Tag: مگر مچھ

  • خونخوار مگرمچھوں کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت شخص

    خونخوار مگرمچھوں کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت شخص

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو جنگل میں 3 ہفتوں تک مگرمچھوں کے گرد بھٹکتا رہا اور خوش قسمتی سے ان کا نوالا بننے سے بچ گیا۔

    ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ آدم خور مگر مچھ نے کسی بھی انسان یا جانور کو بھوک میں اپنا نوالا نہ بنایا ہو، لیکن آسٹریلیا میں ٹینٹری نامی جنگل سے ایک ایسا شہری بچ کر آیا جہاں مگر مچھوں کا بسیرا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میلن لیمک نامی شہری تین ہفتوں قبل جنگل میں بھٹک گیا تھا، بعد ازاں گھر والوں سمیت ریسکیو عملے کو بھی اس بات کا انداز تھا کہ اب وہ زندہ نہیں بچے گا کیوں کہ جان لیوہ جانور اسے اپنی خوراک بنا لیں گے۔

    تاہم تمام ترقیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں اور شہری خوش قسمتی سے بچ نکلا، 29 سالہ شہری کا تین ہفتوں تک جنگلی جانورں کے بیچ زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں کیوں کہ یہ عام بات ہے جو ٹینٹری جنگل میں گم ہوا تو اس کی لاش ہی واپس آتی ہے۔ تاہم میلن لیمک ان بدنصیبوں میں شامل نہیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص لاپتہ ہونے والی مقام سے کئی کلو میٹر دور پائے گئے، تاہم وہ صحیح سلامت اور خطرے سے باہر ہے لیکن جسموں پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔

  • میئر کی مادہ مگر مچھ سے شادی

    میئر کی مادہ مگر مچھ سے شادی

    سین پیڈرو: میکسیکو کے نواحی علاقے کے میئر نے 200 سال قدیم راویت پوری کرتے ہوئے مادہ مگر مچھ سے شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شہر سین پیڈرو ہومیلولو میں میئر کا حلف اٹھانے کے بعد قدیم رسم نبھانا پڑتی ہے کیونکہ مکینوں کا عقیدہ ہے کہ اس عمل کی وجہ سے خوشحالی بالخصوص مچھیروں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

    ماہی گیروں کے اس قصبے میں مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی قسمت چمکانے کے لیے قصبے کے میئر کی شادی مگرمچھ سے کروائی جاتی ہے جس کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی ہے۔

    شادی کی تقریب میں تمام لوگ شرکت کرتے ہیں اور خوب ہلہ گلا بھی کرتے ہیں۔ میئر کی جس طرح تیار ہوتے ہیں اُسی طرح مادہ مگرمچھ کو بھی عروسی جوڑا پہنایا جاتا ہے۔

    روایت کے مطابق تین سے 9 ماہ کی درمیانی عمر کے مادہ مگرمچھ کو علاقے کی خواتین سفید رنگ کا لباس پہنا کر پنڈال میں لے کر پہنچتی ہیں، اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بچے اور نوجوان میئر کو مبارک باد پیش کرتے اور پھر اُسے گود میں لے کر بازاروں کا چکر بھی لگاتے ہیں۔

    سین پیڈرو ہومیلولو کے بزرگ شہریوں کا ماننا ہے کہ اس روایت پر عمل کرنے سے بارشیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے فصل اچھی لگتی ہے، اسی طرح سمندر میں مچھلیوں کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔

  • ملیئے 8 فٹ کے پالتو مگر مچھ سے

    ملیئے 8 فٹ کے پالتو مگر مچھ سے

    لوگوں کے گھروں میں کتوں کے بطور پالتو جانور ہونے سے اکثر لوگوں پر دہشت طاری ہوتی ہے لیکن اگر کسی نے اپنے گھر میں مگر مچھ رکھا ہوا ہو تو اس کے ملنے والے اور ارد گرد رہنے والوں کی کیا حالت ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

