Tag: مگرمچھ

  • خونی مگرمچھ پادری کو جبڑوں میں دبوچ کر گہری جھیل میں لے گیا

    خونی مگرمچھ پادری کو جبڑوں میں دبوچ کر گہری جھیل میں لے گیا

    ادیس ابابا : لوگوں کو بپتسمہ دینے والے پادری کو آدم خور مگر مچھ نے دبوچ لیا، مقامی افراد نے کافی مشقت کے بعد لاش کو جھیل سے باہر نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کی ابایا جھیل میں مقامی پادری پروٹیسٹنٹ پاسٹر ایشیٹے80سے زائد افراد کو بپتسمہ دے رہے تھے کہ اس دوران ایک مگرمچھ نے ان پر حملہ کردیا۔

    حملہ اتنا اچانک تھا کہ موجود لوگ فوری طور پر کوئی امدادی کارروائی نہ کرسکے اور دیکھتے ہی دیکھتے مگر مچھ پادری کو اپنے مظبوط جبڑوں میں دبا کر جھیل کی گہرائی میں لے گیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مرکب تبائیعا ضلع کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوششں کی لیکن وہ ان کی جان بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے البتہ پادری کی کٹی پھٹی لاش کو مگر مچھ سے چھڑا کر جھیل سے باہر نکال لائے۔

    واضح رہے کہ ایتھوپیا کی ابایا جھیل خطرناک مگر مچھوں کی آماجگاہ ہے مذکورہ جھیل کا رقبہ گیارہ سو کلومیٹر طویل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    ممبئی : بالی ووڈاداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کو مگرمچھ کا گوشت بہت پسند ہے اداکار کے اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکار رنبیر کپور دوسرے پنجابیوں کی طرح کھانے کے بے حد شوقین ہیں وہ جس قدر دال روٹی کے کھانے کے شوقین ہیں اسی طرح انہیں مگرمچھ کا گوشت بھی بہت پسند ہے.

    جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے رنبیر کپور کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میڈیا کو دیکھتے ہی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اداکار کے اس انکشاف نے سب کوحیران کردیا ہے.

    ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے مگرمچھ کے گوشت کھانے کا واقعہ شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کا گوشت نرم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد لذیذ بھی ہے.

    کھانوں کے ہی حوالے سے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کا گھر ان کی دادی کے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے اور ان کی دادی کےنزدیک روٹی بغیر گھی کے روٹی نہیں.

    انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح کپور خاندان کے کچن میں بھی مسالحے دار اور لذیز پکوان نہ صرف بنائے جاتے ہیں بلکہ کپور خاندان اس طرح کے کھانوں کا شوقین ہے.

    رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مصروف ہیں فلم کےحوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرکےبہت مزہ آیا،وہ بہت باصلاحیت ہیں اور شوٹنگ کے بعد ان کے ساتھ گھومنا پھرنا بہت دلچسپ لگتا ہے،ہماری اچھی دوستی ہوگئی ہے’.

    واضح رہے کہ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان بھی شامل ہیں. فلم رواں برس 28 اکتوبر کوریلیز کی جائے گی.

  • فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک گاڑی سے مگرمچھ کا پاوں برآمد، مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیر کیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کر لیا گیا.

    وائلڈ لائف کے علاقے میں گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا گیا، اسی دوران گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کیا گیا، گاڑی میں سوار اہلکار کا کہناتھا کہ اس نے کئی سال قبل اس مگرمچھ کا شکار کیا تھا.

    وائلڈ لائف کے افسران کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران انہیں مگرمچھ کےجسم کے حصے ملے،افسران کو جانور کی بدبو آنے پر شک ہوا، افسران کا کہنا تھا کہ جانور کو حال میں ہی مارا گیا ہے اور اسے اس جگہ سے منتقل کیا جارہاتھا.

    ڈرائیور نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیرگزشتہ دنوں میں کیا تھا.