Tag: مگر مچھ

  • بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث مگر مچھ سڑک پر نکل آیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتناگیری کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور لوگ اسکی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔

    اس سے قبل بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

    چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔

  • مگر مچھ کے حملے میں کسان بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    مگر مچھ کے حملے میں کسان بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ایک کھیت میں کھیتی باڑی کے دوران مگر مچھ نکل آیا، جسے دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تریپورارم میں ناگیا نامی کسان جب اپنے کھیت پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کھیت میں مگر مچھ موجود ہے، جسے دیکھ کر وہ گھبرا گیا۔

    ناگیا نامی کسان نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔ اس دوران کچھ لوگ بھی جمع ہوگئے، جنہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا تھا جس میں بھارتی شخص کو خطرناک کوبرا سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بھارتی شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کوبرا کو با آسانی ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر سے اوپر تک اٹھا کر رکھا ہوا ہے۔

    مذکورہ شخص کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

  • بھوکے مگر مچھ نے اژدھے کو کیسے قابو کیا؟ خطرناک ویڈیو

    بھوکے مگر مچھ نے اژدھے کو کیسے قابو کیا؟ خطرناک ویڈیو

    فلوریڈا کے پارک میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوکے مگر مچھ نے اژدھے کو قابو کیا ہوا ہے۔

    ایورگلیڈز نیشنل پارک سے ایک شوقیہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے ایک سنسنی خیز مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    سوشل میڈیا پر ایلیسن جوسلن نے شوٹ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ فلوریڈا میں ایک غیر مقامی نسل کے برمی اژدھے پر بھوکا مگر مچھ حملہ کررہا ہے۔

    جوسلین کا کہنا تھا کہ شارک ویلی میں ایک بڑے حملہ آور اژدھے اور مگر مچھ کی لڑائی کا منظر کتنا حیرت انگیز تھا، جب میں جب میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ صورتحال دیکھ کر میں فوراً سمجھ گیا یہاں کچھ خاص ہورہا ہے۔

    جوسلین نے کہا کہ میں سمجھا کہ شاید دونوں مرچکے ہیں، لیکن پھر اچانک میں نے دیکھا کہ مگر مچھ نے اپنی ایک آنکھ کھولی،فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے مطابق، برمی اژدھے دیگر جانوروں کے علاوہ مگرمچھ کاشکار کرتے پائے گئے ہیں۔

    سنسنی خیز ویڈیو: دو سانپوں کی لڑائی کے دوران نوجوان بے خطر گولف کھیلتا رہا

    ایف ڈبلیو سی کے مطابق، برمی اژدھے (ازگر) فلوریڈا میں محفوظ نہیں ہیں، انہیں دنیا میں سانپوں کی سب سے بڑی نسل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

  • بزرگ کی دریا میں اتر کر مگر مچھ کو ہاتھ سے کھانا کھلانے کی خطرناک ویڈیو وائرل

    بزرگ کی دریا میں اتر کر مگر مچھ کو ہاتھ سے کھانا کھلانے کی خطرناک ویڈیو وائرل

    یوں تو ہر انسان مگر مچھ سے خوفزدہ رہتا ہے لیکن دنیا میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو اس خطرناک جانور کو پالتے ہیں، تاہم ایک امریکی شخص نے انوکھی حرکت کر کے ایسے لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا مرکز بھی بن رہی ہے۔

    ریاست فلوریڈا سے سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک جوڑا ندی میں بیٹھ کر فرصت کے لمحات گزار رہا ہے۔

    اس دوران مرد جس کی شناخت بچ کے نام سے ہوئی، ہاتھ میں کھانے کی چیز دکھا کر مگر مچھ کو قریب بلاتا ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے کھلاتا ہے۔

    مگر مچھ کے دور جانے کے بعد وہ کھانے کا ایک ٹکڑا پانی میں بھی پھینکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Only In Florida (@onlyinfloridaa)

    یہ عمل نہ صرف خطرناک بلکہ غیر قانونی بھی ہے جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی بلکہ متعلقہ حکام بھی حرکت میں آگئے۔

    اس سے چند دن قبل فلوریڈا میں ہی ایک بزرگ خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کیا تھا جو دریا کنارے کتے کو ٹہلانے لائی تھیں۔

    مگر مچھ نے اچانک پانی سے نکل کر خاتون کے پاؤں پر جھپٹا مارا اور انہیں کھینچ کر پانی میں لے گیا تھا جس کے بعد حکام نے ایک بار پھر خطرناک جانور سے متعلق ہدایات جاری کی تھی۔