    انڈونیشیا میں ایسا ہی ایک انوکھا گھرانا ہے جس نے 20 سال سے خونخوار مگر مچھ کو گھر میں پالتو جانور کی طرح رکھا ہوا ہے۔

    کوجک نامی یہ مگر مچھ جس کا وزن 200 کلو گرام ہے اب 8 فٹ 8 انچ کے خونخوار مگر مچھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    گھر والے نہ صرف کوجک کے روزانہ خصوصی برش سے دانت صاف کرتے ہیں، بلکہ اسے نہلاتے بھی ہیں۔

    کوجک کسی پالتو بلی یا کتے کی طرح گھر میں پھرتا رہتا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں آرنلڈ شوازینگر نامی مگر مچھ

    اگر آپ ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو یقیناً آرنلڈ شوازینگر آپ کے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہوں گے جو باڈی بلڈر، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر اور کامیاب اداکار ہیں۔

    امریکی شہر نیویارک میں ایک گھر میں 4 فٹ لمبا مگر مچھ برآمد ہوا تاہم اس کی بھاری بھرکم جسامت دیکھ کر گھر والوں نے اس کا نام آرنلڈ شوازینگر رکھ دیا۔

    جس گھر میں یہ مگر مچھ برآمد ہوا اس کے اہل خانہ مہم جوئی کے کچھ زیادہ ہی شوقین تھے چنانچہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو اطلاع کرنے کے بجائے اسے حفاظت سے گھر میں ہی رکھ لیا۔

    تاہم ایک پڑوسی کو جب اس مگر مچھ کی موجودگی کا علم ہوا تو اس نے پولیس کو طلب کرلیا جس کے بعد ’آرنلڈ‘ کو پکڑ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مگر مچھ کی ہتھکڑیوں میں جکڑ کر گرفتاری

    مگر مچھ کی ہتھکڑیوں میں جکڑ کر گرفتاری

    واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا میں مگر مچھ سے بری طرح خوفزدہ وائلڈ لائف اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑ کر مگر مچھ کو قابو کیا اور ’گرفتار‘ کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

    لوزیانا میں اس وقت ایک گھر کے مکین نہایت خوفزدہ ہوگئے جب انہوں نے اپنے گھر کے لان میں ایک قوی الجثہ مگر مچھ کو گھومتا ہوا پایا۔ انہوں نے محکمہ جنگلی حیات کو فون کیا کہ وہ آکر اس مگر مچھ کو لے جائیں۔

    جب وائلڈ لائف اہلکار موقع پر پہنچے تو ان کے لیے اس مگر مچھ کو پکڑنا سخت مشکل مرحلہ تھا۔ بالآخر کسی طرح مگر مچھ کو جھانسا دے کر انہوں نے اس کے منہ کو ٹیپ سے بند کردیا تاکہ وہ انہیں کھا نہ جائے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں ٹرمپ مگر مچھ

    اس دوران مگر مچھ مسلسل اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کرتا رہا مگر بہادر افسران مضبوطی سے اسے پکڑے رہے۔

    منہ بند کرنے کے بعد اہلکاروں نے مگر مچھ کے پاؤں میں بھی ہتھکڑیاں ڈال دیں تاکہ وہ فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔

    اس طرح سے ’گرفتار‘ کرنے کے بعد وائلڈ لائف اہلکار اسے گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور (مگر مچھوں کے لیے) محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔

    اس تمام منظر کی ویڈیو محکمہ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    کچھ لوگوں اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوئے اور کچھ نے ان اہلکاروں کی تعریف بھی کی کہ کس طرح یہ اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی زندگیاں محفوظ بناتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں ٹرمپ مگر مچھ

    امریکا میں ٹرمپ مگر مچھ

    واشنگٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک غیر معمولی رنگت کا حامل مگر مچھ دیکھا گیا۔ رہائشیوں نے اس مگر مچھ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رنگ سے مشابہت پر اسے ’ٹرمپ مگر مچھ‘ کا نام دے ڈالا۔

