Tag: مکی آرتھر

  • آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    برسبین : آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بانوے رنز سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب تک پرانے طرز کی کرکٹ نہیں چھوڑیں گے اس وقت تک جیت نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کے خلاف شکست پر قومی ٹیم پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم پراپنی طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں نئی طرز کی کرکٹ کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کو بھی ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کو 220 سے 230 رنز تک محدود رکھنا تھا۔

    مکی آرتھر سے جب صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کون کرے گا تو مکی آرتھر نے کہا کہ اس کا مجھے نہیں معلوم سلیکشن کمیٹی سے پوچھ کر بتاؤں گا۔

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پاکستانی بالنگ پر صرف 78 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی، تاہم بعد میں میتھیو ویڈ کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت کینگروز نے اسکور بورڈ پر 268 رنز کا مجموعہ سجادیا۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کی طرح ناکام دکھائی دی اور صرف 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    برسبین : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کا زیادہ ذمہ دار بولرز کا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بولرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، وکٹ لینا تو دور کی بات لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں بتاد یا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا ذمہ دار کون ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بدترین شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں سے زیادہ بولرزپرعائد ہوتی ہے، ٹیسٹ میچز میں بولرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ان کی لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    چئرمین پی سی بی شہر یارخان نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سخت فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد مکی آرتھر کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگایا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، چئیرمین پی سی بی نے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

    علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہی رہیں گے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کیلئے کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔

  • کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپنا لیا، انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کروں گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانا اولین ترجیح ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ وہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔۔

    مکی آرتھر نےتینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان کا تصور بھی مسترد کردیا، کہتے ہیں ٹیم کا ایک کپتان ہونا چاہیے، ایک کپتان ہونے سے مسائل کم اور فائدے زیادہ ہیں۔

    ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ کا کردار بھی ہونا چاہیے، ٹیم کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام ہوگا، آرتھر نے شاہد آفریدی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا۔