  • شکار کے دوران مگر مچھ  شکاری کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    شکار کے دوران مگر مچھ شکاری کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    جھیل کنارے مچھلی کا شکار کرنے والے شخص کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ اُسے اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑگیا لیکن یہ ایک محض مذاق تھا۔

    جی ہاں ! ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے جو اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، انہیں دوسروں کو ڈرانے میں بہت لطف محسوس ہوتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شکاری کسی جھیل کے کنارے کانٹا ڈالے مچھلی کے انتظار میں کھڑا ہے اس دوران اسے دوست کو ایک شرارت سوجھی۔

    شکاری سے کچھ فاصلے پر کھڑے شخص نے ایک کھلونا مگرمچھ کا سر جو ایک ریموٹ کے ذریعے حرکت کرتا ہے، جھیل میں ڈالا اور ریموٹ سے کنٹرول کرتے ہوئے شکاری کے پیرکے پاس لے گیا۔

    وہ شخص جو مچھلی پکڑنے کی دھن میں مگن چھڑی کے ساتھ پانی میں کھڑا مچھلی کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک مگر مچھ کو پیر کے پاس دیکھ کر بری طرح بوکھلا گیا اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ نکلا۔

    یہ حرکت مچھلی پکڑنے والے شکاری سے کیا جانے والا مذاق تھا، اس کے باوجود ہمارا یہ کہنا ہے کہ اس قسم کا مذاق عقلمندی نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مشورہ دیا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں کوئی حادثہ ہو یا کسی کو تکلیف پہنچے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

     

  • بچے کی کمر پر مگرمچھ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

    بچے کی کمر پر مگرمچھ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اکثر ویڈیوز میں جانوروں سے انسانوں کی بے لوث محبت اور دوستی کو دیکھا جاتا رہا ہے۔

    بعض لوگ جانوروں سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں خاص طور پر پالتوں جانوروں سے اور اکثر بیشتر دیکھا گیا ہے کہ انسان اور جانوروں کی دوستی اتنی مثالی ہوتی ہے کہ جانور اپنے مالک سے محبت میں اپنی جان سے بھی گزر جاتا ہے مگر اپنے مالک پر آنچ نہیں آنے دیتا۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک کم عمر لڑکا اپنی کمر پر ایک مگر مچھ کے بچے کو لٹکائے بے خوف و خطر لے جارہا ہے اور وہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے بھی غافل ہے۔

    یہ واقعی ایک خوفناک عمل ہے کیونکہ بہت سے لوگ کسی خالی تالاب کے قریب جانا بھی پسند نہیں کریں گے، مگرمچھ پانی کے اندر چھپنے اور اپنے شکار پر انتہائی تیزی سے حملہ کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔

    بہرحال حقیقت یہی ہے کہ یہ لڑکا مگرمچھ کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے ہے اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی ان خوفناک جانوروں کے ساتھ رہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ ان کے رویے اور ذہنیت کو کیسے سمجھنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ جس جگہ پر یہ ویڈیو بنائی گئی ہے وہاں کے لوگ ان مخلوقات کے عادی ہوں۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

  • مگرمچھ کا شیرنی پر حملہ، لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    مگرمچھ کا شیرنی پر حملہ، لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    شیر ایسا جانور ہے جس سے دوسرے خطرناک جانور بھی الجھنے سے پرہیز کرتے ہیںِ، لیکن مگر مچھ شیر سے الجھنے سے بھی باز نہیں آتا، دونوں جانوروں کی لڑائی میں یہ طے کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کون جیتے گا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھی یہی دونوں جانور ایک دوسرے کی جان کے درپے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیرنی پرسکون وقت گزارنے کے لیے دریا پر آئی ہے اور پانی پینے کے بعد دریا میں اتر کر تیراکی کرنے لگتی ہے۔

    لیکن اسی وقت ایک مگر مچھ خاموشی سے اس کا پیچھا کرتا ہے اور کچھ دور جانے کے بعد اس کی گردن پر جھپٹا مارتا ہے۔

    دونوں پانی کے نیچے چلے جاتے ہیں لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اوپر ابھرتے ہیں اور بھرپور کوشش کے بعد شیرنی مگر مچھ کو دور بھگا دیتی ہے۔

    اس کے بعد شیرنی تیزی سے واپس کنارے کی طرف جاتی ہے اور جنگل میں گم ہوجاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 🐾 IFELINES ~ (@feline.unity)

