Tag: مکیش امبانی

  • مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار

    بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، شادی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شریک مہمانوں کی تواضع کیلئے ڈھائی ہزار پکوانوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں نامور شخصیات شریک ہوں گی۔

    بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تین روزہ تقریبات میں شریک مہمانوں کے لیے ایک شاندار کھانے کا مینیو تیار کیا گیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں تقریباً ڈھائی ہزار پکوان تیار کئے جائیں گے، جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے رکھے جائیں گے، دوپہر کے کھانے کے لیے 225، رات کے کھانے کے لیے 275 اور مڈ نائٹ مینیو میں 85 سے زیادہ خصوصی ڈشز رکھی جائیں گی۔

  • مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے نام سامنے آگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    تاہم شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا سلسلہ یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

    شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں بھی دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی، جن کی
    فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hindustan Times (@hindustantimes)

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر کی شرکت متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے دیگر اہم نامور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کے شریک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ جوڑے کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔

  • مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    ممبئی : دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا۔

    اس حوالے سے مہاراشٹر پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت 19 سالہ گنیش رمیش وانپاردھی کے طور پر کی گئی ہے جسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور 8 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یاد رہے کہ مکیش امبانی کو 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مشتمل پانچ ای میل بھیجی گئی تھیں جس میں 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق تمام دھمکیاں ایک ہی میل آئی ڈی سے موصول ہوئی تھیں، امبانی کو 27 اکتوبر کو پہلا دھمکی آمیز میل موصول ہوا۔ اس میں 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اگلے دن 28 اکتوبر کو ایک اور میل موصول ہوئی۔ اس میں رقم بڑھا کر 200 کروڑ روپے کر دی گئی۔ پھر 30 اکتوبر کو بھی ایک میل آیا، جس میں 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    میل میں کہا گیا کہ اگر رقم نہ ملی تو اسے ملک کے بہترین شوٹرز کے ہاتھوں قتل کر دیا جائے گا۔ 27اکتوبر کو پہلی میل موصول ہونے کے بعد، گامدیوی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

  • مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

    مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

    ایشیا کی سب سے امیر ترین بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اب ڈزنی انڈیا کے اثاثے خریدنے کی تیاری کررہے ہیں جس کا سودا آخری مراحل میں ہے۔

    امریکہ میں قائم کثیر القومی کمپنی والٹ ڈزنی جسے عام طور پر ڈزنی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے بھارت میں موجود اثاثوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے امیر اور معروف شخصیت مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز مذکورہ اثاثوں کی خریداری کے معاہدے کے قریب ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملٹی بلین ڈالرز کے معاہدے کے حصے کے طور پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے کچھ میڈیا یونٹس کو ڈزنی اسٹار میں ضم کیا جاسکتا ہے، جس کا اعلان خریداری کے بعد اگلے مہینے کے اوائل میں کیا جاسکتا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈزنی اسٹار کے کاروبار میں کنٹرولنگ حصص فروخت کرنے کا امکان ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ امبانی انڈسٹریز کا اثاثہ 7 سے 8 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔

  • کیا مکیش امبانی اب بھی تنخواہ نہیں لے رہے؟

    کیا مکیش امبانی اب بھی تنخواہ نہیں لے رہے؟

    آپ نے پڑھا ہوگا کہ بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں لیکن ان کے اس عمل کو اب تیسرا سال ہو رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے سب سے امیر شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مسلسل تیسرے سال کوئی تنخواہ نہیں لی، وہ اپنی کمپنی میں پچھلے تین برسوں سے بغیر کسی تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دنوں میں جب ملکی معیشت اور کاروبار شدید طور پر متاثر ہو گئے تھے تو مکیش امبانی اپنی کمپنی کے مفاد میں اپنی تنخواہ سے رضاکارانہ طور پر دست بردار ہو گئے تھے۔

    ریلائنس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امبانی کا معاوضہ مالی سال 2022-23 میں صفر تھا، پچھلے تین برسوں میں مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے منصب پر کوئی تنخواہ نہیں لی، نہ کسی قسم کے الاؤنس، مراعات، ریٹائرمنٹ کے فوائد، کمیشن یا اسٹاک آپشنس کا فائدہ لیا۔

    اس سے قبل بھی ایک مثال قائم کرتے ہوئے مکیش امبانی نے اپنی تنخواہ سالانہ 15 کروڑ روپے تک محدود کر دی تھی، اور وہ 2008-09 سے 15 کروڑ کی تنخواہ لے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 66 سالہ مکیش امبانی کو 2029 تک مزید پانچ سال کے لیے کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کرنے کے لیے شیئر ہولڈر کی منظوری طلب کی ہے، اور اس مدت کے دوران کوئی تنخواہ نہیں لیں گے۔

  • مکیش امبانی نے اپنے ملازم  کو اربوں کی جائیداد تحفے میں دے دی

    مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو اربوں کی جائیداد تحفے میں دے دی

    نئی دہلی : بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے پرانے ملازم کو پندرسو کروڑ یعنی پچاس ارب پاکستانی روپے مالیت کی پراپرٹی تحفے میں دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اپنے ملازم پر مہربانیوں کی بارش کردی اور اربوں کی جائیداد کا تحفہ دے دیا۔

    مکیش امبانی نے اپنے پرانے ملازم کو پندرسو کروڑ یعنی پچاس ارب پاکستانی روپے مالیت کی پراپرٹی تحفے میں دے دی۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ پراپرٹی ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے، بائیس منزلہ عمارت ایک اعشاریہ سات لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، اس بلڈنگ کی سات منزلیں صرف کار پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