    جنوبی کیرولینا کے ایک تالاب میں دیکھا جانے والا یہ نارنجی رنگ کا مگر مچھ 4 سے 5 فٹ لمبا ہے۔

    ایک ماہر جنگلی حیات نے مگر مچھ کی اس غیر معمولی رنگت کے بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تالاب کے پانی میں موجود کائی اس رنگت کا سبب ہوسکتی ہے۔

    gator

    تاہم انہوں نے کہا کہ حتمی طور پر کوئی بات اس وقت تک نہیں کہی جاسکتی جب تک تالاب کے پانی کی جانچ نہ کرلی جائے۔

    ایک اور ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے مگر مچھ نے کسی لوہے کے پائپ میں سردی کا موسم گزارا ہو جس کے باعث لوہے کا زنگ مگر مچھ پر بھی چڑھ گیا ہو۔

    اس سے قبل ایک اور امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ایسا ہی ایک مگر مچھ دیکھا گیا جس کی جسامت اور وزن نہایت غیر معمولی اور دیوہیکل تھی اور اسے گوڈزیلا قرار دیا جارہا تھا۔

  • فلموں کا گوڈزیلا حقیقت میں سامنے آگیا

    فلموں کا گوڈزیلا حقیقت میں سامنے آگیا

    آپ نے فلم گوڈزیلا میں ایک دیو قامت ڈائنو سار نما مخلوق تو ضرور دیکھی ہوگی، جسے دیکھتے ہوئے اگر آپ نے حقیقت میں اس کا تصور بھی کیا ہوگا تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہوں گے۔

    کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے جس میں اسی فلم کے گوڈزیلا سے مشابہت رکھنے والی مخلوق چہل قدمی کرتی نظر آرہی ہے۔

    یہ ویڈیو کم جوئنر نامی ایک سیاح نے پوسٹ کی اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ویڈیو فلوریڈا کے سرکل بی بار ریزرو میں فلمائی۔ ویڈیو میں اس نے اس جانور کو فطرت کا بہترین مظہر قرار دیا۔

    بارہ فٹ لمبا یہ جانور ہے تو مگر مچھ، مگر اس کا قد و قامت، جسامت اور وزن غیر معمولی ہے جو دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔

    فیس بک پر اس ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے بعد جہاں ایک طرف تو لوگوں نے اسے جراسک پارک کے ڈائنوسار اور گوڈزیلا سے تشبیہہ دی، وہیں کئی صحافیوں نے بھی سیاح سے رابطہ کیا جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا یہ ویڈیو اصل ہے یا نہیں۔

  • مگر مچھ کی آئی فون کو چبانے کی کوشش

    مگر مچھ کی آئی فون کو چبانے کی کوشش

    ویسے تو مگر مچھ ایک خطرناک جانور ہے اور یہ بڑے جانداروں کو ثابت نگل سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر مگر مچھ آئی فون کو کھانے کی کوشش کرے تو کیا ہوگا؟

    ٹیک ریکس نامی ایک معروف ویڈیو بلاگر نے یہ جاننے کے لیے، کہ آئی فون 7 کتنا مضبوط ہے اسے ایک مگر مچھ کے سامنے رکھ دیا۔ مگر مچھ کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے آئی فون کو ٹیپ میں لپیٹا گیا تھا۔

    پہلی بار جب اسے مگر مچھ نے اپنے دانتوں میں چبایا تو اس کے بعد آئی فون کام تو کر رہا تھا تاہم اس کی اسکرین ٹوٹ چکی تھی جس کے بعد اس پر تصویر نظر آنا بند ہوگئی تھی۔

    مگر مچھ نے اسے ایک بار مزید اپنے دانتوں سے بھنبھوڑا تو اس کے بعد یہ مہنگا ترین فون بالکل ہی ناکارہ ہوگیا۔

    یہ حیرت انگیز اور کسی قدر خوفناک ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

