Tag: مکی آرتھر

  • مکی آرتھر نے سرفراز احمد سے متعلق کیا کہا؟

    مکی آرتھر نے سرفراز احمد سے متعلق کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے تصدیق کی ہے وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد سے بات ہوئی ہے لیکن ابھی تک ورلڈ کپ کے بارے میں ان سے بات نہیں ہوئی ہے کیونکہ میگا ایونٹ کے لیے ابھی بھی بہت سے کھلاڑی موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز اور میرے اچھے تعلقات ہیں لیکن ون ڈے ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑی شامل ہیں اس لیے ہم نے اس وقت اس بارے میں واضح طور پر بات نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد 2019 تک قومی ٹیم کے کپتان رہے انہیں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    رواں ماہ کے شروع میں سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں؟

    سرفراز احمد نے جواب دیا کہ کرکٹ کھیلنے کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے میں بس کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

    مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر شاندار بیٹنگ کررہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

  • ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

    پی سی بی کے جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر کو کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں کھلاڑیوں سے گفتگو اور ملاقات کے دروان سابق ہیڈ کوچ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ملاقات میں اسٹار بلے باز بابر اعظم، آل راؤنڈر عماد وسیم، اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل تھے۔

    مکی آرتھر  نے  نوجوان بیٹر صائم ایوب سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہٹنگ پاور کو سراہا۔

    54 سالہ مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، توقع ہے کہ وہ 20 اپریل تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، جس کے بعد وہ انگلینڈ واپس چلے جائیں گے۔

  • مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ  گئے

    مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

     

  • پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

    پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

    سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہوگی۔

    نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتیئ ہوئے سابق فاسٹ بولر نے مکلی آرتھر کی متوقع ہیڈ کوچ کی تقرری اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ یہ آئیڈیا میری سمجھ سے باہر ہے، میں نے آج تک آن لائن کوچنگ کے حوالے سے کبھی نہیں سنا، لیکن چلیں یہ نسخہ بھی آزما کے دیکھ لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں فل ٹائم کوچ سے کچھ نہیں ہوتا آن لائن کوچنگ کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہوسکتا ہے، یہ ایک جذباتی فیصلہ ہے جو مجھے پسند نہیں آیا۔

    عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اگر مکی ارٓتھر اتنے اہم ہوتے تو کسی نیشنل ٹیم کے ساتھ بھی اس وقت کوچ ہوتے، لیکن وہ ڈربی شائر جیسی کاؤنٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہیں۔

  • نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو کیا کہا؟ سابق کوچ نے فیصلے کیلیے وقت مانگ لیا

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ڈربی شائر اور پاکستان کی کوچنگ بیک وقت کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں صاف کہہ دیا ہے کہ فل ٹائم کوچ ہی رکھیں گے۔

    2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کے لیے کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کی کوچنگ بھی کررہے ہیں اور ساتھ ہی وہ قومی ٹیم کے کوچ بننے کے بھی خواہشمند ہیں۔

    یاد رہے کہ مکی آرتھر نے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

  • ٹیم کو ضرورت ہوئی تو فواد عالم کو ضرور کھلایا جائے گا: مصباح الحق

    ٹیم کو ضرورت ہوئی تو فواد عالم کو ضرور کھلایا جائے گا: مصباح الحق

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری بخار کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں، عثمان شنواری کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی خراب فارم فکر کی بات ہے، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو فواد عالم کو ضرور کھلایا جائے گا، ضروری نہیں یہ ٹیسٹ کھیلیں جہاں ضرورت ہو وہاں کھلایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو دباؤ میں آکر ٹیم میں شامل نہیں کیا، بابر اعظم کی بہترین فارم ٹیم کے لیے مثبت ہے، قومی ٹیم کے لیے نوجوان بولنگ آٹیک بھی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کراچی کی وکٹ ہماری ضرورت کے مطابق ہوگی۔

