سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں ہلکی بارش جبکہ دھند چھائی رہے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض، قصیم، تبوک، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار کا ماحول بنا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طائف، العرضیات، اضم اور میسان میں رات 8 بجے تک بارش کا قوی امکان موجود ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بحیرہ احمر میں جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
مکہ ریجن سردیوں میں بھی گرم رہنے کی اصل وجہ کیا ہے ؟
اس کے باعث سمندر میں ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ باب المندب کے قریب دو میٹر سے زیادہ اونچی موجیں اُٹھ سکتی ہیں۔