Tag: مکی آرتھر

  • بھارت کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کوچ کا پاکستانی ٹیم کو پیغام

    بھارت کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کوچ کا پاکستانی ٹیم کو پیغام

    چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اہم پیغام دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے ضروری ہے کہ وہ تمام منفی چیزیں دماغ سے نکال دیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ پاکستان کے لئے ڈو آر ڈائی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

    سابق کوچ مکی آرتھرنے مزید کہا کہ اگر وہ خود پر یقین رکھیں گے تو ہر جیز ممکن ہوگی، ایک جیت پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ 29 سال بعد پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ ہورہا ہے، قوم کو اتنے بڑے ٹورنامنٹ کی ضرورت تھی، اس کے لئے بہترین تیاریاں کی گئی ہیں، پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جاری ہیں جس میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • مکی آرتھر نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا جلد پی سی بی سے علیحدہ ہونیکا امکان

    مکی آرتھر نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا جلد پی سی بی سے علیحدہ ہونیکا امکان

    ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے مکی آرتھر نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے روانگی کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر غیرملکی کوچنگ اسٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنا بوریا بستر لپیٹ کر جانے کے لیے تیار ہیں۔ مکی اور بورڈ کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔

    امکان ہے کہ ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے مکی جلد باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔

    اس سے قبل ہیڈکوچ بریڈ برن نے بھی بورڈ سے معاملات طے پانے کے بعد اپنا معاہدہ ختم کرلیا تھا اور پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹیک افغانستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کرچکے ہیں اور پی سی بی کا حصہ نہیں ہیں جبکہ بولنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی مستعفی ہوچکے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی کوچز کو عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی تھی جس کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تھی۔

  • شرمناک پرفارمنس کے بعد پی سی بی کو مکی کی وطن آمد کا انتظار

    شرمناک پرفارمنس کے بعد پی سی بی کو مکی کی وطن آمد کا انتظار

    ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی، ایونٹ سے اخراج کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے، اب پی سی بی کو مکی آرتھر کی وطن آمد کا انتظار ہے۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم ڈائریکٹر کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب دبئی کے راستے لاہور آئیں گے۔

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر پاکستان پہنچنے کے بعد مینجمنٹ کے اراکین سے بالمشافہ ملاقاتیں کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو انتظارہے کہ ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ، منیجر اور کپتان کیا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اگلے ایک دو روز میں کرکٹرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا بھی آغاز بھی کریں گے۔

    مصروفیت کے باعث ذکا کے شہر سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث وہ پیر کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز بھی نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں اور مشاورتی عمل کے بعد تبدیلیوں کے حوالے سے پی سی بی کا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

  • ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹاپ 4 تک رسائی حاصل کرنے کی جنگ بھارت کے گراؤنڈز میں جاری ہے تاہم آج پاکستان آج کا اپنا اہم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 35  ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے پروگرام میں سوال اٹھا دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے کہا کیا ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی، یا ایسا تو نہیں کہ انہوں نے سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے ہیں۔

    اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ خود بھی کھلاڑی کو کچھ کرنا ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑی کو بھی وکٹ دیکھنی چاہیے کہ وکٹ کیسی ہے اور کیا فیصلہ لینا ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کےخلاف اس ہی ایونٹ میں 45 چوکے لگائے تھے۔

  • جانتے ہیں رن ریٹ کیسے بہتر کرنا ہے، مکی آرتھر

    جانتے ہیں رن ریٹ کیسے بہتر کرنا ہے، مکی آرتھر

    بنگلورو: قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ رن ریٹ کیسے بہتر کرنا ہے۔

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کا ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ لیا گیا ہے لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے ہمیں کسی حد تک فائدہ پہنچایا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے مکی آرتھر کا کہنا تھا اندازہ ہے کہ یہاں ہائی اسکوررنگ گیم ہوتے ہیں، اعداد و شمار دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے، ضروری نہیں کہ میں پلیئرز کو ابھی بتاؤں کہ کیا سیناریو ہے۔

    ان کا کہنا تھا ہمارے کھلاڑیوں کیلئے ہر وینیو ایک نیا وینیو ہے، کھلاڑیوں نے ٹی وی پر آئی پی ایل اور ٹیسٹ میچز دیکھے ہیں، ہم ہر گیم جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے، مشکل ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے ہیں، پلیئرز اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے، ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے۔

  • ’ٹاپ 4 میں کسی ایک کا آج سنچری بنانا بہت ضروری ہے‘

    ’ٹاپ 4 میں کسی ایک کا آج سنچری بنانا بہت ضروری ہے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹاپ 4 میں کسی ایک کا سنچری بنانا بہت ضروری ہے۔

    ڈائریکٹر قومی ٹیم مکی آرتھر نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ 4 میں کسی ایک کا سنچری بنانا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے اچھی علامت ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کےخلاف پانچ وکٹیں لینےوالےشاہین شاہ آفریدی افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے پُرعزم  ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی پچز پر انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسا سوئنگ اور باؤنس نہیں مل رہا  لیکن ایک دواچھے کیچ اور رن آؤٹ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

