Tag: مکہ مکرمہ

  • حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

    حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

    سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کی مناسبت سے سعودی محکمہ امن عامہ نے 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کیلیے انٹری پرمٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ ’نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے‘۔

    سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق ’حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس روانہ کردیا جائے گا‘۔

    ’ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے‘۔

    سعودی عرب: کن ویزوں پر آنے والے حج نہیں کرسکیں گے؟

    واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق حج سیزن کے دوران کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، اس کے لئے اجازت نامہ لازمی شرط ہے۔

  • مکہ: تیز رفتار کار افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

    مکہ: تیز رفتار کار افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

    مکہ مکرمہ: تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ریسکیو نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب کے ریسیکو حکام نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر سے مکہ اور مدینہ آنے والے مسلمانوں کے لیے دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں ان کی مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

    ماہ صیام میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ کا رخ کرتی ہے جبکہ روزہ داروں کے لیے خصوصی افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔

  • مکہ مکرمہ کے محلوں میں پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ

    مکہ مکرمہ کے محلوں میں پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ

    مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مکہ کے تمام محلوں میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الشرائع سیکٹر کی اہم شاہراہ عمر قاضی تک پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’میونسپلٹی چاہتی ہے کہ پبلک مقامات پر گاڑیاں منظم انداز میں پارک کی جائیں۔‘شہر میں غیر منظم پارکنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام سڑکوں پر پری پیڈ پارکنگ مہیا کی جائے گی، پری پیڈ پارکنگ منصوبہ بین الاقوامی شہروں میں پارکنگ کے نظام کے جائزے کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔

    ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    اُنہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز اور اہم اقتصادی مقامات پر آنے جانے والوں کی سہولت کے لیے ان تمام مقامات پر پری پیڈ پارکنگ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جبکہ معذوروں کے لیے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔

  • مکہ مکرمہ میں آج ابر رحمت برسنے کا امکان

    مکہ مکرمہ میں آج ابر رحمت برسنے کا امکان

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن کے چار شہروں میں ابر رحمت برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو مکہ ریجن میں جدہ، رابغ، بحرہ اور خلیص میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    شہری دفاع نے قومی مرکز سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے الرٹ کیا گیا ہے۔

    محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کے دوران تمام لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

    دوسری جانب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 330 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو مقررہ سہولتیں فراہم نہ کرنے پر بند کرادیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت سیاحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے۔

    رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کے دوران دو ہزار سے زیاد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جہاں سیاحت کے حوالے سے مقررہ سہولتیں فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

    لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

    مکہ مکرمہ میں 280 جبکہ مدینہ منورہ میں 50 سے زائد ہوٹلوں اور قیام گاہوں کو مقررہ سہولتیں فراہم نہ کرنے پر بند کیا گیا۔

  • مکہ مکرمہ: 14ویں کے چاند کی سحر انگیز تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مکہ مکرمہ: 14ویں کے چاند کی سحر انگیز تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مکہ مکرمہ میں 14ویں کے چاند کی سحر انگیز تصویر کی دھوم مچی ہوئی ہے، یوسف بجاش کی جانب سے 14 ویں کے چاند کی اس قدر شاندار تصویر کشی کی گئی کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    سعودی فوٹو گرافر یوسف بجاش نے مسجد الحرام کے سامنے واقع مشہور کلاک ٹاور کے پہلو میں نظر آنے والے 14ویں کے چاند کی اپنی تصویر میں چاند کے حسن اور مسجد الحرام کی حرمت کا ایک خوبصورت امتزاج پیش کیا ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

    یوسف بجاش کے مطابق میں نے یہ تصویر عین اس وقت اپنے کیمرے میں محفوظ کی جب چاند گرہن کے بعد مشرق سے آنے والے بادلوں سے نمودار ہوا۔

    سعودی فوٹو گرافر بجاش کے مطابق ان کی اس کاوش میں ان کے دوست کی مدد بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش کامیاب رہی کہ چاند اور کلاک ٹاور ایک دوسرے کے قریب تھے۔

    یوسف بجاش نے بتایا کہ نئی اچھوتی تصویر بنانے سے پہلے انہوں نے مکمل پروگرام اور تفصیلات حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور پھر ان سے فائدہ اٹھایا اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر یہ خوبصورت تصویر بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چاند اور سورج گرہن کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے یہ کام طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے مقامات سے واقفیت حاصل کر کے کیا۔

  • مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

    عالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور، دعوت وارشادکے تحت کی گئی جو 2 روز پر مشتمل ہے جس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین،مفتیان کرام،اسلامی محققین شریک ہوں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما، مفتیان، مکاتب فکر، محققین میں ربط قائم کرنا ہے، کانفرنس میں انتہا پسندی، مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بات کی جائے گی۔

  • موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    مکہ مکرمہ: سعوی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہے۔

       سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زائرین سے کہا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں۔

    سعوی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے سے قبل پرمٹ کا اجرا ضروری ہے، ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں جبکہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے تین ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی وزارت نے جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے، موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔

    سعودی وزارت نے کہا کہ عمرہ کرنے کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو، مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اور عمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جائے۔

  • حج کے دوران خلا سے مکہ مکرمہ کی لی گئی روح پرور تصویر سامنے آگئی

    حج کے دوران خلا سے مکہ مکرمہ کی لی گئی روح پرور تصویر سامنے آگئی

    مکہ مکرمہ: اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے حج کے دوران خلا سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر جاری کر دی۔

    وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی سحر کن تصویر کھینچی اور بعد ازاں اسے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔

    منگل کے روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا، وقوف عرفہ کی ادائیگی کا سحر کن منظر خلا میں کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا گیا۔

    سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    سعودیہ عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    اس سے قبل رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے مناظر شیئر کیے تھے۔

  • سعودیہ عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودیہ عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکا میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ، اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

    مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، میدانِ عرفات میں روح پرور مناظر دیکھے گئے، فضا میں لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند ہے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے۔

    حجاج رمی جمرات کے بعد  قربانی کریں گے اور پھر سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام مسجد الحرام پہنچ کر طواف زیارت کے بعد واپس منیٰ لوٹ جائیں گے، جہاں وہ مزید دو روز قیام کے دوران رمی کریں گے۔

    گزشتہ رات حجاج کرام نے کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کیا اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں، حجاج 11 ذی الحج یعنی کل شیاطین کو کنکریاں ماریں گے اور عبادت کیلئےمنی میں ہی ٹھہریں گے، 12 ذی الحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

    13 ذی الحج کو رمی کے بعد مناسکِ حج کی تکمیل ہوجائے گی جس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جا کر مسجدِ حرام کا طوافِ کریں گے۔

    اس سال دنیا بھر سے بیس لاکھ اور پاکستان سے تقریباً اایک لاکھ باون ہزار مسلمان میدان عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔

    خلیجی ممالک دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

    ادھر امریکا، آسٹریلیا،جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان بھی عید الاضحیٰ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر  رہے ہیں۔

  • کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے، غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامیہ کو 10 ذی الحجہ کو حوالےکیا جائےگا، تاہم تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی جائےگی، بیت اللہ کا غلاف ہرسال تبدیل کیاجاتا ہے کئی دہائیوں سے اس کیلئے نو ذی الحجہ کا دن مقرر تھا۔

    غلاف کعبہ میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی جائے گی اس قبل رش سے بچنے کے لیے غلافِ کعبہ ہر سال نو ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمینِ حج میدانِ عرافات چلے جاتے تھے۔