  • دو خونخوار جانوروں کی لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    دو خونخوار جانوروں کی لڑائی میں فتح کس کی ہوئی؟

    شیر اور مگر مچھ دو ایسے جانور ہیں جن کے بارے میں طے کرنا مشکل ہے کہ کون زیادہ خطرناک ہے، لیکن اگر یہ دونوں جانور آپس میں بھڑ جائیں تو کیا ہوگا؟

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ شیر ایک مگرمچھ پر کئی بار شدید حملہ کرتے ہیں اور کس طرح ایک شیر، مگر مچھ کو اپنے پاؤں سے گھسیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

    یہ ویڈیو ایک 15 سالہ طالب علم کونور ڈاؤس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ایک گیم ریزرو کا دورہ کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے کروگر نیشنل پارک کے سیاحوں کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک شیر کو ڈیم کے ساتھ کچی سڑک پر جاتے ہوئے دیکھا، پھر چند دوسرے شیر بھی سامنے آئے۔ یہ سب چلتے ہوئے دھوپ میں پڑے ایک مگرمچھ کے پاس پہنچے۔

    ان میں سے ایک شیر نے مگرمچھ کو گھسیٹںے کی کوشش کی مگر وہ بھرپور مزاحمت کرتا رہا۔

    آخر میں مگرمچھ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، مگرمچھ تیر کر دور چلا گیا اور شیر ایسے لیٹ گئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

  • بارشوں میں مگر مچھ جھیل سے نکل کر دیہاتوں کا رخ کرنے لگے

    بارشوں میں مگر مچھ جھیل سے نکل کر دیہاتوں کا رخ کرنے لگے

    کراچی: صوبہ سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ٹھٹھہ کی ہالیجی جھیل سے مگر مچھ باہر نکل کر دیہاتوں کا رخ کرنے لگے جس سے مقامی افراد پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ہالیجی جھیل میں موجود مگر مچھ بارشوں کے بعد باہر نکل کر دیہاتوں میں جانے لگے، گزشتہ رات بھی ایک مگر مچھ جھیل سے نکل کر ایک گاؤں کے قریب پہنچ گیا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں کئی گاؤں والے مگر مچھوں کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

    جھیل سے باہر آنے والے مگر مچھوں کو محکمہ جنگلی حیات اور مقامی افراد کی مدد سے دوبارہ جھیل میں چھوڑا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ مون سون کے حالیہ اسپیل نے صوبے کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اکثر علاقے سیلابی صورتحال کا شکار ہیں، بارشوں کے باعث درجنوں اموات ہوچکی ہیں، جبکہ ہزاروں مکانات تباہ اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

  • شہری کو خوفناک مگر مچھ کی تصاویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    شہری کو خوفناک مگر مچھ کی تصاویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    امریکا میں ایک شخص مگر مچھ کے جان لیوا حملے سے بال بال بچ گیا، مگر مچھ کے حملے کی ہولناک ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے جان ایس ٹیلر پارک میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے دیکھ کر لوگ نہایت خوفزدہ ہیں۔

    مذکورہ شخص جھیل کے کنارے پر کھڑا ہو کر تصاویر بنا رہا تھا جب اچانک مگر مچھ اس کی طرف جھپٹا، خش قسمتی سے وہ شخص دور کھڑا تھا لہٰذا اس کی جان بچ گئی۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اس شخص نے بتایا کہ وہ اس جھیل کے قریب سے گزر رہا تھا جب اس نے مگر مچھ کو دیکھا۔

    اس شخص نے لکھا کہ مگر مچھ کو دیکھ کر وہ اس کی تصاویر بنانے کے لیے رک گیا، یہ خاصا طویل مگر مچھ تھا اور اس کی جسامت 8 سے 10 فٹ تھی، میں نے اتنا طویل مگر مچھ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

    اس کے مطابق مگر مچھ اس سے نظریں ملا کر اسے گھورتا رہا، لیکن جیسے ہی اس نے ذرا سی نظر گھمائی، مگر مچھ اس پر حملہ کرنے کے لیے اس کی طرف جھپٹا۔

    اس وقت مگر مچھ جھیل سے پورا باہر نکل آیا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس کے اور اس کے ممکنہ شکار کے درمیان کچھ فاصلہ تھا، ناکام کوشش کے بعد مگر مچھ واپس پلٹ کر پانی میں چلا گیا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس کی یادداشت میں ہمیشہ محفوظ رہے گا اور اب وہ جنگلی جانوروں کے قریب جاتے ہوئے محتاط رہے گا۔