    دریں اثنا سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننے پر خوش ہوں، مصباح سے مسئلہ نہیں، پاکستانیوں سے خاص محبت ہے، عمراکمل اور کامران اکمل سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کے وہ کھلاڑی منتخب کیے جو جتوا سکتے تھے، کراچی میں کسی ٹیم کو نفسیاتی برتری نہیں ہوگی، دنیا جانتی ہے بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم اور عابد تیز کھیلے تو انہیں کنٹرول کرنا گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں مصباح کا اسپنر نہ کھلانا حیرت انگیز تھا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کردیا، کوچنگ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نئے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کیا ہے، اشتہار میں ہیڈ کوچ سمیت بیٹنگ اور بولنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کی کوچنگ کے خواہشمند امیدوار 23 اگست تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت بولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدہ میں توسیع نہیں کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ، مکی آرتھر کی چھٹی

    یاد رہے کہ مکی آرتھر کو پی سی بی حکام 15 ماہ کی توسیع دینے کا وعدہ کرچکے تھے لیکن کرکٹ کمیٹی نے کوچ کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جس سے احسان مانی نے بھی اتفاق کیا۔

    مکی آرتھر کو توسیع نہ دینے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور جمعے کو پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

    گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے والے کوچز میں شامل تھے، وہ پانچ سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیتے رہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دونوں‌ ٹیم میں بھی ‌مزید تبدیلیاں متوقع ہیں. کہا جارہا ہے کہ شاید سرفراز احمد بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں، اس ضمن میں‌اظہر علی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

  • پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ، مکی آرتھر کی چھٹی

    پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ، مکی آرتھر کی چھٹی

    لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی چھٹی ہو جائے گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات تسلیم کر لیں، جن کے تحت کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی.

    اس فیصلے کی زد میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بالنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن آئیں گے، جن کے معاہدوں کی مدت ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہی تھی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں‌ توسیع مناسب نہیں، چاروں عہدوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا.

    مزید پڑھیں: پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس، اظہر علی ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار

    قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور فزیو کلائیو ڈیکن کے معاہدوں کی مدت ختم نہیں ہوئی، وہ خدمات جاری رکھیں گے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جانب سے کمیٹی کے ارکان اور ان کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے.

    تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دونوں‌میں‌مزید تبدیلیاں متوقع ہیں. کہا جارہا ہے کہ شاید سرفراز احمد بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ بیٹھیں، اس ضمن میں‌اظہار علی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے.

  • سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا درست نہیں ہوگا، معین خان

    سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا درست نہیں ہوگا، معین خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اس وقت سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا درست نہیں ہوگا، سرفراز کو ہٹانے سے پہلے متبادل کو تلاش کرنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا ہوں۔

    معین خان نے کہا کہ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کے ساتھ شاداب کو نائب کپتان کیوں نہیں بنایا، آج کل جو کچھ ہورہا ہے وہ کرکٹ کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، قومی ٹیم کے ساتھ اگر دوبارہ موقع ملا تو ضرور اپنی خدمات انجام دوں گا، ملک کے لیے کسی بھی ذمہ داری پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    واضح رہے کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لیگ اسپنر شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کے لیے تجویز کیا تھا۔

    ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق کرکٹ کمیٹی کے ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے تھے، جس پرمکی آرتھر جوابات سے مطمئن نہ کر سکے تھے۔

    کمیٹی نے سوال کیا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی نیچے کیوں گئی ؟جس پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں فیلڈنگ اہم ہے۔

  • مکی آرتھر ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

    مکی آرتھر ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

    کراچی: پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کے ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ چیمپین ٹیم کا کوچ بننے کا ارادہ باندھ لیا.

    تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑمیں شامل ہوگئے ہیں‌اور چند حلقو ں‌کی جانب سے انھیں فیورٹ تصور کیا جارہا ہے.

    اس وقت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز کی سیریز جاری ہے، انگلش ٹیم کے موجودہ کوچ ٹریوربیلس کےعہدہ کی مدت ایشزکے بعد ختم ہوجائے گی۔

    برطانوی میڈیاکےمطابق انگلش ٹیم کی کوچنگ کے لئےشارٹ لسٹ کردہ تین امیدواروں میں مکی آرتھر بھی شامل ہیں، باقی دو  ناموں میں اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن شامل ہیں۔ 

    مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    خیال رہے کہ مکی آرتھر کو  دو ہزار سولہ میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپی گئیں تھی۔ اس سے قبل مکی آرتھر جنوبی افریقا اور آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

    ان کی کوچنگ میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتی اور ٹی 20 میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی، البتہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ ورلڈ کپ 2019 میں بھی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