو اس کے بدلے میں کئی سالوں کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ قید کئی سالوں سے لے کر کئی دہائیوں تک ہو سکتی ہے، اور جیل کی حالت سخت ہوتی ہے۔

    جرمانہ: کچھ صورتوں میں مجرم سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر منشیات کی مقدار کم ہو یا یہ پہلی دفعہ ہو۔

    سزاؤں کا نفاذ:

    مملکت میں ان سزاؤں کو بہت سختی سے نافذ کیا جاتا ہے اور وہاں کے قوانین کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو بہت کم موقع ملتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے، اور ان پر تیز رفتار ٹرائل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرائل عموماً عدالت میں ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد سزا دی جاتی ہے۔

    سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    مثال: اگر کوئی شخص مملکت میں منشیات کے ساتھ پکڑا جائے، تو اس پر تیزی سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فیصلہ جلدی کیا جاتا ہے۔ اکثر ملزمان کو عدالت سے موت کی سزا یا طویل قید کی سزا ملتی ہے۔

  • مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت 9 ریجنوں میں بارش سے متعلق موسمی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں مختلف درجے کی بارش، تیز ہوا، گرج چمک، گرد و غبار اور حد نگاہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں‘۔

    رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، العرضیات، میسان، جدم، یلملم اور القنفذہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے‘۔

    ’مملکت کے بعض شہروں میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ’یہی صورتحال مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، وادی الفرع، خیبر، بدر اور المہد میں ہوگی جہاں شام 8 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا‘۔

    محکمے کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاض ریجن کے مختلف شہروں میں گردو غبار رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

    بھارت میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج، اسکول و کالج بند

    رپورٹس کے مطابق ’تبوک میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ مشرقی ریجن میں شام 8 بجے تک گرد چھائی رہے گی‘۔

    محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تیز بارش اور گرج چمک رہے گی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے‘۔

  • مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری کو چھو گیا

    مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری کو چھو گیا

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے گزشتہ روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق دمام میں 46، ریاض اور جدہ میں 45، وادی الدواسر اور القصومہ میں 44 اور شرورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

    الشرقیہ ریجن، ریاض اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

    واضح رہے کہ مملکت میں گرمی کی لہر کے باعث سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

    مناسک حج کے بعد ہزاروں حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    وزارت کا عاجروں سے کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے۔

  • آج مکہ کی خواتین اور بچے ’’یوم الخلیف‘‘ منا رہے ہیں، یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

    آج مکہ کی خواتین اور بچے ’’یوم الخلیف‘‘ منا رہے ہیں، یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

    اہل مکہ آج ’’یوم الخلیف‘‘ منا رہے ہیں اس کو حرم میں خواتین کا دن بھی کہا جاتا ہے خواتین اور بچے یہ دن منانے مسجد الحرام کا رخ کرتے ہیں۔

    عربی میں یوم الخلیف کے معنیٰ خالی دن کے ہیں اور اس کو منانے کی روایت بہت قدیم ہے۔ یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے کہ جب حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ کی وادی کا رخ کرتے ہیں۔

    یوم عرفہ پر حاجی مغرب تک میدان عرفات میں ہوتے ہیں اور پھر مزدلفہ میں رات بھر عبادت کرتے ہیں۔ ایسے موقع پر مکہ بالخصوص مسجد الحرام جو سارا سال لاکھوں زائرین سے بھری رہتی ہے اس میں خاموشی چھا جاتی ہ ہے۔

    مسلمانوں کا قبلہ اور دنیا کی سب سے بابرکت مسجد کبھی خالی نہ رہے، اس لیے مکے کی ارد گرد آباد قبائل کی خواتین اور بچے ایک قدیم روایت کی تقلیف کرتے ہوئے یوم الخلیف کو منانے کے لیے مسجد الحرام کا رُخ کرتے ہیں تاکہ بیت اللہ کے طواف میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ آئے۔

    یوم عرفہ پر سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہزاروں خواتین مسجد الحرام آتی ہیں اور عبادات میں مصروف ہو جاتی ہیں۔ کوئی طواف کعبہ کرنے اور کوئی دعا اور مناجات میں مصروف ہوتی ہیں۔ یہ خواتین ٹولیوں کی شکل میں مسجد الحرام میں نماز بھی ادا کرتی ہیں۔

     

  • ایمبولینس میں چار افراد کی مکہ منتقلی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    ایمبولینس میں چار افراد کی مکہ منتقلی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورس نے بھارتی شہری کو حج ضوابط کی خلاف وزری کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرمٹ کے بغیر ایمبولینس میں چار رہائشیوں کو مکہ لے جانے کی کوشش پر بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    حج سکیورٹی فورس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کیس قانون کی طرف سے مقررہ سزاؤں کے نفاذ کیلیے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔

    واضح رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کی حدود سے قبل تمام سمتوں سے آنے والی شاہراہوں پر چیک پوسٹیں حج سیزن کے آغاز سے ہی فعال کردی جاتی ہیں جہاں اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ جانے نہیں دیتے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری شہری کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے۔

    عازمین حج کی رہنمائی کیلیے حج آپریشنل پلان کا آغاز

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • شاہ رخ، گوری اور آریان کیا نئے سال کی شروعات پر مکہ گئے تھے؟

    شاہ رخ، گوری اور آریان کیا نئے سال کی شروعات پر مکہ گئے تھے؟

    here
    بالی ووڈ کنگ شارہ رخ خان ان کی اہلیہ گوری اور بیٹے آریان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انھیں مکہ میں دکھایا گیا ہے۔

