Tag: مکی آرتھر

  • ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر کے غصے کی وجہ سامنے آگئی

    ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر کے غصے کی وجہ سامنے آگئی

    سنچورین: جنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی خراب پرفارمینس پر مکی آرتھر غصےسے پھٹ پڑے، تمام کھلاڑیوں کو کھری کھری سنا دی۔

    انھوں نے غیر ذمے دارانہ شاٹس کھیلنے پر کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق کو بالخصوص تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اس موقع پر کھلاڑیوں نے غلط شاٹس کھیلنے کا اعتراف کرلیا، البتہ ہیڈ کوچ کا غصہ ختم نہیں ہوا۔


    مزید پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


    موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    البتہ پی سی بی نے جھگڑے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے تو ڈانٹ ڈپٹ ہوتی ہے۔

    مکی آرتھر کو وارننگ مل گئی

    ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد بھی مکی آرتھر خبروں کی زینت بنے رہے۔ ہیڈ کوچ کو پی سی بی کی جانب سے وارننگ مل گئی۔

    تیسرے روز جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر کو ناٹ آؤٹ قرار دینے پر مکی آرتھر نے ٹی وی امپائر جوئل ولسن کے کمرے میں جا کر فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    ٹی وی امپائر کی شکایت پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے انھیں وارننگ دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ سے محروم کردیا، مکی آرتھر نے غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

  • پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے محسن خان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر پی سی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر محسن خان سے مکی آرتھر نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    محسن خان نے ایک بیان میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو بے وقوف اور گدھا کہا تھا، مکی آرتھر نے کہا کہ اگر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے معافی نہ مانگی تو کمیٹی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

    ماضی میں محسن خان نے وسیم اکرم کے بارے میں بھی سخت الفاظ استعمال کیے تھے، اب محسن خان وسیم اکرم کے ساتھ مل کر کرکٹ کمیٹی میں کام کریں گے۔

    کرکٹ کمیٹی سال میں تین دفعہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم کی کارکردگی پر سوال کرے گی۔

    نمائندہ اے ار وائی نیوز شہزاد ملک کے مطابق غیرملکی کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک محسن خان معافی نہیں مانگیں گے وہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

  • آج کے میچ میں بیٹنگ لائن نے مایوس کیا، سرفرازاحمد

    آج کے میچ میں بیٹنگ لائن نے مایوس کیا، سرفرازاحمد

    برمنگھم : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت سے شکست کے بعد کہا ہے کہ میچ میں بیٹنگ لائن نے مایوس کیا۔

    کھیل کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی بیٹھ کرباؤلنگ اوربیٹنگ پربات کریں گے، ہمیں باؤلنگ اوربیٹنگ کاشعبہ مضبوط کرناہوگا۔

    دووسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ تمام بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ان کو میں دس میں سے دس نمبر دیتا ہوں، یوراج سنگھ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت شاندار بیٹنگ کی۔

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہمیں ون ڈے کرکٹ کوتبدیل کرناہوگا، ہم آج کےمیچ میں اچھانہیں کھیلے، وہاب ریاض توقعات پرپورانہیں اترسکے۔

  • ٹیم کوفیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی ‘مکی آرتھر

    ٹیم کوفیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی ‘مکی آرتھر

    آسٹریلیا : پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناہےکہ ٹیم کو جیت کےلیے فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کے بعد کہا کہ ہم فیلڈنگ پر بہت زیادہ کام کرچکے ہیں۔

    پاکستانی ہیڈ کوچ کا کہناتھاکہ میں اور میرا اسٹاف 7ماہ سے فٹنس کی سطح پر توجہ مرکوز کیا ہوا ہے اور ہماری روزانہ کی رپورٹس کے مطابق فٹنس میں بہتری ہوئی ہےلیکن ہم دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہیں۔

    مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز جانے سے قبل ایک مرتبہ پھر فٹنس اور فیلڈنگ ہمارا ہدف ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کیمپ کے لیے پی ایس ایل کے بعد وقت ملے گا اور ہم اس حوالے سے سخت کام کریں گے کیونکہ ہم اس میدان میں ہدف حاصل نہیں کرپائے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی، اظہرعلی کا اعتراف

    یاد رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاتھاکہ فیلڈرز کیچز پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا،انہوں نے اعتراف کیا تھاکہ ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی۔

    واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاجہاں فیلڈنگ کا معیار انتہائی ناقص رہا تھا۔

  • سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں‘مکی آرتھر

    سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں‘مکی آرتھر

    سڈنی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناہےکہ سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی کنجائش نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا کہ جنید خان نوبال کرنے کےعادی نہیں لیکن تیسرے میچ میں ان کی اس غلطی کی ٹیم نے بھاری قیمت چکائی۔

    جنید خان نے آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بلےباز پیٹرہینڈزکومب کو آؤٹ کیا تھا لیکن نوبال کے باعث انھیں قیمتی موقع ملا جبکہ چار اوور بعد ان کی گیند پر ہینڈزکومب کا کیچ گرا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے دوبارہ وہی غلطی دہرائی گئی۔

    پیٹرہینڈز کومب نے 82 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلوانے کے لیے اسٹیو اسمتھ کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