    اوپنر امام الحق کا کہنا ہے پچھلے دو میچوں میں شکست کا تجزیہ کرلیا، آج مداحوں کو بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کرٹیم کودوبارہ ٹریک پر لائیں گے۔

  • آرتھر نے وقت نکال کر بالآخر ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

    آرتھر نے وقت نکال کر بالآخر ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

    رواں ماہ سے شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بالآخر مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو اپنا دیدار کروادیا۔

    پاکستانی ٹیم کے عالمی کپ کے کے کوچ کرجانے کے باجوود ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرانگلینڈ میں موجود تھے جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ٹیم کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنی مصروفیات کے اختتام پر وہ بھارت میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے پہنچے ہیں۔

    اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی وہ صرف چند میچز کے لیے ہی قومی ٹیم کو دستیاب تھے۔ ذرائع کے مطابق اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

    پاکستانی پلیئرز کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول ہے جس میں وہ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے وارم اپ میچ کی تیاریاں کرے گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز میں محض چار دن باقی ہیں جو کہ باقاعدہ طور پر 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کےخلاف کھیلے گا۔

  • مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستان اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

    تفصیلات کے مطا بق ڈائریکٹر مکی آرتھر 24 اور 26 اگست کو افغانستان کے خلاف بقیہ دو ون ڈے میچز اور 2 ستمبر کو کینڈی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم مقابلے کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر کی تقرری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال کے شروع میں اپریل میں کی تھی۔

    مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023،  آسٹریلیا کے دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے  قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہوں گے۔

    مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوا کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

    مکی آرتھر نے اپنی تقرری کے بعد کہا تھا کہ ‘میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے پر پرجوش ہوں، ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

  • ورلڈ کپ کا آغاز مایوس کن ہوا: مکی آرتھر

    ورلڈ کپ کا آغاز مایوس کن ہوا: مکی آرتھر

    لندن: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ میں مضبوط کم بیک کرنا ہوگا، انگلینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کے پہلے میچ میں بدترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔

    گزشتہ روز انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستانی ویسٹ انڈیز کے مدمقابل محض ایک سو پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ کالی آندھی نے یہ ہدف با آسانی عبو رکرلیا تھا۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کوجوتیاری کرائی،وہ انہوں نےپچ پرنہیں دکھائی۔ اب ہمیں شکست کوبھلا کرمضبوط کم بیک کرناہوگا۔

    پاکستانی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے شارٹ پچ بولنگ کی بہترین تیاری کی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ معلوم تھا کہ ان کے فاسٹ بولر ز شارٹ کریں گے۔ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے آئندہ میچ میں بہترکارکردگی ہوگی۔

    اسی حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر کہا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی برا تھا، بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی جس کا نقصان ہوا، امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کا وکٹیں لینا خوش آئند ہے۔

    قبل ازیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں  پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن صرف 21.4 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ فخر زمان اور بابر اعظم 22، 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے بقیہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر بھی نہ بنا سکے۔

    ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے تھے، کپتان جیسن ہولڈر نے 3، تھامس نے 4 اور آندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اننگز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا، یہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

    میچ سے قبل ناٹنگھم میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچی تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا، پاکستانیوں نے ڈبل ڈیکر بس پر جشن منایا جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھی۔

  • پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں: مکی آرتھر

    پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں: مکی آرتھر

    دبئی: کراچی کنگزاور پاکستا ن کی قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سبب کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا آغاز کل سے دبئی میں ہورہا ہے اور مکی آرتھر اسی سلسلے میں وہاں موجود ہیں، انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کراچی کنگز کی فتح کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کارکردگی دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔

    کراچی کنگز کے مایہ ناز باؤلر محمد عامر کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ وہ پروفیشنل باؤلر ہیں اور مکی ان کے کھیل کے سبب انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر ایک شاندار باؤلر ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ پیس پکڑیں گے ۔ ان کا آگے بڑھنا ہم سب کے لیے بہتر ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل تمام کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہا ہے۔ جوئے ڈینلی اب انگلینڈ کے لیے اگر کھیل رہے ہیں تو پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر کھیل رہے ہیں، ایسے ہی کولن انگرام کو آئی پی ایل میں بڑا کانٹریکٹ مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مزید ایسے کھلاڑیوں کی تلاش کررہے ہیں جو پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں۔

    یاد رہے کہ پچا س سالہ مکی آرتھر نے مئی 2016 میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا، کوچ بننے کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کی کامیابیوں میں بے پناہ کردار ادا کیا۔ پاکستان کو ٹیسٹ اور ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم کی پوزیشن پر لائے، چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں ان کی کوچنگ کا اہم کردار ہے۔