    نئے سال کی شروعات سے ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زور و شور سے گردش کررہی ہے جس میں شاہ رخ، آریان اور گوری مکہ میں نظر آرہے ہیں، اس تصویر میں شاہ رخ اور آریان خان نے سفید کرتا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ کنگ خان نے سرپر امامہ ٹاپ ٹوپی بھی پہنی ہے۔

    گوری خان بھی مسلمانوں والے لباس میں نظر آرہی اور انھوں نے باقاعدہ طور مسلم خواتین کی طرح حجاب لیتے ہوئے برقع لگایا ہوا ہے اور اپنے سر کو اسکارف سے ڈھانپا ہوا ہے۔

    تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے کہ یہ تصویر جعلی اور ڈیپ فیک کی مدد سے بنائی گئی ہے، اس تصویر کو حقیقت سے مشابہت دینے کے لیے اس کے پیچھے مکہ کے مینار بھی واضح کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خان فیملی کی مکہ کا دورہ کرنے والی تصاویر جعلی ہیں اسے ڈیپ فیک یا کسی دوسری آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Wajeed (@wtv_news_media)

    اس سے قبل کئی سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ تصویر حقیقی ہے جبکہ کچھ اداروں نے اسے اے آئی سے بنائی گئی تصویر قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ 2005 میں گوری خان نے کافی ود کرن میں شاہ رخ کے مذہب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے مذہب کا احترام کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ مسلمان ہوجائیں گی۔

  • مقدس شہروں میں تمام نمازوں کی اذان اب بیک وقت ہوگی

    مقدس شہروں میں تمام نمازوں کی اذان اب بیک وقت ہوگی

    سعودی عرب میں ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی اذانیں بیک وقت دی جائیں گی۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث دونوں شہروں مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کے أوقات ایک ہی ہوں گے۔

    ڈاکٹر عبد اللہ المسند کے مطابق ’جمعہ کے بعد آئندہ کئی دنوں تک مغرب اور عشا کی اذانیں دونوں مقدس شہروں میں بیک وقت دی جائیں گی‘۔

    انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے بعد دونوں مقدس شہروں میں اذان کے أوقات میں معمول کے مطابق تبدیلی کی جائے گی‘۔

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عام طور 10 منٹ تک کے فرق سے اذان دی جاتی ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام میں فوٹوگرافی سے متعلق قواعد وضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کرنے والے افراد کے لیے چار ضوابط کی وضاحت کی ہے جس کا مقصد زائرین اور نمازیوں کو مشکلات اور عبادات میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچانا ہے۔

    وزارت کی جانب سے ایک اکاؤنٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں فوٹو گرافی کرنے والے افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کی آمدورفت کے راستوں سے دور فوٹو گرافی کریں اور اس دوران اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر نہ لی جائیں۔

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ زائرین کی آمد

    وزارت نے مشورہ دیا کہ بغیر اجازت دوسروں کی تصویر لینے سے گریز کریں، فوٹو گرافی کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور اپنے روحانی سفر کے دوران ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کریں۔

  • سعودی عرب: مکہ، عسیر اور جازان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

    سعودی عرب: مکہ، عسیر اور جازان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

    سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان میں آئندہ ہفتے کے آخر تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار العقیل کا کہنا ہے کہ تیز اور گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے بعد بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

    موسمیاتی تجزیہ کار نے توقع ظاہر کی کہ بارشوں سے مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے جبکہ عسیر اور جازان کے مختلف حصے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں سے جدہ گورنریٹ بھی متاثر ہوگا اور بادل مشرقی سمت سے مغربی سمت کی جانب بڑھیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے اور تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں تین افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

    جمعہ سے جاری رہنے والی بارش کے بعد وادی بن عبد اللہ اور وادی مثعان میں زبردست سیلاب آگیا ہے اور محکمہ شہری دفاع نے کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان اور 13 سالہ دو لڑکے شامل ہیں، جو وادی میں گرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

    شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا

    واضح رہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث الموسم کا پورا علاقہ متاثر ہوا ہے، جبکہ دوسرے علاقوں سے جوڑنے والی سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی تھی۔

  • مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ کب سے ہوگا؟

    مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ کب سے ہوگا؟

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ اتوار 2 جون سے شروع ہوجائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد پر وہ شخص جو اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پکڑا جائے گا، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ تاریخ کے بعد اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی تصور کیا جائے گا، جس کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    وزارت کے مطابق ’سزاؤں کا نفاذ دو جون سے 20 جون تک ہوگا‘،اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ لے جانے والے کو 6 ماہ قید اور50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

    اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے سزا کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک سے نکال دیا جائے گا۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حجام کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورہ دیا ہے۔

    سعودی وازارت حج وعمرہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کریں۔ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔

    اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    وزارت نے عازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  • گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے ویڈیوز اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    ویڈیو میں اداکارہ گوہر نے مدینہ پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے کیپشن میں دعا لکھی کہ ’سبحان اللہ! ایک ایسا سفر جس کا خواب جو ہم دونوں نے ایک جوڑی اور والدین کے طور پر دیکھا تھا، اور الحمدللہ ہمیں مدینہ ہمارے ذہان کے ساتھ دیکھنا نصیب ہوا ،  اللہ سب کے لیے یہ سفر آسان اور کامیاب بنائے۔ آمین۔

    اس ویڈیو میں گوہر اور زید کی جوڑی کو اپنے بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی بار مسجد النبویﷺ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaid Darbar (@zaid_darbar)

    دوسری جانب اسی ویڈیو میں انہیں مدینے کی سہن میں افطاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جذباتی نظر آرہی ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر مکہ مکرمہ کی ویڈیوز شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    واضح رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کرچکی ہیں۔