    مکی آرتھر کا کہناتھاکہ جنید خان کو تیسرے ون ڈے میں گراؤنڈ میں چلنے والی ہلکی ہواسے مشکل ہورہی تھی،لیکن اب بھی یہ کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے ہمیں اپنے پاؤں لکیر سے پیچھے رکھنے ہوں گے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر سیریز میں حقیقی جیت حاصل کرنی ہے تو اس طرح کی معمولی غلطیاں برداشت نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے تیسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

  • تیسرا ون ڈے: کھلاڑی جیت کیلیے سردھڑ کی بازی لگادیں، مکی آرتھر

    تیسرا ون ڈے: کھلاڑی جیت کیلیے سردھڑ کی بازی لگادیں، مکی آرتھر

    پرتھ : قومی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں تیسرے ون ڈے کے لئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ جبکہ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادیں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کیلیے کچھ بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پرتھ میں ڈیرے ڈال لیے، کنگروز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لئے شاہینوں نے پنجے تیز کرنے شروع کردیئے۔ دوسرے ون ڈے میں کامیابی نے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    کوچ مکی آرتھر نے بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

    قومی کرکٹرز نے پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ ون ڈے کپتان اظہرعلی ہمسٹرنگ انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں  کھیلا جائے گا۔

    ٹیم منیجر کے مطابق اظہر تیسرے میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ حفیظ ایک بار پھر کپتانی اور بیٹنگ میں خود کو منوائیں گے۔ جنید خان اور محمد عامر کی جوڑی پر کوچز خاص توجہ دے رہے ہیں۔ پرتھ میں قومی پیس ااٹیک ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

  • قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    برسبین : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم نے برسبین ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے تاہم پاکستان کو بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ یاسر شاہ نے فٹنس بحال کرنے کیلئے بولنگ شروع کردی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی بلے باز بہت اچھے ہیں، ان کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، اسد شفیق اور بابر اعظم کا مستقبل تابناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے جبکہ برصغیر کی ٹیموں کو آسٹریلیا میں مشکلات پیش آتی ہیں، تاہم کھلاڑیوں کا جلد ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہی اچھا ہے کیونکہ اس کے بغیر اچھی کارکردگی ممکن نہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بیٹنگ مسائل کا سامنا ہے۔ کھلاڑی زائد رنزاسکور کریں تو میچ بچا سکیں گے، ٹاپ آرڈر کے بعد اسد شفیق اور بابراعظم تکنیکی لحاظ سے پاکستان ٹیم کے ذمہ دار بیٹسمین ثابت ہونگے۔ پاکستانی ٹیم کو کوئی کمزور نہ سمجھے، سیریز میں مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا، پاکستانی ٹیم نے برسبین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    پنک گیند سے تباہی مچانے کیلئے پاکستانی بولرز نے بھی کمر کس لی ہے، باؤنسی اور تیز وکٹوں پر سنبھل کر کھیلنے کیلئے بلے بازوں کی سخت محنت کرنا ہوگی، یہ خامیوں کو دور کرنے کا اہم موقع ہے۔

  • کوچ مکی آرتھر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے، شہریار خان

    کوچ مکی آرتھر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے، شہریار خان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا ایک دو روزمیں پاکستان کا ویزہ لگ جائےگا۔

    مکی آرتھر کی عدم موجودگی سے ٹریننگ پر فرق ضرور پڑا ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہریار خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کیلئے کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ ضرور کریں لیکن فیلڈنگ اور فٹنس پر بھی خاص توجہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامرکے ویزے سے متعلق سے پیر کو انگلش بورڈ سے بات کریں گے۔ لیکن پر امید ہیں کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور محمد عامر کو ویزہ مل جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تمام بڑے کھلاڑی یونیورسٹیوں سے آئے ،کوشش ہے یونیورسٹیوں کی چیمپین شپ کرائی جائے۔

     

  • مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کر دیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ۔ مکی آرتھر رواں ماہ کے آخر سے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    وقار یونس نے گذشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی2016 ایونٹ کے بعد ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا.

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ کی تقرری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک پینل بنایا گیاتھا جس میں وسیم اکرم،رمیزراجہ اور فیصل مرزا شامل تھے.

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بورڈ ممبرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد مکی آرتھر سے رابطہ کیا جس پر مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ کو عہدے کی پیشکش کو قبول کر لیا گیا.

    پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکی آرتھر کے معاہدے کوحتمی شکل دی جارہی ہے اور مکی آرتھر مئی کے آخرمیں پی سی بی کو جوائن کرلیں گے.

    mickey-1

    مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ ٹیم کی جانب سے بطور بلے بار 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 2005 سے 2010 کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ رہے۔

    انہوں نے پاکستان سپرلیگ 2016 میں کراچی گنگز کی کوچنگ کی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 2011 سے 2013 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے.

    مکی آرتھر جو اس ماہ 48 سال کے ہو جائیں گے انہوں نے بطور کامیاب کوچ کے 2005 سے 2010 تک جنوبی افریقہ کی کوچنگ کی۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی 0-4 سے شکست کے بعد انگلینڈ میں چمپئینزٹرافی میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر مکی آرتھر کو 2013 میں ایشز سیریز سے دو ہفتے پہلے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ ڈیرن لیہمن کو کوچ مقرر کیا گیا تھا.

    انہوں نے اپنی برطرفی کیخلاف آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پر مقدمہ درج کرادیا تھا جس میں کرکٹ بورڈ پر 40 لاکھ ڈالر کا حرجانہ شامل تھا۔