    منوج مودی کو مکیش امبانی کا سیدھا ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جو انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو مشورے دیتے ہیں۔

    خیال رہے رواں ماہ مکیش امبانی 83.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ایشیاء کے سب سے امیر شخص بن گئے تھے، دنیا کے امیروں میں وہ 9ویں نمبر پر ہیں۔

  • بھارتی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے

    بھارتی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے

    نئی دہلی ‌: بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی میں سوملین ڈالر خرچ کر ڈالے، شادی میں ہالی وڈاوربالی وڈ ستاروں  کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگائے۔

    [bs-quote quote=”
    ایشا امبانی نے شادی میں ہیروں سے مزین لباس زیب تن کیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں، ایشا امبانی اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں ہیں، امبانی نے بیٹی کی شادی میں سوملین ڈالر خرچ کردیئے، جو پاکستانی 14 ارب بنتے ہیں۔ شادی کو پینتیس سالہ تاریخ کی مہنگی ترین شادی قراردیا جارہا ہے۔

    پرتعیش شادی میں دنیابھرکی مشہورشخصیات نےشرکت کی، ممبئی کاکوئی فائیواسٹارہوٹل خالی نہیں جبکہ ممبئی میں مکیش امبانی کے اکیس منزلہ گھر انتالا کو روشنیوں سےسجایاگیا۔

    سابق امریکی وزرائے خارجہ ہیلری کلنٹن اور جان کیری سمیت امریکی گلوکارہ بیونسے، بالی ووڈ خانز، بچن فیملی، رجنی کانت،کرکٹرز اور بھارت کے دیگرنامورافراد نےشادی میں شرکت کی۔

    شادی سے پہلے سنگیت کی تقریب ادے پورمیں ہوئی تھی، جہاں جانے کے لیے سوچارٹرڈطیارےمہمانوں کے لیے بک کئےگئے، سنگیت میں بالی ووڈستاروں نےرقص کرکےرنگ جمایاتھا۔ امریکی گلوکارہ بیونسے کی پرفارمنس نےماحول گرمایاتھا، بیونسےکوپرفارمنس کے لیے تیس کروڑروپےاداکئےگئے۔

    خیال رہے ایک رپورٹ کے مطابق 37 سال قبل یعنی1981ء میں ہونے والی لیڈی ڈیانا اور شہزاد چارلس کی شادی تھی،جس پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے ۔

    مزید پڑھیں : مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    سال 2004 میں لندن میں مقیم بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں ہوئی اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔

    یاد رہے ایشا کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آیا تھا جسے مہنگا ترین دعوت نامہ قرار دیا گیا، دعوت نامہ گلابی رنگ کے بڑے ڈبے میں تھا جس پر دلہا دلہن کا نام انگریزی الفاظ میں درج تھا، اس کارڈ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا تھا اور ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے تھی۔

    ایشا کے سسر نے انہیں ممبئی کے علاقے ورلی میں نیا تعمیر ہونے والا 452 کروڑ روپے کا بنگلہ شادی کے تحفے کے طور پر اپنی بہو کودیا ہے۔

  • بھارت کے امیرترین شخص کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی

    بھارت کے امیرترین شخص کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی

    نئی دہلی : بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات میں دنیا بھر کی اہم شخصیات کی شرکت نے چارچاند لگادیے جبکہ بالی ووڈ اسٹارز نے بھی رونق لگائی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کےامیرترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز شہر اُدے پور میں ہوگیا ہے ، تقریبات میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اسٹار کی شرکت نے چارچاند لگائے جبکہ سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن بھی شریک ہوئیں۔

    مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے نے روایتی انڈین لباس پہن کر محفل کو اپنی شاندارپرفارمنس سے گرمایا۔

    شادی میں شاہ رخ خان، عامر خان، ایشوریا اور ابھیشیک بچن بھی رقص کرتے نظر آئے جبکہ بالی ووڈ کی نئی دلہنیں پریانکا اور دپیکا بھی پہنچیں۔

    مہمانوں کے لیے سو چارٹرڈ طیارے، لگژری گاڑیاں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کا انتظام کیا گیا۔

    ایشا امبانی کی شادی ارب پتی شخص آنند پیرامل سے بارہ دسمبر کو ہوگی، شادی کے لیے زیورات اور ملبوسات کے لیے بھی بھارت کے مہنگے ترین ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

    اس سے قبل ایشا کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آیا تھا جسے مہنگا ترین دعوت نامہ قرار دیا گیا، دعوت نامہ گلابی رنگ کے بڑے ڈبے میں تھا جس پر دلہا دلہن کا نام انگریزی الفاظ میں درج تھا، اس کارڈ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا تھا اور ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔

    مزید پڑھیں : سسر کا بہو کے لیے 452 کروڑ روپے کا تحفہ

    پرتعیش شادی سے قبل قیمتی اور مہنگے تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایشا کے سسر نے انہیں ممبئی کے علاقے ورلی میں نیا تعمیر ہونے والا 452 کروڑ روپے کا بنگلہ شادی کے تحفے کے طور پر اپنی بہو کو دیا تھا۔

    یاد رہے ایشا اور آنند کی منگنی اٹلی میں ہوئی تھی اور اس میں امریکہ کے موسیقار جان لیجنڈ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    خیال رہے بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کو مہنگی ترین شادی قرار دیاجارہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل 2004 میں لندن میں مقیم بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سے ہوئی تھی، لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