Tag: مکہ کے پہاڑ

  • سعودی عرب کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور نمودار، تصاویر وائرل

    سعودی عرب کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور نمودار، تصاویر وائرل

    سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور گھومتے ہوئے پایا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے خندمہ پہاڑ میں ایک جانور گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے عجیب و غریب قسم کے نقوش ہیں۔

    ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانور کی پونچھ نہیں ہے جبکہ اس کے دو چھوٹے چھوٹے کان ہیں اور کھال گہرے بھورے رنگ کی ہے۔

    جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کا اس جانور سے متعلق کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا (الوبر الصخری) ’پہاڑی خرگوش‘ سے ملتا جلتا ہے۔

    سجی سنوری دلہن شادی کے عین موقع پر گرفتار

    یہ جانور خشک سالی کے دوران معمولی خوراک پر گزارا کرتا ہے۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے۔ جس کے باعث درندوں سے محفوظ رہتا ہے۔

  • بارش کے بعد ہریالی، مکہ کے پہاڑوں‌ پر پرندوں‌ کی تصاویر وائرل

    مکہ: بارش کے بعد مکہ کے پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی ہے، اور پہاڑوں‌ پر خوب صورت پرندوں‌ نے بھی بسیرا کر لیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبزہ زاروں اور وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

    ہریالی بڑھتے ہی پرندے بھی مکہ کے آسمان پر نظر آنے لگے ہیں، اس سلسلے میں ایک سعودی سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہیں۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق انھوں نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر پرندوں کے جھنڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

    روئے زمین کا سب سے پاکیزہ حصہ سر سبز و شاداب ہو گیا (ویڈیوز)

    منصورالحربی کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ ریجن میں نظر آنے والے قدرتی مناظر کی عکاسی کے لیے گھر سے نکلے تھے، مکہ کے شمال میں واقع الجموم سے گزرتے ہوئے جب نظر آسمان کی جانب گئی تو وہاں البلشون (بگلوں) کے جھنڈ خوب صورت شکل میں اڑتے ہوئے نظر آئے۔

    واضح رہے کہ یہ پرندے نقل مکانی کر کے مکہ کے پہاڑوں پر پہنچے ہیں۔