  • جنگلی حیات کی زندگی کے خوبصورت لمحات

    جنگلی حیات کی زندگی کے خوبصورت لمحات

    جنگلی حیات ہماری زمین کا توازن برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری زمین پر موجود جانور، پرندے، پودے اور ایک ایک چیز آپس میں منسلک ہیں اور اگر کسی ایک شے کو بھی نقصان پہنچا تو اس سے پورے کرہ ارض کی زندگی متاثر ہوگی۔

    تاہم موسمیاتی تغیرات اور شکار میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے جنگلی حیات کی کئی اقسام تیزی سے معدومی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سنہ 2020 تک ہماری زمین سے ایک تہائی جنگلی حیات کا خاتمہ ہوجائے گا جس سے زمین کا توازن بری طرح بگڑ جائے گا۔

    آج ہم نے مختلف جنگلی حیات کی کچھ منفرد تصاویر جمع کی ہیں۔ وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کی جانب سے کھینچی گئی ان تصاویر میں جانوروں کی زندگی کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئیے آپ بھی ان تصاویر سے لطف اندوز ہوں۔

    10

    افریقہ کے کرگر نیشنل پارک میں ایک ندی سے پانی پیتے ہرنوں کو مگر مچھ کی جھلک نے اچھلنے پر مجبور کردیا۔

    8

    انٹارکٹیکا کا یہ پینگوئن کیمرے کو دیکھ کر شرارت سے آنکھ مار رہا ہے یا سرد ہوا نے اس کی آنکھ بند کردی، اس کا علم خود اس پینگوئن کو ہی ہے۔

    11

    جنوبی افریقہ کے ایک جنگل میں زرافے کا جادو ۔ وہ اپنی گردن درخت کے اندر سے موڑ کر باہر لے آیا۔

    5

    روس کے کوریل لیک پارک میں دو ریچھ ایک دوسرے سے دست و گریباں۔

    1

    زمبابوے کے ایک جنگل میں ایک شیرنی اس بات سے بے خبر ہے کہ اس کے پیچھے اس کی دم کو کاٹنے کے لیے کون آرہا ہے۔

    4

    بوٹسوانا میں ایک حقیقی زیبرا کراسنگ۔

    3

    نیدر لینڈز کے ایک چڑیا گھر میں ایک سمندری سیل یا سگ ماہی حسب عادت دعا مانگتے ہوئے۔

    6

    سترہ فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ تیراکی۔

    12

    کینیا میں ایک ہتھنی اپنے بچوں کو بچانے کے لیے بھینسے سے لڑ پڑی۔

    7

    برازیل میں ایک مگر مچھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے۔

    13

    چاندنی رات میں ایک بارہ سنگھا۔

    2

    میکسیکو کے سمندر میں زیر آب جانے والے ان تیراکوں کی ہمت دیکھیئے، ایک خونخوار شارک کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہے ہیں۔

    15

    مگر مچھ کا ایک بچہ سبز پتوں سے جھانکتے ہوئے۔

  • مینڈکوں کی مگر مچھ پر سواری

    مینڈکوں کی مگر مچھ پر سواری

    جانوروں کی دوستی کوئی نئی بات نہیں۔ بعض دفعہ قصے کہانیوں میں بتائے گئے دشمن جانور بھی حقیقت میں ایک دوسرے کے گہرے دوست بن جاتے ہیں اور ایسے میں جانوروں کی حیوانیت بھی سوجاتی ہے۔

    آج کل ایسی ہی ایک دوستی کا بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے جس میں مینڈکوں کا ایک خاندان مگر مچھ کی پیٹھ پر سواری کرتا نظر آرہا ہے۔

    جی ہاں وہی مگر مچھ جسے دیکھ کر ہم اور آپ بھاگ کھڑے ہوں، ان مینڈکوں کے لیے سواری کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہی نہیں اس مگر مچھ اور مینڈکوں نے تصویروں کے لیے پوز بھی دیے۔

    آپ بھی اس انوکھی دوستی اور سواری کی تصاویر دیکھیے۔

    frog-2

    frog-3

    frog-4

    frog-5

    frog-6